+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

اسلام میں طبی اخلاقیات۔تاریخی  لمحات کے ساتھ

حدیث دل

اسلام نے ہر میدان عمل کے آداب مقرر کئے ہیں طب جیسے محترم شعبہ میں بہترین حدبندی کرتے ہوئے اعلی قوانین مقرر کئے ہیں۔مریض و معالج دونوں کے حقوق کاتحفظ کیا ہے

بحمد اللہ ایک آرزو اور پوری ہوئی۔( “اسلام میں طبی اخلاقیات تاریخی  لمحات کے ساتھ”)کا عربی سے اردو ترجمہ مکمل ہوا۔

طب نبوی کے موضوع پر اردو زبان میں کئی ایک کتب موجود ہیں ۔ان کاعنوان ۔طب نبوی ہوتا ہے  لیکن ان میں طب نبوی پر تحقیق و تدقیق کے علاوہ سب کچھ ہوتا ہے۔ایک حدیث نقل کی اور طبی کتب سے  چند باتیں نقل کرکے  سمجھ لیا کہ طب نبوی پر کام کرلیا۔جب کہ طب نبوی  ایک وسیع میدان عمل  اور میدان تحقیق ہے ۔چاہئے کہ ان تمام احادیث پر تحقیق کی جائے جن میں طبی فوائد بیان ہوئے ہیں یا انہیں محدثین

نے طب  کے عنوان سے یکجا کیا ہے۔

ایک محقق مصنف کے لئے  اس ذخیرہ میں بہت سا مواد موجود ہے،اور ہ میدان ہمیں ایمانی طورپر بھی اپیل کرتا ہے کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے اس طرف توجہ کی جائے۔ مسلمانوں کی دنیا بھر میں بہت بڑی تعداد موجود ہے،کسی نہ کسی درجہ میں  دین اسلام ،قران کریم کریم،احادیث نبویﷺ سے لگائو بھی رکھتے ہیں۔ان کی چاہت بھی ہے کہ صحت کے لغاظ سے ان باتوں کو اپنائیں کو اپنائیں جن کی نسبت نبی مکرم ہادی برحق کی طرف ہو۔لیکن یہ خلاء صدیوں سے اسی طرح چلا آرہاہے ۔ ابھی تک کسی صاحب نگاہ اور علمی ذوق شخصیہت کی نگاہ ژرف نگاہی کا منتظر ہے۔

یہ بھی مطالعہ کریں

اخلاقيات الطب و الصحة

علماء کا بہٹ بڑا طبقہ خدمت دین میں مصروف ہے اپنے اپنے انداز مین کسی نہ کسی شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔حیرت ہوتی ہے لاکھوں مدارس  اور کروڑوں شائقئن علم نبوی ﷺ کی موجودگی میں بھی یہ شعبہ نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حالانکہ مسلکی و مذہبی طوپر دلائل کے طورپر جن احادیث مبارکہ کو بطور شواہد  و تائید کے پیش کیا جاتا ہے سند اور مضبوطی کے لحاظ سے  طبی عنوان سے موجود احادیث زیادہ قوی ہیں۔ لیکن انہیں نظر انداز کئے جانے کا سبب معلوم نہ ہوسکا ۔

کافی غور و فکر کرنے کے بعد جو نتائج سامنے آئے  ان میں دو بنیادی وجوہات ہیں۔مدارس و مساجد اور خانقاہوں میں براجمان لوگ ان احادیث کو اپنی ضرورت ہی نہیں سمجھتے۔یا پھر ان میں سمجھنے کی صلاحیت تو ہے لیکن توجہ نہیں کرتے  شاید ان کے مفادات  اس فن سے الگ ہیں۔

دوسرا سبب شاید یہ ہے کہ اگر یہ فن ترقی کرگیا تو نقش و تعویذات کا دھندہ کمزور پڑجائے گا۔لوگ عقیدت سے دست بوسی اور دعائوں کے بجائے امراض کی حقیقت و ماہیت سے آشنا ہوکر  بہتر زندگی کی طرف آئیں گے۔اس عمل سے ہدیہ و نذرانوں کی  جہت کمزور ہوسکتی ہے۔یعنی دین کے نام پر براجمان لوگ روایتی ماحول کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ مہوم سے عقیدت کا لبادہ برقرار رہے،اور روزی روٹی کا دھندہ یوں ہی نسل در نسل چلتا رہے۔

مذہبی طبقہ سے چند سوالات۔

کیا طبی موضوع پر واردہ احادیث  کی منسوخی کا حکم مل چکا ہے؟

کیا طبی احادیث پر اہتمام سے دین میں خلل واقع ہوسکتا ہے؟

جولوگ طبی احادیث کے منکر ہوں ان کے لئے کیا حکم ہے؟

دیگر احکامات سے متعلقہ احادیث کو ترک کرنے پر وعید  طبی احادیث کے لئے بھی ہیں؟

اگر طبی احادیث پر تحقیق کی جائے تو شرعی طورپر اجر کے مستحق ہونگے کی نہیں ؟

کیا طبی احادیث پر کام کرنے والوں کو شراح حدیث کی صفت میں شمار کیا جاسکتا ہے کہ نہیں ؟

جس طرح دیگر احادیث کی جستجو میں ثواب ملتا ہے طبی احادیث شامل ہیں کہ نہیں ؟

اگر کوئی طبی احادیث کو کتب احادیث سے خارج کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟

کیا ان احادیث کے ترک کرنے پر تارک حدیث وبال میں شامل ہونگے کہ نہیں ؟

جو لوگ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں علاج و معالجہ کرتے ہیں کیا اجر کے مستحق ہیں ؟

امید ہے اہل علم ان سوالوں کےجوابات ضرور مرھمت فرمائیں گے

بساط بھر سعد طبیہ کالج کالج برائے فروغ طب نبویﷺ/سعد ورچوئل سکلز پاکستان طب نبویﷺ کی تحقیق و اشاعت اور نئی کتب کی اشاعت دیگر زبانوں میں طب نبوی پر ہونے والے کام کو اردو زبان میں شائع کررہے ہیں۔

اگر مذہبی لوگ اس بارہ میں توجہ فرمائیں تو علم کے اس خزینہ سے دکھی امت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ فارغ التحصیل طلباء و علماء کے لئے معقول روزگار کا سبب بھی فراہم کرسکتے ہیں۔جو چیزیں وقت کے لحاظ سے متروک العمل ہوچکی ہیں،ان کی جگہ طب نبوی کو داخل نصاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

العبد الضعیف:حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی :۔سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ

سعد ورچوئل سکلز پاکستان(14/نومبر2024 بروز جمعرات۔بعد نماز ظہر)

کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm