کونسی سبزی کس مرض میں کھائیں۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
یہ ایک بہت بڑا راز اور زندگی گزارنے کا بہترین انداز ہے کہ اسے سبزیاں کھانے کا ہنر آجائے۔صحت مند ہوں یا مرض دبوچ لے۔ تو سبزیوں کا انتخاب صحت کو برقرار رکھنے اور مرض سے چھٹکارا دلانے میں اہم کردار فراہم کرتا ہے۔سبزیوں کو کچی کھائیں اور پکاکر کھائیں۔سبزیاں کھانے کی بات نہیں بلکہ ضرور ت اس بات کی ہے کہ آپ کے جسم کو کس چیز کی ضرورت ہے۔
قدرت کی فیاضی
قدرت کی فیاضی ہے کہ اس نے ہر قسم کی سبزیاں پیدا فرماکر انسانوں پر احسان فرمایا۔مثلاََ ایک دائمی قبض کا مرض ہے اور دوائیںکھاتے کھاتے تھک گیا ہے۔لیکن قبض دور ہونے کا نام نہیں لیتا ،ایسے مریض کے لئے ہم کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال کراتے ہیں۔قبض دور ہوجاتا ہے۔
مرض اور سبزیوں کا انتخاب
اسی طرح اگر کسی کو گرمی کا مرض ہوگیا ۔اسے قلفہ۔اروی۔بھنڈی کا استعمال کریں ۔جسے قبض ہے۔تو دیسی گھی ،ریشہ دار سبزیاں۔کھائے۔جس کے اکڑائو میں ادرک اور وغیرہ فولادی کمی کے لئے پالک ۔
سبزیوں کا استعمال اور مرض میں ان کے انتخاب اور ضرورت کے مطابق ایک ہنر ہے اس ہنر پر ہر معالج کو عبور ہونا چاہئے۔