A priceless gift for green tea lovers
ہرے چنے
روزہ داروں کے لئے انمول تحفہ
A priceless gift for green tea lovers
۔خون میں شوگر لیول کم کرنا،وزن کرنے میں معاون۔ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور۔۔۔قوت مدافعت میں اضافہ۔۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺکاہنہ نول اہور
ایک مٹھی ہرے چنے روزانہ کھائیں
اور سردی کے موسم میں بڑھتے وزن کو گھٹائيں
موسم کے اعتبار سے ہری سبزیوں کو خصوصیت حاصل ہے کہ ہر موسم میں رنگ رنگ کی سبزیاں بازار میں نظر آتی ہیں اور ان کو دیکھ کر سبزی نہ کھانے والے لوگ بھی ان کو کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں- وہ ہرے پتوں والے ساگ ہوں یا رنگیں گاجریں ، سرخ چقندر ہوں یا گول گول شلجم یہ سب اپنی بہار دکھا رہے ہوتے ہیں اور ان ہی میں ایک اور سبزی جو کہ اسی موسم میں نظر آتی ہے وہ ہرے چنے ہیں جو کہ پھلی کے اندر ہوتے ہیں اور ان کو مٹر کی طرح نکال کر استعمال کیا جاتا ہے-
ان کو چھولیا یا ہرے چنے بھی کہا جاتا ہے اس کو لوگ سبزی کے طور پر بھی پکاتے ہیں اس کے علاوہ اس کو گوشت میں بھی پکا کر کھایا جا سکتا ہے-
ویسے تو اس کو کچا بھی کھا سکتے ہیں مگر اس کو کچھ لوگ ابال کر مصالحہ دال کر بھی کھاتے ہیں۔
دیہاتی لوگ اس کے مختلف استعمالات سے آگاہ ہوتے ہیں۔انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں۔
سردی کے موسم میں بار بار لگنے والی بھوک کو مٹانے کے لیے یہ ایک بہترین اسنیکس ثابت ہو سکتا ہے جو بہت سارے فوائد کا بھی حامل ہوتا ہے-
غذائی قیمت۔
ایک کپ (7 اونس یا 202 گرام) ابلی ہوئی مونگ کی دال میں (3):کیلوریز: 212چربی: 0.8 گرامپروٹین: 14.2 گرامکاربوہائیڈریٹ: 38.7 گرامفائبر: 15.4 گرامفولیٹ (B9): حوالہ ڈیلی انٹیک (RDI) کا 80%مینگنیج: RDI کا 30%میگنیشیم: RDI کا 24%وٹامن B1: RDI کا 22%فاسفورس: RDI کا 20%آئرن: RDI کا 16%کاپر: RDI کا 16%پوٹاشیم: RDI کا 15%زنک: RDI کا 11%وٹامن B2، B3، B5، B6 اور سیلینیمیہ پھلیاں پودوں پر مبنی پروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں۔ وہ ضروری امینو ایسڈز سے مالا مال ہیں، جیسے فینی لالینین، لیوسین، آئیسولیوسین، ویلائن، لائسین، ارجنائن اور مزید (4)۔
جدید تحقیق۔
مغرب کی جدید تحقیقات نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اناج میں سب سے زیادہ مقوی غذا چنا ہے ایک چھٹانک چنے میں دو سو چھ غذائی حرارے (کیلوریز) قوت ہوتی ہے۔ چنا میں حیاتین ای ہے۔ اس حیاتین کی کمی سے مردوں میں خاص طاقت کم ہوجاتی ہے اولاد نہ ہونے تک نوبت جا پہنچتی ہے۔ عورتوں میں بھی اندرونی اعضاءکمزور ہوجاتے ہیں اور حمل گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ طب یونانی اور طب جدید دونوں اس امر پر متفق ہیں کہ چنا مقوی غذا ہے۔ ایک ماہر غذایات نے تو چنے کے غذائی اجزاءکو انڈے کی زردی کے برابر قرار دیا ہے۔ چنے کو انڈے کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ قدرت نے چنے کو دیگر غذائی اجزاءسے سرفراز کیا ہے اس میں 17 فیصد لحمی اجزاء(پروٹین)‘ چکنائی‘ نشاستہ دار اجزاءچونا اور فاسفورس ہے۔ فولاد کی وافر مقدار چنا میں ہے‘ حیاتین الف‘ ب‘ ای اور ایگزلک ایسڈ اور مکمل غذا ہے۔ چنا بدن کی خاص قوت کو بڑھاتا ہے۔ چنے کا پانی یا شوربا‘ پیشاب آور اور قبض کشا ہے۔ چنا خون کو صاف کرتا ہے اور اس کے کھانے سے چہرے کا رنگ نکھرتا ہے بدن کو گندے اور فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے۔ پھیپھڑوں کیلئے مفید غذا ہے۔ گردے کے سدے کھولتا ہے اس کے کھانے سے بدن فربہ ہوجاتا ہے۔ آواز کو صاف کرتا ہے۔ غرض کہ چنا گوناگوں اوصاف کا حامل ہے۔
ہرے چنے کے فوائد
Benefits of green gram
یہ چنے ان افراد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جو ڈائٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور بار بار لگنے والی بھوک سے پریشان بھی ہوتے ہیں-
ان چنوں کا استعمال ایک جانب تو ان کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے
اور دوسری جانب پیٹ بھرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہوتے ہیں- اس کے علاوہ کئی طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں-
1: پروٹین سے بھرپور
ہرے رنگ کی سبزی ہونے کے سبب ان میں پروٹین کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے اور ان کا استعمال جسم کے میٹابولزم کے نظام کو تیز کرتا ہے اور پروٹین سے بھرپور ہونے کے سبب ان کو کھانے سے جلد بھوک نہیں لگتی ہے-
اس لیے یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو کھانے کے بعد بھوک کم لگتی ہے اور یہ دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے-
2: قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
ہرے چنے وٹامن اے اور سی سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں بطور اینٹی آکسیڈنٹ عمل کرتے ہیں اور زہریلے مادوں کو جسم سے باہر خارج کرنے میں اہم کردار ادا کر کے سردی کے موسم میں انسان کی قوت مدافعت کو بڑھا کر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-
3: ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے
سردی کے موسم میں انسان کا جسم موسم کے سبب سستی کا شکار ہو جاتا ہے ہرے چنوں میں وٹامن بی 9 یا فولیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کے جسم میں داخل ہو کر اس کے موڈ کو بہتر کرتا ہے-
ڈپریشن سے نکالتا ہے اور اس کے علاوہ سردی کے موسم میں ہونے والی سستی کا خاتمہ کر کے جسم کو چاک و چوبند کرتا ہے-
4: وزن کو کم کرنے میں مددگار
اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے چنوں کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
دیگر ہری سبزیوں کی طرح ہرے چنے میں بھی فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم میں جمع شدہ چکنائی کو پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ یہ ہاضمے کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خون میں سے نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کر کے وزن کے کم کرنےمیں معاون ثابت ہوتا ہے-
5: خون میں شوگر لیول کم کرے
ہرے چنے میں شوگر کا لیول بہت کم ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے اندر ان خصوصیات کا امتزاج اس کو ذیابطیس کے مریضزں کے لیئے بہت مفید ثابت کرتے ہیں