+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

The use of malthi relieves depression

The use of malthi relieves depression

The use of malthi relieves depression(dunyakailm.com)
The use of malthi relieves depression(dunyakailm.com)

ملٹھی کا استعمال ڈپریشن سے نجات۔۔۔
The use of malthi relieves depression
استخدام اصل السوس يخفف من الاكتئاب

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

ملٹھی ایک بے ضرر اور عام استعمال ہونے والی دستیاب کم قیمت جڑ ہے اس کا اپنا ہی ذائقہ ہوتا ہے کھانسی اور سینہ کے امراض مین اس کا استعمال معروف چیز ہے۔یوں تو قدرت کی پیدا کی ہوئی چیز میں بے شمار فوائد پنہا ہوتے ہیں لیکن لوگوں میں چند ایک ہے مشہورہوتے ہیں۔۔لیکن آج کل اس کا بہترین استعمال اعصابی تنائو کو دور کرنا ہوتا ہے۔ڈپریشن سے نجات کے لئے ایک کپ ملٹھی کا قہوہ راحت کا سبب بنتا ہے۔

Mulethi: Amazing Health Benefits For kids – BabyOrgano

ملٹھی دنیا بھر کے تقریبا تمام ممالک میں ہزاروں سال پہلے سے دوائی کے طور پر استعمال ہوتی آ رہی ہے اسکو اردو میں ملٹھی اور عربی میں اصل السوس کہا جاتا ہے اور یہ بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن پاکستان اور چین میں پائی جانے والی ملٹھی سب سے بہترین ھے پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے۔

ملٹھی ایک نبات سوسن زمین پر پھیلی ہوئی اور اس سے چمٹی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کی جڑ جو ملٹھی (اصل السوس) کے نام سے مشہور ہے اور اس کے عصارہ کو رپ السوس کہتے ہیں۔ یہ جھاڑی زمین پر پھیلتی رہتی ہے اور اس کی جڑ زیر زمین کافی گہرائی تک چلی جاتی ہے۔ ان جڑوں کو زمین سے نکال کر قدرے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے، ان ٹکروں کو پانی میں ابال کر استعمال کے لیے سکھا لیا جاتا ہے

Benefits and Uses of Mulethi (Licorice) Powder For Skin, Hair and Health | Be Beautiful India.

اخلاط غلیظ کو نضج دینے کی وجہ سے اکثر امراض بلغمی و سوداوی میں منضجات (خلط یا مادوں کو پکا کر قابل اخراج بنانے اور معدے میں جمع کرنے والی دوا، جلاب سے پہلے کی دوا) کے نسخوں میں استعمال کی جاتی ہے اور چونکہ اس کے باوجود محلل ملین اور مخرج بلغم بھی ہے لہذا سینہ کی سوزش اور خشونت (حلق کی خشکی) کو دور کرتی ہے۔ ضیق النفس اور کھانسی میں بکثرت مستعمل ہے، جگر اور طحال کے بعض امراض میں بھی مفید ہے۔ گردہ و مثانہ کے لئے نافع ہے، مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے اکثر امراض عصبانیہ میں استعمال کی جاتی ہے، درد عصب کو زائل کرتی ہے، تقویت بصر اور سفیدی چشم کے لئے مفید ہے۔ اس کا جوشاندہ رطوبات بلغمیہ کو معدے سے خارج کرنے کے لئے پلاتے ہیں۔ اسے مقشر کر کے استعمال کرنا چاہیے۔
ذائقہ: شیریں۔
مزاج: مرکب قوی بعض کے نزدیک گرم تر بدرجہ اول اور بعض کے نزدیک گرم و خشک بدرجہ اول۔
نفع خاص: پھیپھڑے کے امراض میں مفید ہے۔
مضر: گردے اور طحال کے لئے مضر ہے۔
مصلح: گردہ میں کتیرا اور طحال میں گل سرخ۔
بدل: درد سینہ میں اس کا بدل کتیرا ہے۔
مقدار خوراک: 3 گرام تا 7 گرام۔
ملٹھی کے 11 گرام پوڈر میں
کیلوریز 39
چکنائی 0%، 0.3 گرام
سیر شدہ چکنائی %0
کولیسٹرول %0
سوڈیم %1، 32 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹ %3، 9 گرام
غذائی ریشہ %0
شوگر 4.5 ملی گرام
پروٹین 0.3 گرام
وٹامن © 0%
کیلشیم %0
فولاد %0.3
مندرجہ بالا غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

ملٹھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے جسمانی قوتیں بحال ہوتی ہیں. اس کو پیاس کی شدت کھانسی، کتا کھانسی، الرجی، سانس کی تکلیف، دمہ، جلد کی رنگت میں نکھار، جِلدی امراض، جِلد کی خشکی، ایگزیما، نظر تیز، دور کی نظر، بال سیاہ ملائم اور چمکدار، جوؤں سے نجات، داغ دھبے، جھائیاں، ایکنی، بلیک ہیڈز، بلغم اور خون کی بیماریاں، پیاس، قے، متلی، عمر میں اضافہ، جسم کا کویی سخت ہونا، ہتھیلیوں کا سخت ہونا، زخموں کو بھرنا، معدے کے امراض و درد، ہاضمہ، قبض، معدے کی تیزابیت، معدے کا السر، گیسٹرک السر، سانس کی بدبو، منہ کے چھالے، گلے کی خراش، گلے کی سوجن، جسمانی درد، پٹھوں کا درد، جوڑوں کے پرانے درد، گنجا پن دور، ڈپریشن کا خاتمہ، ذہنی مسائل، ذہنی تناؤ اور افسردگی، مقوی جگر، قوتِ مدافعت، ہیپا ٹائٹس سی، یرقان، جسم کو مختلف بیماریاں، وزن میں کمی، کولیسٹرول لیول، مردانہ کمزوری، اسپرم کی صحت، حیض کا درد، کینسر، چھاتی کا کینسر، جلد کا کینسر، سوزش، پروسٹیٹ، دانتوں کی حفاظت، دانتوں میں موجود بیکٹریا اور یاداشت میں انتہائی مفید ہے۔

اگر آپ ملٹھی سے طبی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے متوازن مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

استعمال:
ملٹھی کو دودھ اور(کالی مرچ) کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور بالوں میں لگائیں اس سے گنج پن اور خشکی ختم ہوسکتی ہے۔
سانس کے مرض میں اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور روزانہ سوتے وقت ایک چمچ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔
جوؤں سے نجات کیلیے تارامیرا کے تیل میں ملٹھی کا پاؤڈر مکس کر کے لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔۔
کھانسی اور گلے کے مسائل میں ملٹھی کو صبح نہار منہ ادرک کی چائے کے ساتھ استعمال کریں۔
کیل مہاسے اور ایگزیما کے مرض میں ملٹھی کا عرق پینے اور چہرے پر لگانے سے خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے آپ ملٹھی کے پاؤڈر کو پودینے کے پانی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ململ کے کپڑے کی مدد سے بلیک ہیڈز نکالیں اس طرح جلدہی جلد صاف ہوجائے گی۔

پیٹ کی تکالیف میں اس کو لیموں کے عرق کے ساتھ پھانکنا مفید ہے۔
پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے پودینے کی چٹنی میں ملٹھی پاؤڈر استعمال کرنا بہتر ہے۔
شوگر کے مریض اگر میٹھے کھانوں میں چینی کی مقدار کم کر کے اس میں ملٹھی کا استعمال کریں تو شوگر کنٹرول میں رہے گی۔
دودھ پلانے والی مائیں ملٹھی پاؤڈر کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے بچے کی خوراک بھی اچھی اور بہتر ہو گی اور ماں کو طاقت بھی ملے گی۔

ہائی بلڈ پریشر کے افراد اس کو دن میں کسی بھی ایک وقت سادے پانی کے ساتھ استعمال کر لیں۔
خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صورت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے۔

ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
ملٹھی، سونف، ہر ایک 6 گرام، ذرا کوٹ کر ڈیڑھ کپ پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ کھانڈ یا نمک ملا کر صبح و شام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے، بدن چست رہتا ہے، پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے۔

Benefits and Uses of Mulethi (Licorice) Powder For Skin, Hair and Health | Be Beautiful India

معدہ میں تیزابی مادہ سے درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو ملٹھی، پودینہ، ہر ایک 3 گرام، بڑی الائچی 1 عدد، کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ کھانڈ یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے۔مسکن، ملین اور مدربول ہے۔ کھانسی کو مفید، غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے۔

جگر پر چربی میں ملٹھی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم بعض افراد کا جسم ملٹھی کے مقابل زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے بہتر ہو گا کہ اس کا استعمال محتاط شکل میں کیا جائے۔
سوداوی امراض مثلاً بواسیر، تپ کہنہ اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول، تقطیرالبول، سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے.

ملٹھی کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں۔ قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان، ورم صفراوی میں مفید ہے۔

السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے۔ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اور اخراج خون میں فائدہ مند ہے۔ ٹی بی، ورم ہرقسم، ورم گردہ، پتے کی پتھری اور آماس کے لیے بہترین ہے۔

کھانسی کے لیے:
نسخہ الشفاء: السی کے بیج، 12 گرام، ملٹھی، 25 گرام، کشمش، 120 گرام، تازہ پانی 2 لیٹر۔
ترکیب تیاری : تمام اجزاء پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی کی مقدار آدھی رہ جائے اب اس پانی کو چھان لیں پھر ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں گُڑ 500 گرام، شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں شربت کی طرح گاڑھا ہونے پر آنچ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں.

مقدار خوراک : رات سونے سے 30 منٹ پہلے ایک کپ گرم پانی میں یہ چار چمچ بڑے کھانے والے شربت ملا کر گرم گرم چائے کی طرح پیئں کھانسی اور گلے کی خراش رفع ہو جائے گی.

ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں.

حیض کے درد میں کمی
اکثر خواتین کو حیض کے دوران درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملٹھی کے قہوے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm