کیا عملیات اورجادو ،الگ الگ چیزیں ہیں ؟
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
انسان جب کسی ایسی چیز کی خواہش کرتاہے جو جو عام حالات میں اسے میسر نہیں ہوتی تو ان راستوں پر چلنے کی کوشش کرتا ہے
جن پر چل کر اسے دوسروں پر تفوق حاصل ہو ۔دوسرے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھیں اس کا رعب داب قائم رہے۔
اس خواہش کی تکمیل کے لئے پہلے زمانے کے لوگ جادو سیکھا کرتے تھے اور اس کے بل بوتے پر دوسروں پر تفوق جمایا کرتے تھے ۔
زمانے کے تغیرات کے ساتھ ساتھ ہر چیز میں جدت آتی گئی کوئی میدان اس سے خالی نہ رہا
یہ بھی پڑھیں
فہرست تصنیفات و تالیفات حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
جادو میں بھی جدت پیدا ہوتی گئی۔ نبیﷺسے پہلے انبیاء کی شریعتوںنے جادو کی حرمت پر زور دیا
اور آخری نبیﷺ نے اس بات کو سختی سے منع کیااور اسے کبائرمیں شامل کیا۔
لیکن انسان تو ایسی باتوں پر حریص ہوتاہے جن سے منع کیا گیا
البتہ حالات کے جبر سے حیلوںاور بہانوں سے اس کے جواز کی تاویلیں پیش کرتا ہے۔
یہ بھی
مسلسل طبی تحقیق کی ترغیب
نبیﷺ نے فرمایاتھا کہ تم پہلے لوگوں کی پیروی کروگے بالشت بھر انکے نقش دم پر چلو گے۔
یہود و نصاریٰ نے جو کام تورات و انجیل کے نام پر کئے وہی کام مسلمانوں نے قران کے نام پر کئے
زحمت اتنی کی کہ تورات و انجیل کے لیبل اکھاڑ کر قران و حدیث کے لیبل چسپاں کردئے گئے۔
جیسے اہل پاکستان نے تعزیرات ہند کا نام بدل کر تعزیرات پاکستان رکھ دیا
آزادی کو غلامی کے غلاف میں سجا کر رکھ لیاحالانکہ آزاد قومیں زند گی کے ہر شعبے میں اپنا تشخص بررار رکھتی ہیں۔
جن باتوں سے پہلی شرائع میں ممانعت تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔کتب عملیات میں بہت سے امور آج بھی ایسے موجود ہیں
جویہود ونصایٰ کے شعار تھے لیکن عاملین نے اپنی ناسمجھی کی وجہ سے انہیں جوں کا توں اپنے اعمال میں شامل کرلیا ہے۔
ہم نے بار ہا یہ بات مبرہن کی کہ عملیات کا تقویٰ و طہارت وغیرہ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے
یہ تو ایک فن ہیں جو انکی باریکی سے واقف ہوگا وہ عامل کامل ہوگا۔
لیکن اس بات کے اظہار سے ڈرتے ہیں کیونکہ کام تو ہم نے مسلم معاشرہ میں کرنا ہے
اگریہ باتیں کھل جاتی ہیںتوبہت سے جبوںقبوں کی بلند عمارتیں زمیں بوس ہوجائیں گی
اس لئے جہاںبہت سے باتوں کااخفاء ضروری سمجھے ہیں وہاں پر اسے بھی حرز جاں بنائے ہوئے ہیں۔
آپ نے اسی کتاب میںپڑھا ہے کہ جادو کی کئی تعریفیں کی گئی ہیں من جملہ ان میں سے ایک یہ بھی ہے
کہ جادو باریک اور لطیف چیز کو کہا جاتاہے جس کااظہار عمومی طور پر نہیں کیا جاتا۔
تو اہل دانش بتائیںگے عامل لوگ کیا کرتے ہیں۔بخل اور امساک نے ہماری زندگیوں کو بہت انمول جواہر سے محروم کررکھا ہے ۔
4 Comments
Your comment is awaiting moderation.
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Your comment is awaiting moderation.
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://accounts.binance.com/ar/register-person?ref=V2H9AFPY
[…] کیا عملیات اورجادو ،الگ الگ چیزیں ہیں ؟ […]
[…] کیا عملیات اورجادو ،الگ الگ چیزیں ہیں ؟ […]
[…] کیا عملیات اورجادو ،الگ الگ چیزیں ہیں ؟ […]
[…] کیا عملیات اورجادو ،الگ الگ چیزیں ہیں ؟ […]