Urinary problems.//پیشاب کی تکالیف۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
مدر بول
پیشاب جاری کرنے والی دوا، مدر بول اشیاء اس وقت استعمال کی جاتی ہیں جب پیشاب میں کمی واقع ہو یا پیشاب میں جلن محسوس ہو یا پیشاب بند ہو جائے۔ یہ صورتیں امراض کی حالت میں پیدا ہوتی ہیں۔ پیشاب حقیقت میں بدن کا فضلہ ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح پاخانہ اور پسینہ بدن کے فضلے ہیں، اس کا بین ثبوت یہی ہے کہ جب پیشاب بند ہو جاتا ہے تو نہ صرف فضلات اعضا میں رک کر جسم میں سرایت کر جاتے ہیں جس سے جسم میں خطرناک امراض پیدا ہو جاتے ہیں، جن میں ہلاکت تک نوبت بھی پہنچ سکتی ہے۔ بلکہ اعضائے جسم میں ہے . چینی اور درد بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ جب بندش بول سے زہریلی علامات پیدا ہوتی ہیں تو اس حالت کو سم بولی کہتے ہیں۔ شیخ الرئیس لکھتے ہیں، پہلے ہضم کا فضلہ جو معدہ میں ہوتا ہے آنتوں کی راہ ( بشکل براز ) خارج ہوتا ہے اور دوسرے ہضم کا فضلہ جو
جگر میں ہوتا ہے اس کا بیشتر حصہ پیشاب میں چلا جاتا ہے۔
جدید تحقیقات میں پیشاب کے اندر جو مادہ زیادہ تر ہوتا ہے اس کو مادہ بولیہ کہتے ہیں، جس کی بڑی مقدار جگر کے اعمال ہضم و استحالہ کے نتیجہ میں جگر کے اندر ہی بنتا ہے اس لئے اس کو جگر کا فضلہ کہا جائے تو بے جانہیں ہے۔ بہر حال یہ مادہ جگر وغیرہ میں بن کر عروق میں چلا جاتا ہے۔ جہاں موجودہ شکل میں خون کے ساتھ ملا ہوا پایا جاتا ہے۔ علی الخصوص جب کہ گردے خراب ہوں اور خون سے اس مادہ کو پیشاب کے ساتھ اچھی طرح خارج نہ کر سکتے ہوں، تو اس کی مقدار خون میں اور دیگر رطوبات بدن میں بڑھ جاتی ہے۔ گوشت کھانے سے یہ مادہ زیادہ اور سبزی کھانے سے کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح شدت ریاضت کے وقت اور بخاروں میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس مادہ بولیہ کے علاوہ دیگر مواد بھی صحت کی حالت میں بدن سے اخراج پاتے ہیں جیسے بلغم اور ترشی وغیرہ لیکن مرض کی حالت میں اس پیشاب میںریگ و شکر اور خون و پیپ ہوتی ہے تو مدر بول دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔
فرنگی طب کی غلط فہمی
فرنگی طلب میں یہ یقین کر لیا گیا ہے کہ ہر قسم کی الکلی (کھار) مدربول ہے اور عام طور پر یہ یقین ہو گیا ہے کہ ہر بار د شے مدر بول ہے لیکن بعض امراض میں ہم دیکھتے ہیں کہ نہ ہی کھاری اشیا سے پیشاب آتا ہے اور نہ ہی سرد اشیا سے پیشاب اخراج پاتا ہے بلکہ بعض وقت ایسی اشیا سے بالکل بند ہو جاتا ہے اور اس غلہ انہی سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
مدر بول ادویہ
کتب طبیہ میں جب مدر بول ادویہ کی فہرست دیکھی جاتی ہے تو اس میں سرد و گرم خشک و تر بلکہ کھاری اور ترشی ہر قسم کی اور یہ پائی جاتی ہیں ۔ اس لئے صرف کھاری اور سرد قسم کی ادویہ کو مدربول سمجھ لینا صحیح فن نہیں ہے، بلکہ مدر بول کے متعلق غلام نبی اور لاعلمی ہے۔ البتہ اگرطب یونانی کے قوانین مزاج اور اخلاط کے مطابق مریض کے لئے نسخہ تجویز کیا جائے تو صحیح نتائج نکل سکتے ہیں۔
مدر بول کی صحیح صورت مدر بول ادویات کے صحیح استعمال کو سمجھنے کے لئے ایک اہم بات یہ ہے کہ مدر بول کے نظام کو سمجھنا بے حد ضروری ہے جس کی
صورت یہ ہے کہ جسم من جب خون تیار ہو جاتا ہے تو وہ جسم کی غذا کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف اعضاء میں صاف بھی ہوتی ہے جس کی
نظام بولیہ کے امراض
نظام بولیہ کے سمجھ لینے کے بعد اس کے امراض بھی ذہن نشین کر لیں تاکہ تشخیص اور علاج میں کسی قسم کی دقت پیدا نہ ہو۔ جاننا چاہئے کہ نظام بولیہ کے بنیادی امراض صرف تین ہیں۔ پیشاب کا کثرت سے آنا پیشاب کا کمی کے ساتھ یا جلن کے ساتھ آنا ۔
پیشاب کا بند ہونا ۔
یا درکھیں پیشاب کے تمام امراض انہی تینوں بنیادی امر طبی کے تحت ہوتے ہیں، جن کی صورت یہ ہوگی: پیشاب کا کثرت سے آنا اعصاب کے تحت پیشاب کا کمی اور جلن کے ساتھ آنا غدد کے تحت پیشاب کا بند ہو جانا عضلات کے تحت ہوتا ہے۔ اس کو اس طرح بھی سمجھ لیں کہ پیشاب کی پیدائش عضلات کے تحت، پیشاب کی صفائی غدد کے تحت اور اخراج اعصاب کے تحت ہوتا ہے۔
بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ پیشاب کی پیدائش رُک جاتی ہے، بعض وقت اس میں کمی وجلن پیدا ہو جاتی ہے اور بعض وقت اخراج اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ پیشاب ہی ختم ہو جاتا ہے اور اس کو بند بول کہ دیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں پیشاب کی پیدائش ہی کم یا رک جاتی ہے۔ اس کا علاج پیشاب خارج کرنے والی دوا ئیں نہیں ہیں بلکہ پیشاب کو پیدا کرنے والی ادو یہ ہونا چاہئے ۔ یہی مقام ہے جہاں غلطی کرنے سے مدر بول کا صحیح تصور ذہن نشین نہیں ہوتا۔
پیدائش بول
تسکین عضلات وضعف غدد اور تحریک اعصاب کی صورت میں دوران خون سست ہو جاتا ہے، گردوں میں خون کا زور کم ہو جاتا ہے۔ اور ان کی شریانوں میں امتلاء اور تناؤ گھٹ جاتا ہے۔ ایسے موقع پر جو مدر بول ادویات دی جاتی ہیں وہ محرک عضلات ( قلب ) ہوتی ہیں۔ جیسے دار چینی ابیل حمل ایلوان پیاز انجیر © چائے اور زعفران وغیرہ۔
صفائی بول
و تحریک عضلات تسکین عدد تحلیل اعصاب کی صورت میں مواد بولیہ گردوں میں کم چھنتے ہیں اور ایسی صورت میں گردوں اور مثانہ میں ایک پتھری وغیرہ بنی شروع ہو جاتی ہے۔ ایسے موقع پر جو مدر بول ادویہ دی جاتی ہیں، وہ یہ ہیں: 0 افسنتین اکلیل الملک ایرسا بادیان بیروزه ریوند عصاره © پودینہ تیلنی مکھی زنجبیل اور نوشادر ، وغیرہ ۔
اخراج بول
تحلیل عضلات ،تحریک غدد تسکین اعصاب کی صورت میں دوران خون غدد کی طرف زیادہ ہوتا ہے اور اعصاب میں سکون کی وجہ سے پیشاب کا اخراج بہت کم ہو جاتا ہے اور بعض وقت بالکل بند ہو جاتا ہے۔ جلن بھی اس صورت میں ہوتی ہے، ایسے موقعہ پر جواد و یہ دی جاتی ہیں وہ یہ ہیں: انار بادام شیریں تخم خیارین تخم مولی تخم
خربوزه تخم کدو کاسنی جو کھار حجر الیهود ریوند چینی قلمی شور و کباب چینی، وغیرہ۔
2 Comments
[…] Speak out […]
آپ نشان دہی کردیں