میواتی بیٹھک۔7ستمبر2023 کو اجلاس
کچھ معقول تجاویز۔اورمشاورت
حکیم المیوات قاتی محمد یونس شاہد میو
میواتی بیٹھک کی بیٹھک سیان گائوں ضلع سیالکوٹ میں بلائیو گئیو۔ہم نے لاہور سو شرکت کری۔لاہور سو مشتاق احمد امبرالیا۔شکر اللہ میو۔شوکت علی میو۔طاہر میو۔عرفان میو۔شرکت کے مارے پہنچا۔احسن فیروز نمبردار کا ڈیرۃ پے ان کی میزبانی کی میو برادری اکھٹی ہوئی۔تقریبا۔ساٹھ ستر افراد نے شرکت کری۔احسن فیروز اور واکا بیٹان نے بہترین میزبانی کا فرائض سر انجام دیا۔
ای بیٹھک تقریبا چار گھنٹی جاری رہی۔یا میں مختلف قسم کی آراء۔تجاویز اور مشورہ پیش کرا گیا۔کچھ لوگ ایسا بھی ہا جنن نے اپنا گھر کنبہ میں جہیز اور رسوم سو بغاوت کرکے سادگی سو اپنا بالکن کو بیاہ کرو۔میرے مارے حیرت کو مقام ہو کہ ای شعور لاہور کی نسبت سیالکوٹ کا لوگن میں بہتر انداز میں موجود ہے۔کہ بغیر لئے دئے اور چھوری والان پے بوجھ بنے بھی بیاہ شادی کرنو ممکن ہے۔
کچھ لوگن نے برادری کا حوالہ سو بہترین تجاویز دی اور اپنا تجربات شئیر کرا۔ہمارو اندازہ ہوکہ دو تین بجے تک واپس گھر پہنچ جانگا۔لیکن وڈالہ سوندھواں نکلتے نکلتے مغر ب ہوگئی ۔نماز مغرب ادا کرکے تسلی سو لاہور پہنچا۔
ضروری نہ ہے کہ ای مشاورت بالکل ٹھیک ہوئے لیکن دقرے بہتر ہوسکاہاں۔مثلاََ میواتی بیتھک مین لوگ اپنا بچہ بچین کا نام پیش کراہاں۔یا کو ٹھیک انداز ای ہے کہ علاقئی سطح پے کچھ ایسی کمیٹی یا کچھ لوگ منتخب کرا جاواں ۔جن کے پئے یہ نام پہنچا اور راز دارانہ انداز محفوظ کرلیا جاواں۔ضرورت مندن کو رابطہ نمبر دیدیا جاواں۔وے آپس میں معاملات طے کرلیواں۔
دوسری رائے ای ہے کہ
جولوگ میواتی قوم کے مارے یا سلسلہ میں نمونہ بن راہاں ان کو تعارف اور ان کا خیالات ریکارڈ کرکے کائی ویب سائٹ پے اپلوڈ کردیا جاواں۔جاسو دوسرا لوگن کے مارے نمونہ بن سکاں۔
میو برادری کی کوئی ایسی نمائیندہ ویب سائٹ نہ ہے جاپے بلاتفریق گروہ بندی کے لوگن کو تعارف اپ لوڈ کراجاواں۔۔۔میں نے جو محسوس کرو ہے عمومی طورپے میو یا حوالہ سو ضرورت ای محسوس نہ کراہاں۔شاید یہی وجہ ہے کہ میو قوم کو تعارف انٹر نیٹ پے بہت کم بلکہ نا ہونا کے برابر ہے۔
سعد ورچوئل سکلز کا ماہرین کوشش میں ہاں کہ یا ضرورت اے پوری کردیواں ۔گوکہ انفردای طورپے باہمت میو حضرات کام میں لگا ہویا ہاں۔لیکن ایسو میدان تعارف جا میں کوئی بھی اپنا انٹر ویو۔اپنا خیالات کو اظہار ۔اور قوم کے مارے کوئی بھی پیغام ہے شائع کرواسکے ہے۔
میواتی بیٹھک یا حوالہ سو کوئی اقدام کا موڑ میں نہ ہے۔نہ ان کا ایجنڈا میں ای بات شامل ہے۔