Mayo Welfare Foundation Address Pakistan Independence Day. 14th August 2023.
میو ویلفئیر فائونڈیشن پتوکی یوم آزادی پاکستان 14اگست2023۔
Advertisements
مؤسسة تخاطب يوم استقلال باكستان .14 أغسطس 2023.
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم ہر روز ایک نئی جہت کے ساتھ سامنے آراہاں
14اگست2023میرو مصروف ترین دن گزرو۔دھیر دھیرئیں
مشتاق میو امبرالیا کو فون آئیو کہ ڈیرہ اختر حسین کماہاں لاہور پہنچ جائوں
ہم دونوں باپ بیٹا(دلشاد یونس)موقع پے پہنچا تو پہلے سو کئی مہمان موجود ہا
جناب شہزاد جواہر اور بابازادہ ڈاکٹر اسحق میو اور یاسر سلطان میو دو دیگر معززین
موجود ہا۔بہت سو میری پہلی ملاقات ہی۔لیکن میرا نام سو یہ سب لوگ واقف ہا
پر تکلف ناشتہ سو پیچھے شیبر احمد عثمانی میو (سابقہ مشیر وزیر اعظم پاکستان)اور
اخترحسین بادشاہ میو(سابقہ ایم پی اے)تشریف لایاانن نے14اگست کی نسبت سو
پرچم کشائی کری۔بعد میں سردارافضل میو۔شکراللہ میو۔مشتاق امبرالیا۔دلشادیونس میو
رائو شریف میو کے پئے چاچو والی گیا۔ہوں سوتقریبااڈھائی بجے ہم رائو محمد اسرائیل میو کے ساتھ
گاڑی میں بیٹھ پتوکی چلاگیا۔ہوں رائو تحسین صاحب نے۔قوم ہیرو یاسر سلطان کے اعزاز میں
تقریب کو بندو بست کرو ہو۔الجنت شادی حال میں میو برادری استقبال کے مارے موجود ہی
پتوکی والان نے جا انداز میں جشن آزادی کا سلسلہ میں جلوس نکالو۔اور جو پرُوقارتقریب منعقد
کری گئی ۔پتوکی میں یا تقریب کو سہرا میو ویلفئیر فائونڈیشن پتوکہ کہنہ کو اعزاز ہے۔ میں انتظامیہ کا
میو جوانن سو زیادہ واقف نہ ہوں ۔لیکن کمال کو انتظام اور بہترین تقریب اور آزادی کیک کاٹنو اور
حاضرین کو خون گرما دین والی تقریر۔میو بچان کو پروگرام پیش کرنو بہت بھلو لگو۔یا تقریب میںیاسر میو کووالد
بابا سلطان سو بھی ملاقات ہوئی۔ان کو بائی شہنال ساتھ ساتھ رہوے ہے
۔۔۔۔
قوم کو پیغام۔
تقریب میں سیاسی سماجی ۔شخصیات۔صحت،ایجوکیشن،زمیندار۔محنت کش۔کاروباری
شخصیات نے تقریر کری اور سامعین نے جن جذبات کو اظہار کرو ایسو لگے ہے کہ میو قوم
انگڑائی لے ری ہے۔بہت جلد جاگ جائے گی۔میون کو آپس میںمیل میلاپ اور رابطہ
میں اتنی تیزی حالات میں بدلائو کو اشارہ کررو ہے۔آن والا سیاسی میدان میں اگر سیاسی رہنمان
نے سیاسی شعور کو مظاہرہ کرو تو سیاسی اعتبار سو بہت بدلائو آئے گو۔اور میو طاقت کو اظہارہوئے گو
جولوگ سیاسی اعتبار سو میون کو اہمیت نہ دیوے ہا۔اُنن نے پتو لگ جائے گو