سرکنڈے کا قہوہ۔۔

6 comments 25 views

سرکنڈے کا قہوہ۔۔

سرکنڈے کا قہوہ۔۔
Advertisements

سرکنڈے کا قہوہ۔۔

شوگر اور اس کا انتہائی کافی و شافی بالکل مفت کامیاب علاج

سرکنڈے کا قہوہ۔۔
۔۔گردوں کے امراج کے لئے بہترین چیز ہے۔۔۔

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

بیاض حکیم خدا بخش جنجوعہ میں حکیم صاحب فرماتے ہیں

کہ شوگر ایک تیزی سے پھیلنے والا مرض بن گیا ہے ۔ دور حاضر کے طبیبوں نے اس مرض پہ کافی ریسرچ کی ہے۔ سینکڑوں ادویات ترتیب دی گئیں ۔ ہر دوا کا اپنا اثر ہے جو چیز میری انتہائی مجرب ترین ہے جس کے سبھی استعمال کرنے والوں نے صحت پائی وہ انسانیت کے اپنا راز عام کرتا ہوں، اور درخواست کرتا ہوں جو شوگر کے مریض ہیں ، جن کی شوگر کنٹرول نہیں ہوتی بار بار چھوٹا پیشاب آتا ہے ،کمزوری اور ہاتھ و پنڈلیوں میں درد ہوتا ہے ، وہ کچھ دن یہ میرا کامیاب نسخہ استعمال کریں۔معمولی نہیں سمجھنا جو اک بار کر لے گا ان شاءاللہ تمام شوگر کے مریضوں کو بتاتا پھرے گا ۔

ھوالشافی :
دریا کے کناروں پہ پانی میں جو سر کنڈے کے بوٹے ہوتے ہیں، جن کو کانے بھی کہا جاتا ہے ان کی جڑیں نکال کر پانی سے دھو کر صاف کر کے مٹکے میں ڈال دیں۔اور مٹکہ پانی سے بھر دیں جب بھی پیاس لگے، اس مٹکے والا پانی پیا کریں تین سے دس دن تک شوگر سے پیدا شدہ کمزوری ختم۔ بار بار چھوٹا پیشاب آنا ختم چالیس دن میں شوگر حتمی طور پہ نارمل ،ایک بار آزمائش شرط ہے۔اس سے بوڑھے آدمی کا پراسٹیٹ غدود بڑھنے کی وجہ سے پیشیاب کی بندش کے ورم دور کرنے میں مفید ہے۔

سرکنڈا کی جڑ یعنی کانے کی جڑ صاف کرکے ایک پاؤ لیکر ایک سیر پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح کو جڑ کو ڈنڈے کونڈے میں خوب کوٹ کر پانی میں برتن آگ پر رکھیں اور جوش دیں جب پانی تین پاؤ رہ جاے تو اتارکر صاف چھان کر تین پاؤ چینی کھانڈ ملاکر شربت تیار کریں۔مقدار خوراک ڈیڑھ تولہ شربت ہمراہ شربت بزوری 10 تولہ پانی ملا کر پلائیں صبح و شام ہمراہ چند دن استعمال سے ورم غدہ قدامیہ پراسٹیٹ بالکل درست ہو جائے گی۔اس کے استعمال سے آپریشن کی ضرورت نہیں رہتی مجرب ہے ازمائیں اور اپنی دعاوں میں یاد رکھیں (بیاض حکیم خدا بخش جنجوعہ مرحوم )

سرکنڈا کی سر کو جلاکر راکھ بنالیں اور حسب طریق پانی میں حل کرکے دوسرے دن چھان کر کڑاہی میں ڈال کر آگ پر جوش دیں جب پانی جل کر خشک ہو جائے اور نمک بنا لیں, مقدار خوراک دو رتی پتھری گردہ و مثانہ اور پتہ کے لیے مجرب ہے۔

عرق سرکنڈہ
سرکنڈے کے پھول یا جڑ کا چھلکا دو تولے رات کو گلاس بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح جوش دے کر مل چھان کر حسب ذائقہ چینی ملا کر پلائیں۔ نوٹ:- اکیلا سرکنڈے کا عرق ورم غدہ قدامیہ (پروسٹیٹ غدود کی سوجن) کیلیے مفید و مجرب ہے۔ ورم دور ہو کر بند پیشاب جاری ہو جاتا ہے۔ پیشاب کھولنے کے لئے مفید ہے

6 comments

Registrati su binance May 16, 2023 - 5:31 pm

Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

Reply
admin July 3, 2023 - 9:28 am

Thanks for visiting our website. Please share your thoughts, so we can make more good posts

Reply
Distillation تقطیر البول پیشاب کے قطروں کا جاری رہنا September 27, 2023 - 6:06 am

[…] سرکنڈے کا قہوہ۔۔ […]

Reply
admin September 28, 2023 - 8:27 am

بہت مہربانی

Reply
Tibb4all September 27, 2023 - 6:22 am

[…] سرکنڈے کا قہوہ۔۔ […]

Reply
admin September 28, 2023 - 8:27 am

شکریہ

Reply

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme