عملیات میں کونسی طاقت کب کام کرتی ہے؟
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
عملیات میںبنیادی بات یہ ہے کہ عامل کس طاقت سے کس وقت کتنا کام لے سکتاہے ۔یا کسی طاقت سے کام لینا ممکن بھی ہے کہ نہیں؟
عاملین مختلف طاقتوں سے کام لینے کے چکر میں بہت سے وظائف و چلہ جات کرتے ہیں۔میدان عملیات میں نئے آنے والے تو اس قدر دیوانے ہوتے ہیں کہ جو کسی نے بتایا ،کسی کتاب میں پڑھا کہیں سے سُن لیا۔بس تسبیح پکڑی اور شروع ہوگئے ۔
یہ جذبہ جنوں سالوں پر محیط رہتا ہے اس کے بعد جب مطلوبہ نتائج سامنے نہین آتے تو ماتھا ٹھکنتا ہے۔طبیعت مین کچھ بیزاری نمایاں ہونے لگتی ہے۔۔۔آئے اس گتھی کو سلجھاتے ہیں۔۔
انسان اور جنات میں طاقت کا توازن بہت مختلف ہوتا ہے۔جنات اپنی ساخت کے اعتبار سے لطیف ہوتے ہیں جب تک وہ کثاقت میں متشکل نہ ہوجائیں کسی ٹھوس چیز کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا سکتے،البتہ لطیف اشیاء کا بہائو اور رفتار کثیف اشیاء کی نسبت سبک تر ہوتی ہے
اس لئے دو نوں میں فرق مراتب موجود ہوتا ہے۔
کیا جنات دیکھنا ممکن ہے؟
جنات اصلی حالت میں دکھائی نہیں دیتے جب تک کہ وہ کسی مادی ۔کثیف شکل میں نہ آجائیں۔جو لوگ بھی جنات دکھنے کے دعوے دار ہوتے ہیں وہ یہی کہتے ہیں کہ میں نے فلاں شکل میں جنات دیکھے،چلہ وظائف کرنے والے بھی یہی کہتے ہیں کہ دوران عمل مجھے جنات یا ہمزاد/موکلات اس شکل میں دکھائی دئے۔یعنی جنات کی دکھائی دینے والی صورت یہ تھی۔ایسا نہیں ہے کہ جنات اس شکل کے تھے۔
اس لئے عاملین کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اصل حالت مین جنات دکھائی نہیں دیتے۔البتہ استثنائی صورت کہیں بھی ممکن ہوسکتی ہیں۔
مشاہدہ کہتا ہے بعض اوقات جب موسم اب نارمل ہوجاتا ہے۔جس میں آندھی طوفان۔گھٹن کا ماحول۔سورج چاند گرہن کے اوقات۔وغیرہ کائناتی تغیرات سے کچھ پردے آنکھوں سے ہٹ جاتے ہیں یا فیسز کی ایک دبیز تیہ جمع ہونے پر جنات دکھائی دےسکتے ہیں۔کیونکہ انسانی آنکھ میں تیزی پیدا ہوجاتی ہے۔لیکن یہ مواقع کم کم واقع ہوتے ہیں۔عملیات کی پرانی کتب میں کئی دھونیاں۔ سرمے۔ وغیرہ منقول ہیں کہ ان کے استعمال سے جنات دکھائی دیتے ہیں۔
جنات موکلات اور انسانی طاقتیں۔
سطور بالاہم بتا چکے ہیں کہ لطافت کے لحاظ سے جنات انسان سے زیادہ لطیف ہوتے ہیں۔اور طاقت کے اظہارکے لئے وجود کا ہونا یا کثافت کا اختیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔اس کی مثال جدید ٹیکنالوجی سے لی جاسکتی ہے کہ سوفت میں کوڈنگ کتنی بھی اعلی درجہ کی ہو کتنی ہی بہترین پروگرامنگ ہو۔اسے عملی طاقت دینے کے لئے ہارڈ وئیر کی ضروت پڑتی ہے۔مشین لرننگ سے آپ ایک بڑی فیکٹری کو آسانی سے چلا سکتی ہیں کیونکہ کمان وصول کرنے کے لئے مادی شکل موجود ہے۔
یہی مثال آپ جنات اور انسان پر بھی فٹ کرسکتے ہیں۔جنات کو طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے کسی وجود کی ضرورت ہوتی ہے۔مشرق و مغرب سب لوگ اسی کے قائل ہیں۔ آپ مغربی و مشرقی معاشرت پر مبنی فلم ڈرامے۔دیکھتے ہیں اور لٹریچر کا مطالعہ کرتے ہیں تو غیر مادی و غیر مرئی مخلوقات کے لئے مادی جسم کاہونا ضروری قراردیا جاتاہے یعنی اگر کسی بدروح یا جن کا واقعہ فلمایا گیا ہے توجن و بدورح کے لئے ایک میڈیم کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔۔۔
عامل کی لئے بنیادی ضرورت۔
میڈیم ایسے لوگوں کو بنایا جاتا ہے جو حساس ہوں۔ان کے خیالات میں انتشار نہ ہو۔جب چاہیں کسی خاص نکتہ پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں۔ جنات یا عامل کی ہدایات کو بہتر انداز میں پرسوُ کرسکیں۔منشتر خیالات۔الجھاہوا ذہن کبھی بہتر میڈیم یا بہتر عامل نہیں بن سکتے،اس لئے ذہن کو خیالات سے پاکیزہ کرنا ۔توکہ اور یکسوئی حاصل کرنا بنیادی شرائط میں سے ہوتا ہے۔ جولوگ پرانی عملیاتی کتب کا مطالعہ رکھتے ہیں ۔ جانتے ہیں کہ جنات و موکلات قابو کرنے لئے ایسے مقامات کا انتخاب کیا جاتا تھا جہاں انسانی آوزیں یا دیگر شور و غل کانوں میں نہ پڑیں ۔ اس لئے چلہ کشی کے لئے رات ایک پہر گزرنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔یا پھر دور دراز جنگلات اور پہاڑوں کو چُنا جاتا ہے۔جہاں ہوُ کا عالم ہوتا ہے کسی قسم کی آواز کانوں میں نہ پڑے۔عمل کے دوران کسی خلل کا سامان نہ کرنا پڑے،
جوکام مسلمان کرتے ہیں وہی یندو جوگی ۔عیسائی راہب اور یہودی ربی۔اور یودمت کے پیشوا کرتے ہیں۔فرق ہے تو صرف اتنا کہ اپنے
اپنے عقائد و نظریات کے مطابق عبارات منتخب کرلی جاتی ہیں۔۔ایک مخصوص تعداد جسے عمومی طورپر لکھنے والا لکھتا ہے یا بتانے والا بتاتاہے کے مطابق ورد کیا جاتا ہے۔
جاری ۔۔۔ہے۔۔۔۔