+92 3238537640

Share Social Media

تاریخ کے مشہورجادو گر لوگ

تاریخ کے مشہورجادو گر لوگ

 تاریخ کے مشہورجادو گر لوگ
تاریخ کے مشہورجادو گر لوگ
Advertisements

تاریخ کے مشہورجادو گر لوگ

(ہماری کتاب”جادو کی تاریخ “کا ایک ورق)

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

{ابو معشر بلخی}
جن لوگوں نے نجوم و سحر ی روایات کو مسلم میں رواج دینے میں جنبش کی ان میں ابو معشر قدآر شخصیت کے طور پر جاناجاتاہے۔جسے انگریزی میں [Albumasar]کہا جاتا ہے10اگست787ء پیداہوا۔اس کی جائے پیدائش بلخ شہر ہے
یہ وسط ایشیا کا ایسا شہر تھاجہاںیونانی تمدن کے آثار پائے جاتے تھے ۔ ساسانیوںکے دور میں اسی جگہ اہل ایران کے ہندستانیوں،چینیوں،تورانیوں اور شامیوں سے تعلقات استوار ہوئے۔
اس کی وفات 9مارچ886ء شہر واسط میں ہوئی۔اس نے ماہر نجوم کے طور پر شہرت حاصل کی ،اس نے تمام عقلی روایات سے استفادہ کیاجن کا ذاتی طور پر وہ وارث تھا وہ روایات حسب ذیل

ہیں ۔۔

یہ بھی پڑھیں

لفظ کُن کی حقیقت

(۱) پہلوی یونانی،ہندی،ایرانی روایت متعلقہ نجوم،ہئیت اور سحر جس کوبزر جمہر، اندر زگا ر ،زرتشت’’زیج الشاۃ‘‘ ڈورو تھئیس[Dorotheus]اور ویلنس[Velens]نے محفوظ کیا تھا۔اس کی اس کی ایک کتاب ’’المدخل کبیر‘‘ ہے۔
یہ کتاب بنیادی طور پر حرانیوں کے لئے لکھی گئی تھی جس نے ان کے لئے تعویذات اور سیارات کی تاثیر کی وضاحت کرنے کا جواز پیدا کردیااس سے وہ باطنی اعمال کے ماہر قرار پائے ۔
اگرچہ یہ اعمال رومی اور ساسانی سلطنتوں میں بھی صدیوں تک مقبول رہے تھے۔ابو معشراپنی کتابوں’’کتاب الالوف۔اور کتاب فی بیوت العبادات‘‘ کے ذریعہ ان اعمال کو پھیلا نے کا ذریعہ بنا وہ وقتا فوقتاََ طلسمات کا حوالہ دیتا ہے۔(مثلاََ کتاب صور الدرج میں خاص طور پر)

یہ بھی پڑھیں

جن اور شیاطین کی دُنیا کتاب و سنت کی روشنی میں

(۲) سنسکرت کی یونانی،ہندی روایات متعلقہ نجوم و ہئیت جس کو اس نے وراہمی ہیرا [Varahamihira]کناکا[Kanaka] ’’سند ہند‘‘۔’’زیج الارکند‘‘اور آرایابھاٹا سے حاصل کیا۔اس نے ایک کتاب ’’الموالید الصغیر ‘‘کے نام سے تحریر کی اس کتاب کی ابتدائی چار مختلف فصلیں مختلف ادوار میں مروجہ جادو اور علم نجوم کے متعلق ہیں۔یہ عجیب و غریب کتاب قاہرہ سے متعدد بار شائع ہوچکی ہے ۔

(۳)فلسفہ و نجوم اورہیئت میںیونانی روایت جو ارسطو،بطلیموس اورتھیون [Theon]کے حوالے سے اس تک پہنچی۔۔
ّ(۴)سریانی نوافلاطونی فلسفہ ء کواکب و سحر جو امومعشر نے الکندی اور حرانیوں کی کتابو ں سے حاصل کیا۔
(۵)ایرانی علماء کی ابتدائی ناتمام کوششیں جو انہوں نے علوم کی ترکیب میں کیں

یہ بھی پڑھیں

کتب عملیات اور حقائق۔

ان علماء کے نمائندہ ماشاء اللہ،ابو سہل الفضل بن نوبخت،عمر بن فرخان الطبر ی اور ابویوسف یعقوب القصرانی ہیںابن القفطی اسلامی دنیا کے ماہرین نجوم کی طرح اثرات کواکب کے ضمن میں وہ مسلمانوں کا استاد تھا[مسلم سائنس دان ص۱۳۵]

{بلیناس}

یہ طوانہ کا باشندہ تھا جو بلاد روم واقع ہے ،کہتے ہیں یہ پہلا آدمی ہے جس نے طلسمات کے متعلق موضوع کا آغاز کیا اور سلسلہ میں اس کی ایک کتاب خود اس کے اپنے شہراور تمام ممالک میں مشہور ہے [ابن ندیم ص۷۱۴]

{ابن وحشیہ کلدانی}

ابوبکر احمد بن علی بن عبد الکریم بن جرثیابن بدینا بن برطانیا بن عالاطیا کسدانی صوفی ۔باشندگان قسین میںسے ہے،اور جادوگر ہونے کا مدعی ہے، طلسماتی عمل کرتا ہے اور کیمیا گر ہے۔کسدانی کا معنی نبطی ہے
یہ اولین سکنان ارض سے تھے جو سخاریب کی اولاد میں سے تھے۔سحر و طلسمات کے موضوع پر اس کی تصنیفا ت یہ ہیں کتاب طرد الشیاطین ،یہ اسرار کے نام سے معروف ہے کتاب السحر الکبیر ، کتاب السحر الصغیر،کتاب دواء علی مذہب النبط یہ نو مقالات پر مشتمل ہے

،کتاب مذاہب کلدانیین فی الاصنام ،کتاب الاشارہ فی السحر،کتاب اسرار الکواکب،کتاب الفلاحۃ الکبیر والصغیر ۔کتاب حماطوثتی ابعی الکسدانی فی النوع الثانی من الطلسمات ابن وحشیہ نے اس کا ترجمہ کیا ہے
کتاب الحیات والموت فی علاج الامراض لراہطا بن سموطان الکسدا نی، کتاب الاصنام،کتاب القرابین،کتاب الطبیعہ اس کی اپنی تصنیف ہے،کتاب الاسماء،اس کی اپنی تصنیف ہے،کتاب مفاوضاتہ مع ابی جعفر الاموہ وسلامہ بن سلیمان الاخمیمی فی الصنعۃ والسحر،کیمیا گری میں بھی اس کئی کتابیں ہیں [ابن ندیم الفہرست۷۱۲]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm