نسیان اورقران کریم /نسیان کیوں پیدا ہوتا ہے

0 comment 10 views

نسیان اورقران کریم /نسیان کیوں پیدا ہوتا ہے

نسیان-اورقران-کریم-کا-حکم.jpg

نسیان-اورقران-کریم-کا-حکم.jpg

Advertisements

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

ایک مریض عمر تقریبا ۳۵ سال فیصل آباد سے بغرض علاج اپنے کسی عزیز کے ساتھ مطلب میں آیا مریض نے چونکہ ساری رات سفر کیا تھا اس لیے کچھ پریشان سانظر آتا تھا اس کے ساتھی نے کہا کہ جناب ہم فیصل آباد سے آپ کی تعریف سن کر آئے ہیں میرے بھائی کونسیان کی شدید تکلیف ہے ہم نے بیحد علاج کرایا مگر مرض میں ذرا بھی فرق نہیں پڑا حالانکہ یہ پہلے بے حد ذہین تھا مگر اب یہ حالت ہے کہ بات کرتے کرتے بھول جاتا ہے بعض دفعہ تو اپنا یا اپنے عزیز کا نام بھی یاد نہیں رہتا میں نے انہیں نسلی دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مہر بانی فرمائیں گے

اسباب

نفسیاتی اور کیفیاتی طور پر سردی تری کا بڑھ جاناجس سے دماغ میں خلط بلغم بڑھ کر نسیان کا سب بنتی ہے قانون مفرد اعضاء کے تحت معمولی حالتوں میں تحریک اعصابی غدی اور شدید حالتوںمیں تحریک اعصابی عضلا تی ہوتی ہے۔

علامات:

بات بات پر بھول جانا کسی سبق یاچیزکو یاد کرنے کے باوجود پر بھول جانابعض وفعہ مریض اپنا نام تک بھول جاتا ہے نسیان کے بعض مریض ایسے بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے کہ کسی کے ساتھ گفتگو کرتے کرتے بھول جاتے ہیں جب نماز پڑھنے لگیں تو ہر رکعت میں بھول جاتے ہیں ساراسارا دن نماز ہی میں لگے رہتے ہیں پھر بھی تسلی نہیں ہوتی ۔نیند کا زیادہ آنا جسم رہنا بھوک کم لگنا پسینہ زیادہ آنا
اکثر نزلہ زکام رہنا ڈائونے آتے ہیں سفید پیشاب آنا عام جسمانی کمزوری،جریان منی ضعف باہ ہونا
بعض مریض جھوٹ بولنے کے عادی ہوتے ہیں ہر وقت خوف طاری رہتا ہے۔
نبض: اعصابی غدی منخفض چلتی ہے۔
قارورہ: اکثر سفید اور زیادہ آتا ہے ۔

علاج غذائی

ایک ہفتہ کے لئے درج ذیل غذائی علاج تجویز کیاگیا ۔ صبح انڈہ فرائی قہوہ ، دوپہر گوشت انڈے اچار پکوڑےکریلے۔ٹماتر
بیسنی روٹی ۔ رات ، اخروٹ اور چھوہارے کھا کرقہوہ ، سرگردن اور رہڑ کی ہڈی پرٹکور کی گئی ایک ہفتہ بعد مریض آیا تو
کافی تبدیلی ہوچکی تھی اب دوا بھی دی گئی
دوائی علاج: حب مقوی خاص ،ا یک عدد،حب اسطخود اس ایک عدد
معجون فلاسفہ ایک تولہ صبح شام
حب اسطخودوس: ہوالشا فی۔اسطوخودوس ۵ تولہ ، مصبر2 تولہ حنظل ۲ تولہ ،رائی دو تولہ
ترکیب۔۔ سب کو باریک کر کے بڑے چنے برابر گولیاں بنا لیں
مقدار خوراک ، ایک تاد و گولی دن میں تین بار ہمراہ آب نیم گرام قہوہ
افعال واثرات میں عضلاتی غدی ہے۔ نسیان، در دسر، نزلہ، زکام، کھانسی کے لیئے آب حیات ہے چند دن میں دماغ کے پردوں میں جمی ہوئی بلغم کو غارت کر دیتی ہے اگر اسے جاروب دماغ کہا جائے تو بہتر ہے۔معمول مطلب ہے۔
معجون فلاسفہ ب۔قرابدینی نسخہ ہے جس سے ہرطبیب آگاہ ہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme