+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

Dried watermelon peels are hidden treasures of health

Dried watermelon peels are hidden treasures of health

تربوز کےخشک چھلکے صحت کے پوشیدہ خزانے

قشور البطيخ المجففة من كنوز الصحة المخفية

Dried watermelon peels are hidden treasures of health
Dried watermelon peels are hidden treasures of health

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

عمومی طورپر علاج و معالجہ میں معالجین ادویات کا استعمال کرتے ہیں

لیکن روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کی طرف نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھتے کہ ان میں بھی طبی فوائد پوشیدہ ہوسکتے ہیں،یہ میدان ایسا ہے جس کی طرف توجہ دینامعالج محققین ذمہ داری ہے۔پنساری کی دوکان پر بہت سی اشیاء ایسی بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں گھر میں بے وقعت سمجھا جاتا ہے ۔جیسے تربوز کے بیج۔ترپوز کے چھلکے۔ وغیرہ۔

موسمی طورپر جب کوئی پھل موجود ہوتا ہے اسے کھایا جاتا ہے لیکن موسم گزرنے کے بعد پھر سے آنے کا انتظار کیا جاتاہے۔اطباء کرام اشیاء کو خشک کرکے بھی محفوظ کرلیتے ہیں۔
تربوز کے چھلکے خشک کرکے محفوظ کرلئے جائیں تو سارا سال ان سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ہم نے تربوز کے گودے۔تربوز کے بیج۔تربوز کے چھلکے کے طبی فوائد شرح و بسیط سے بیان کئے ہیں ضروری نہیں کہ جو کچھ بیان کیا گیا ہےاس نے تمام طبی فوائد کا احاطہ کرلیا ہے۔بہت سی باتیں تحریر میں نہیں آسکی ہیں۔

میرے جیسے کتنے ہی لوگوں کے تجربات ایک دوسرے سے پوشیدہ ہیں ۔لیکن جب روش چل نکلتی ہےتو لوگ اپنے مشاہدات بیان کرنا شروع کردیتے ہیں یوں ایک ذخیرہ جمع ہوجاتا ہے۔

معمولی سا تجربہ یا مجاہدہ/مشاہدہ دوسرے کئی لوگوں کے لئے مشعل راہ بن سکتا ہے، ایک بات کسی ایک انسان کے لئے اتنی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی یہی با کسی ضرورت مند کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔یہ سلسلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے۔آج جو طبی تجربات پر مبنی کتب دیکھ رہے ہیں یہ صدیوں کے ارادی و غیر ارادی مشاہدات و تجربات کا مجموعہ ہے۔

تربو کے تازہ چھلکوں کے بارہ میں جو لکھا اس میں کوئی تعلی یا غیر حقیقی باتیں نہیں ہیں،ان سے موسمی طورپر تو فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ جب موسم نہ ہو تو چھلکے خشک کرکے محفوظ کرلئے جائیں۔آج کل تربوز کا موسم ہے،ساتھ میں سخت گرمی کا موسم بھی ہے۔اگر چھلکے دھوپ میں سکھالئے جائیں تو ان سے پورے سال فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

تربوز کے چھلکے چھوٹے ٹکڑے کرکے خشک کرنے اور محفوظ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔دوچار دنوں کی دھوپ میں خشک ہوجاتے ہیں۔انہیں سفوف بناکر کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھا جائے۔اندیشہ ہے کہ یہ نمی کو جلد جذب کرکے پھپھوندی لگنے سے خراب ہوجائیں گے۔ایک بار سفوف بناکر انہیں اگر ایک دودن مزید دھوپ میں رکھا جائے تو رہی سہی نمی بھی ختم ہوجائے گی۔

تربوز کےخشک چھلکوں کے طبی فوائد

ویب سائٹ remediesmedicine کے مطابق تربوز کا چھلکا وٹامن اے، وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیز اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ سب چیزیں اپنی جگہ بہت مفید ہیں لیکن تربوز کے چھلکے میں پائی جانی والی ایک اور بہت اہم چیز لائیکوپین ہے۔ یہ جزو ہمارے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور ہمیں طرح طرح کی بیماروں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تربوز کے چھلکے میں سٹرولین بھی پایا جاتا ہے جو مسلز کو صحتمند رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں یہ ایک جانب آپ کو مسل بڑھانے میں مدد دیتا ہے تو وہیں چربی کم کر کے موٹاپے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے

خشک چھلکوںکو کیسے استعمال کریں۔

تربوز کے خشک چھلکوں کےاستعمال کی کوئی خاص ترکیب مقرر نہیں کی گئی یہ معالج یا ضرورت مند کی صواب دید پر موقوف ہے۔ ضرورت
کے تحت کام میں لایا جاسکتا ہے۔اس کا قہوہ بناکر پیا جا سکتا ہے۔اسے پھکی کے طورپر کھایا جاسکتاہے۔نسخہ جات میں اعصابی فوائد کے جز کے طورپر شامل کیا جاسکتاہے۔

صفراوی امراض میں اس سے بہترین فوائد اختیار کئے جاسکتے ہیں۔

قبض اورپیٹ کی جلن۔گردوں اور مثانہ کی گرمی۔پیشاب کی جلن میں اسےٹھنڈے پانی یا قہوہ بنا کر استعمال کرایا جاسکتاہے۔
خواتین کے ایام مخصوصہ کی تکالیف میں اسے شربت /قہوہ/سفوف/یا زلال کے طورپر کام میں لایاجاسکتا ہے۔یعنی یہ جھلکے ایک مسیحائی جزء کے طورپر گھر میں موجود رہیں گے۔

صفراوی قے۔مسوڑھوں کا پھولنا۔بھوک کا ختم ہونا۔آنتوں کی التہابی صورت میں تربوز کے چھلکے کا خشک شدہ سفوف تریاقی صفات کا حامل نسخہ ہے۔بوقت ضرورت معالج کسی جز کا اضافہ کرسکتا ہے۔

ایک نسخہ برائے ورم طحال حاضر ضمدت ہے۔
ورم طحال۔
تربوز کا چھلکا خشک کرکے سفوف بنا لیں 50 گرام سفوف کے ساتھ 40 گرام دیسی شکر لیکر ملالیں صبح و شام دس گرام کی مقدار میں سکنجبین کے ساتھ کھلائیں دو ہفتہ کے استعمال سے تلی اپنی اصلی جگہ پر آجائے گی۔ورم ختم ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm