The elixir of eternal life
سدا زندہ رہنا کو امرت ساگر۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
کس کو جی نہ چاہے کہ اُو جب تک دنیا میں رہے تو
لوگ وائے یاد راکھاں۔جہاں جائے واکی عزت کراں
جب مرجائے تو واکو نام یا دراکھو جائے۔
صدین تک لوگ وائے یاد راکھاں۔واکا نام کی مثال
دی جاواں،آن والی نسلن کو واکا قصہ سنایا جاواں
سدا کی زندگی کو ایک نسخہ ہے۔جاکو موئے پتو ہے
نسخہ بتارو ہوں دھیان سو سُنیو۔بلکہ لکھ لئیو
لوگ دو طرح کا انسانن نے یاد راکھاہاں
(1)ایسو آدمی جانے تم کو خوشی دی ہوئے۔
(2)جاکے تم کام آیا ہوئو۔۔۔
تہاری ذات یا تہارا کام کی وجہ سو اگر کائی چہرہ پے
خوشی آئی ہوئے۔کائی کو دُکھ ہڑو ہوئے۔
کائی کی تکلیف میں کائے آئیو ہوئے۔دکھ سکھ کی گھڑی
میں بغیر لالچ اور مفاد کے ساتھ چلو ہوئے۔
ایسا لوگن کے خلاف کوئی کچھ بھی کہے۔کچھ بھی کرے
لوگ وائے اچھو ای سمجھ جنگا۔جو ایک بار دل میں بس گو
وائے کوئی نہ نکال سکے ہے۔
بہت سا لوگ یا مارے جھگڑا کراہاں کہ ان کو نام زندہ رہے
بھائی جھگڑا کرن کی ضرورت کہا ہے ۔کام اچھا کرو
لوگ تم نے بغیر کہے یاد راکھنگا۔
ایک نکتہ ذہن میں بٹھا لئیو ۔انسان اے کوئی یا د نہ کرے ہے
واکا کارنامان نے یاد کرے ہے۔نوں بھی کہہ سکو ہو کہ
لوگ مرن والا کو نہ روواہاں۔اپنا سُکھ کو روواہاں۔
زندگی میں کچھ تو ایسا کام کرجائو کہ لوگ تہارا کامن نے اپنو
سکھ محسوس کرن لگ پڑاں۔یاسو پیچھے فکر کی کوئی بات نہ ہے
دنیا میں تہاری یادگیری قائم رہے گی۔
کیونکہ لوگن کے پئے تہارا کارنامہ یاد راکھن کے مارے
وجہ موجود ہوئے گی۔ تم زندہ نہ ہروگا۔تہارا کام زندہ راکھنگا
میون کے پئے بہت ساری دولت ہے/وسائل ہاں
عہدہ ہاں ۔زمین جائیداد ہاں۔لیکن میو قوم انن نے
بالکل نہ جانے ہے۔کیونکہ تہاری جائداد یا بینک بیلنس سو
لوگن نے لوگن نے کہا لینو دینو؟انن نے اتنی ساری دولت میں سو
تھوڑی بہت قوم کی فلاح و بہبود کے مارے خرچ کردئیو
پھر تم بے فکر ہوجائو۔لوگ تم نے نہ مرن دیساں۔
اپنے مارے تو سارا جیواہاں۔
کدی دوسران کے مارے جی کے دیکھو
اللہ کی سو مزہ آجائے گو۔
جو سکھ دوسران کا دکھن نے ہڑن میں ہے
اور نرم بستران پے سون اور بھنواں ہانڈی کھان میں بھی نہ ہے۔
سوچ اپنی اپنی ہے۔میں نے تو زندگی میں یہی سبق سیکھو ہو
جتنی پسلی ہوئے دوسران کے کام آجائو۔
بدلہ کی امید مت راکھو
خدا تم کو ایسا وقت میں راحت و سکون دئیگو ،جب تم مایوس
ہوچکا ہوئوگا۔جب تہاری زمین جائیداد۔بینک بیلنس
سب بے کار لگنگا تو کائی ایسا کو ایک فون
جاکی تم نے مدد کری ہوئےگی۔تم نے راضی کردئیگو۔
واکی دعا سیلی ہوا کی طرح سکون دئے گی
تم نے واکا اخلاص بھرا دعا کا لفظ بار بار یاد آنگا۔
جتنی بار بھی ان لفطن نے یاد کروگا انتی بار سکو ملے گو۔
انک۔ناک۔ضد۔اکھڑ پن۔خوامخواہ کوٹانگ اڑانو
نہ تو دوسرا نے جین دیوا ہاں ۔نہ تم نے خود کو سکون لین دیواہاں