امسال ہم اپنے معاونین کرام سے معذرت خواہ ہیں ۔ کہ ہم گرانی دونا یابی کاغذ کی وجہ سے ہم حسب وعدہ شاندار سالنامہ پیش نہیں کر سکے مگر باوجود تمام تکالیف کے ہم نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے سالنامہ پیش خدمت کر دیا ہے۔
یہ سالنامہ موجودہ زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے بقامت کہتر و بقیمت بہتر ہے ۔ اور امید ہے کہ ہمارے ناظرین کرام اس سے مستفید ہوں گے اور اپنی موجودہ ضروریات کو پورا کر کے دعا خیر سے یاد فرمادیں گے۔
یہ سالنامہ صنعت و حرفت – عطاری اور تجارتی رازوں کا ایک مرقع بےنظیر ہے ۔ موجودہ کساد بازاری میں گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے یہ پروگرام مرتب کیا گیا ہے کہ ہمارے وہ احباب واطباء کرام جو اپنا گھر بار چھوڑ کر بے خانماں ہو گئے ہیں ، مشرق سے مغرب اور مغرب مشرق میں پہنچ گئے ہیں ۔ اُن کے لئے یہ رسالہ ایک لاجواب اور بینظیر تحفہ ثابت ہو گا۔
وہ ان صنعتوں میں سے کسی کو شروع کر دیں۔
بفضل تعالیٰ وہ کامیاب رہیں گے۔
عوام کا خیر خواہ .
حکیم عبدالرحیم جمیل گجرات