+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

معمولات مطب،عظیمی دوا خانہ

معمولات مطب،عظیمی دوا خانہ

معمولات-مطبdunyakailm.com_.jpg
معمولات-مطبdunyakailm.com_.jpg

معمولات مطب،عظیمی دوا خانہ
پیش لفظ
تاریخ شہادت فراہم کرتی ہے کہ سر زمین عراق و عرب انسانی تہذیب کا پہلا گہوارہ تھی ۔ دنیا میں طب کا فن اور علاج معالجے کے طریقے اسی خطہ سے یونان، روم اور ہندوستان پہنچے ۔ یہ فن شروع میں مذہبی خاندانوں میں سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا رہا۔ یونان میں اس کی زیادہ پذیرائی ہوئی ۔ وہاں غیر معمولی صلاحیتوں کے انسان پیدا ہوئے ۔ انہوں نے نئے نئے اسلوب سے طب کو روشناس کرایا ۔ علم الا دو یہ اور علم الامراض کے الگ الگ باب قائم کئے ۔ سرحدی علم الابدان، منافع الاعضاء اور علم الا دو یہ پر کتابیں لکھیں ۔ دوا سازی کا علم ایجاد کیا

۔ اسلام کا سورج طلوع ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد اورعورت پر علم سیکھنا فرض ہے ۔

مزید پڑھئے

رنگ و روشنی سے علاج


ہادی برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا ۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا ۔ مصر ، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا ۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں ۔ پندرہویں صدی تک یورپ کے میڈیکل کالجوں میں رازی، ابن سینا اور زہراوی کی کتابوں کے ترجمعے داخل نصاب تھے اور آج کی میڈیکل سائنس کو بھی ہمارے اسلاف کی کتابوں نے ترقی کی بنیا دفراہم کی
ہے۔
مسلمانوں پر جب ان کے اعمال اور اپنے اسلاف کے ورثہ پر عدم تو جہی کی بناء پر زوال شروع ہوا تو علم طب پر بھی زوال آ گیا لیکن اللہ تعالیٰ کے نظام میں تبدیلی اور تعطل واقع نہیں ہوتا ۔ اس لئے قدرت ایسی ہستیاں پیدا کرتی رہی جو محدو د ذرائع کے باوجو د طب کو زندہ رکھنے کی جدو جہد میں مصروف رہے ۔

موجودہ میڈیکل سائنس نے سرجری اور مختلف اعضاء کی پیوند کاری میں بلاشبہ ایسی ترقی کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں مانتی لیکن عام امراض کے علاج کے لئے نئی نئی ادویات کے تجربات نے معالج کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی پریشان کر دیا ۔ بیماریوں کا جڑ سے ختم نہ ہونا ، وقتی طور پر ا فاقہ اور دواؤں کا ری ایکشن عام بات ہو گئی ہے ۔

۔ ۱۹۶۹ء میں حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے رنگ و روشنی سے علاج اور روحانی طریقہ علاج سے خدمت خلق کا با قاعدہ سلسلہ شروع کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زمین و آسمان میں کوئی چیز بے رنگ نہیں ہے۔ جسم میں رنگوں کے اعتدال سے صحت قائم رہتی ہے او راگر رنگوں میں اعتدال نہ رہے تو آدمی بیمار ہو جاتا ہے ۔ زمین پر موجود کوئی جڑی بوٹی ایسی نہیں ہے جو کسی نہ کسی رنگ کے غلاف میں بند نہ ہو ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر انسان کی یہ مجبوری ہے کہ اس کا کوئی عقیدہ ہوتا ہے ۔ صراط مستقیم پر قائم عقیدہ توحید ہے ۔ توحید کامطلب ہے کہ یک ذات جو دراصل گمل ذات ہے ۔ خالق و حاکم اور قادر مطلق ہے ۔ اس ہستی نے قرآن میں
اپنا تعارف اس طرح کرایا ہے: اللہ آسمانوں اور زمین کی روشنی ہے ۔


یعنی سموات اور ارض میں ہر موجود شئے روشنی ہے۔ جس کا براہ راست اللہ کے ساتھ تعلق ہے ۔ ہم جو آیتیں پڑھتے ہیں یا اللہ کے اسماء کا ورد کرتے ہیں ان میں اللہ کے نور کی لہریں کام کرتی ہیں اور یہ لہریں ہی مرض ختم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں ۔

والد محترم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے انتیس (۲۹) سال پہلے جسمانی عوارض کو ختم کرنے کے لئے رنگ، روشنی ، دعا اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے لئے ایک مکتبہ فکر کی بنیا درکھی اور اس کو متعارف کرانے کے لئے عظیمی دواخانہ قائم کیا۔ محتاط اندازے کے مطابق اس طریقہ ہائے علاج سے عظیمی صاحب اب تک ۱۷لاکھ مریضوں کا علاج کر چکے ہیں ۔
یہ ایسا طریقہ علاج ہے جس سے حکماء، ڈاکٹرز، ہومیو پیتھ ، ایکیوپنکچرسٹ اور آیورویدک معالجین بھی
استفادہ کر سکتے ہیں ۔
اللہ ہی ہے جو ہمیں پیدا کرتا ہے ۔ وہی ہے جو ہمیں رزق دیتا ہے۔
اور جب تم بیمار پڑ جاتے ہو تو اللہ ہی تمہیں شفاء دیتا ہے ۔“
حکیم نوریم عظیمی عظیمی دوا خانه
ا۔ ڈی، ۷ را، ناظم آباد، کراچی

کتاب حاصؒ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm