قدیم و جدید ادویہ سازی
Ancient and modern medicine
قدیم و جدید ادویہ سازی
ادویات کی ساخت(کمپوزیشن)خصوصیات اور طبی استعمالات کے مطالعہ کو فارما کولوجی کہتے ہیں ۔فارماکولوجی میں ادویات کے ذرائع کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ ازمنہ قدیم میںماہرین دوا سازی فطری مادوں۔زیادہ ترپودوں سے حاصل کردہ ،پر توجہ دیتے تھے ۔انیسویں صدی میںبائیو میڈیکل سائنس نے اس میں کام شروع کیا ایسا مواد جو جاندار کے جسم میں جذب ہوجانے کے نارمل افعال میں تبدیلی پیدا کرے دوا یعنی ڈرگ(drugکہلاتا ہے۔فارما سیو ٹیکل یا طبی دوا سے مراد ایسا کیمیائی مادہ ہے جسے بیماری کی تشخیص ، شفا،معالجہ یا بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہےچند (انگریزی) ادویات لوگوں کو اپنے پر انحصار کرنے والا یعنی عادی بنا لیتی ہیں۔ انہیں نشہ آور ادویات کہتے ہیں۔ایسی دوا کے استعمال سے جسم سے مانوس ہوجا تا ہے۔پھر استعمال کنندہ اس کے بغیر بہتر طور پر کام نہیں کرسکتا۔حالیہ برسوں میں انگر یز ی ادویات کچھ اس انداز کی تیار کیا جاتی ہیں جنہیں کئی اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
(1)تالیفی ادویات یعنی جو فطری طور پر نہیں پائی جاتیں بلکہ انہیں لبارٹری میں تیار کیا جاتا ہے جیسے ڈسپرین وغیرہ
(2)پودوں اور فجائی سے حاصل کردہ ادویات ان میں انٹی بائیوٹک،کارڈیوٹانکس اور کچھ اینل جیسک اودیات شامل ہیں جیسے ڈجی ٹیلس بھی جو دل کو تحریک دینے کے لئے استعمال کی جاتی ہے جسے ارغوانی پھولوں والے پودے فاکس گلو کے پتوں سے تیار کیا جاجاتا ہے۔درد ختم کرنے والی دوا مارفین کو افیون سے تیار کیا جاتا ہے
(3)جانوروں سے حاصل کردہ ادویات عمومی طور پر گلینڈر سے حاصل کی جاتی ہیں جیسے مچھلی کے جگرکا تیل۔کستوری۔مکھی کی موم اور چند ہارمونز اور انٹی ٹاکسنز وغیرہ ہیں(4)معدنیات سے حاصل کردہ ادویات جیسے آئیوڈین وغیرہ (5) بیکٹریا سے حاصل کردہ ادویات انٹی بائیوٹکس مثلاََ سٹر یپو مائسن بیکٹیریا سے حاصل کی
جاتی ہے ۔
اہم طبی اصول انگریزی ادویات کے استعمال کے بارہ میں
اینل جیکس یعنی دافع درد ادویات یعنی درد کم کم کرنے یا دبانے والی ادویات مثلاََ اسپرین۔پیرا سٹامول وغیرہ٭انٹی بائیوٹیکس بیکٹیریا کو روکنے والی کو رونے یا مارنے والی ادویات یہ بیکٹریل انفیکشنز کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہیں مثلاََ ٹیٹرا سائکلس۔سلفو سیورن وغیرہ٭سکون آور ادویات یعنی سیڈیوٹوز ۔ذہنی تناؤ اور ہیجانی کیفیات کم کرکے ذہنی دباؤ کم کرکے سکون مہیا کرتی ہیں جیسے ڈائزی پام۔ ٭ویکسینز بیکٹیریل اور وائرل انیکشنز کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں مثلاََ چیچک۔کالی کھانسی۔جگر کی سوزش کے خلاف ویکسینز۔
ادویات و منشیات کا بے جا استعمال
طریق میڈیکل میں سکون آور اور انٹی بیکٹریل وغیرہ ادویات کے بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بیماری کا علاج نہیں بلکہ علامات کو رفع کرنے کا سبب ہیں کیونکہ علاج وہ ہوتا ہے جسے کرنے کے بعد کسی دوا کی ضرورت نہ رہے ۔ادویات کو علامات کے رفع کرنے کے لئے تیز سے تیز تر ادویات کا بے تحاشا استعما ل انسانی صحت کو گھن کی طرح کھاتا جاتا ہے۔ان کے مضر اثرات اس قدر بھیانک ہوتے ہیں جو تادم مرگ انسان کے ساتھ رہتے ہیں۔جس طرح دیگر اشیاء کو تین حصوں میں تقسیم کرکے سمجھا یا گیا ہے .