گرہن اور اعمال حروف صوامت۔
محکمہ موسمیات کے مطابق
اس سال کاآخری سورج گرہن کا آغاز 14 اکتوبر رات 8 بجے ہوگا اور اختتام 15 اکتوبر رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا، یہ بھی پاکستان میں دیکھائی نہیں دے گا
ٓآغاز:۔۔رات:8بجکر4منٹ۔۔
عروج:۔۔رات۔10بجکر59منٹ۔۔
اختتام:۔۔1بج کر 55منٹ پر
اس سال کا آخری کاچاند گرہن۔
کا آغاز 28 اکتوبر رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا،چاند کو مکمل گرہن رات 1بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔
علمی دنیا میں عملیات کا ایک خاص میدان عمل ہے۔اس طبقہ کے لوگوں کا کہنا ہے دن رات میں کچھ خاص اوقات ایسے آتے ہیں جب یہ لوگ اپنے اعمال اور چلہ جات کو پورا کرتے ہیں مختلف اعمال کے ورد کی مختلف تعداد مققر کرتے ہیں۔تعداد کیسے مقرر کرتے ہیں یہ مستقل علم کی ایک شاخ ہے جو اس پر عبور رکھتے ہیں وہ اعمال کے لحاظ یا ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقرر کرتے ہیں۔
گرہنوں کے اوقات میں تمام اقوام کے عاملین جادو گر۔تنترک۔جوگی اور مرتاض لوگ سب ہی اپنے اعمال کو سِدھ کرتےہیں۔ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اہل کتاب کہلاتے ہیں۔اور وہ بھی ہیں جو کسی کتاب و شریعت کو نہیں مانتے۔کیونکہ عملیات کسی دین یا شریعت کا حصہ نہیں ہوتے،یہ عالمین کے تجربات ہوتے ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے آئے ہیں ۔اس مصروفیت کے دور میں لگے ہوئے ہیں۔
عاملین بالخصوص مسلمان عالمین اپنے اعمال کو اس طرح پیش کرتے ہیں گویا ان کے اعمال گویا قران و احادیث کی منشا کے مطابق ہیں۔اگر کوئی عملیات کے نام پر کچھ اناپ شناپ بھی کرتا ہے تو اسے شریعت کا ملمع کرکے لوگوں کے اعتقاد و لگائو سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔یاد رکھئے عملیات کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اعمال گرہن کے اثرات۔
اس میں شک نہیں کہ گرہن کے اوقات میں کائناتی طور پر تغیرات آتے ہیں۔حتی کہ مواصلاتی نظام اور الیکٹرک سٹی۔فری کوئینسیز میں خلل واقع ہونا مشاہداتی بات ہے۔اگر ان اوقات میں اعمال قابضہ کے بارہ اعمال کئے جائیں تو موثر ہوتے ہیں۔
یہ کائناتی اثرات سب کے لئے ہوتے ہیں اس میں شریعت کا تڑکہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے دیگر تجربات میں ہمیں شریعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ایسے ہیں عملیات میں نہیں ہونی چاہئے۔اگر عملیاتی اثرات کسی مذہب یا شریعت سے وابسطہ ہوتے تو دوسری شرائع اور عقائد سے منسلک لوگ ان اثرات سے محروم رہتے۔سیدھی سی بات ہے۔عملیات شریعت کا حصہ نہیں۔البتہ ایک فن و ہنر ہیں جو بھی ان قواعد و ضوابط کی پابندی کرے گا۔وہ ثمرات سے جھولی بھر لے گا۔
اسلام کے نام پر ہر وہ عمل کیا جاتا ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔کہیں بخورات کئے جاتے ہیں تو کہیں ۔انسانی یا جانوروں کی باقیات جلائی جاتی ہیں۔کہیں حاضرات و عملیات کے نام پر توہمات کو فروغ دیا جاتا ہے۔
ہم لوگ اپنے عقائد و نظریات پر اتنے پختہ ہوتے ہیں ان کے خلاف کچھ بھی سننا گوارا نہیں کرتے۔یہی کچھ عملیات میں بھی ہے۔اگر ہم نے ایک فن و ہنر سے کام لینا ہے تو شریعت کو ملوث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
گرہن اور اعمال حروف صوامت۔
عاملین کے لئے خوش خبری ہے کہ سعد طبیہ کالج لوگوں عاملین کے لےے حروف صوامت کی زکوٰۃ اور عملیات کی اجازت کا بندوبست کرتا ہے ،جو اجازت و شرائط کے لئے رابطہ کرنا چاہیں وہ ضرور ادارہ سے رابطہ کریں۔