دوران حمل خواتین میں خون کی کمی اور اس کا حل۔
۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
حکیم عارف دنیا پوری لکھتے ہیں
قطب پور سے ریاض احمد اپنی بیوی کو لے کر مطب پر آیا اس نے کہا کہ ہمارے دو بچے ہیں جو بہت دبلے پتلے اور کمزور ہیں جس کی اصل وجہ ہمیں یہ معلوم ہوئی ہے کہ حمل کے دوران ان کی ماں ہی بہت کمزور ہو جاتی ہے
ڈاکٹروں کے مشورے سے طاقت کے ٹیکے بھی لگواتے ہیں لیکن پھر بھی کمزوری برقرار رہتی ہے اب پھر دو ماہ کا حمل ہے اتنی کمزوری اور خون کی کمی ہو گئی ہے کہ اسے اپنا آپ بھی سنبھالنا مشکل ہے یہاں ایک مریض جو آپ کے علاج سے صحت یاب ہو گیا ہے اس نے آپ کے پاس بھیجا ہے لہذا آپ اسے غور سے دیکھیں اور ایسی غذا داد تجویز کریں کہ طاقت آنا شروع ہو جائے۔
اصول علاج
قانون مفرداعضاء کے تحت حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں بچے کی نشو ونما کے لئے اور ماں کی صحت کے لئے کیلشیم اور فولاد کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہذا کیلشیم اور فولاد کے مرکبات استعمال کرائے جائیں تا کہ ماں اور بچے کی غذائی
ضروریات وافر مقدار میں پوری ہوتی رہیں ۔
اس مقصد کے لئے قانون مفرد اعضاء کے فارما کو پیا کے اعصابی عضلاتی سے عضلاتی اعصابی نسخہ جات اور غذائیں بے حد مفید ہیں یہ غذا ئیں شروع حمل سےلے کر چھٹے ماہ تک لگاتار استعمال کرائی جاسکتی ہیں لیکن اس کے بعد آخری تین ماہ غدی اعصابی سے اعصابی غدی غذا ئیں دوائیں استعمال کرائی جائیں تا کہ جسم و خون میں رطوبات وافر ہو کر پیدائش میں آسانی ہو جائے اور اپریشن یا کسی دوسرے
ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
حب فولادی
ھوالشافی ترپھلہ ۱۵ توئے کشتہ فولاد تولئے کشتہ کچلہ ۴ تولے
ترکیب تیاری سب کو باریک کر کے نخودی گولیاں بنالیں مقدرا خوراک ایک تا دوگولی دن میں تین بر دیں عضلاتی غدی مقوی ہے عام جسمانی کمزوری اور خونی کی کمی کے لئے بہترین نسخہ ہے۔ اکسیر جگر (شربت)
ھوالشافی ترپھلہ ۳۵۰ گرام سنڈھ ۱۲۵ گرام اجوائن دیسی ۱۲۵ گرام پودینہ دیسی ۱۳۵ گرام بیتری فولاد ۱۵۰ گرام عرق از راقی یا نیچر نکس وامیکا ۱۰۰ گرام در اونج عقربی ۱۳۵
گرام چینی اکلو۔
ترکیب تیاری سوائے پتری فولاد اور عرق از راقی کے سب ادویات کو کوٹ کر
پندرہ کلو پانی میں بھگو دیں صبح بارہ بوتل عرق کشید کر لیں حسب ضرورت چینی ملا کر شربت بنالیں چھ ماشہ تا ایک تولہ دن میں تین بار ہمراہ تازہ پانی دین۔ افعال و اثرات میں عضلاتی غدی مقوی شربت سے شربت فولاد کا بدل ہے