MEO QOOM A ULLO BANAO CHOR DUO
میو قوم اے اُلو بنانو چھوڑ دئیو
کہاہم اپنی سوچ نہ بدل سکاہاں؟
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاہم اپنی سوچ نہ بدل سکاہاں؟
میو قوم اے اُلو بنانو چھوڑ دئیو
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم کی تاریخ لکھی جاری ہے
تاریخ میں ہر قسم کا لوگ اپنو اپنونام لکھواراہاں
کچھ قوم کی ہمدردی کے نام پے آنکھن میں
دھول جھونکن کا چکر میں گُھلا جاراہاں
دوسرا۔ وے ہاں جو بساط بھرقوم کی خدمت کا
جذبہ میں آگے بڑھنا کی فکر میں ہاں۔
میو ملی یکجہتی کونسل کا مہیں سو دیا جان والا قومی ایواڑ۔
جنکی میزبانی ۔میو سبھا پاکستان۔نے کری ہی
پے اتنا سیخ پا ہونا کی کہا ضرورت ہے؟۔
کہا چوہدری سلیم الرحمن میو۔میو قوم کوسپوت نہ ہے؟
چوہدری غلام رسول میو۔قوم کو دکھ نہ راکھے ہے؟
جناب سکندر سہراب کی خدمات میو قوم کے مارے
کوئی ڈھکی چھپی بات ہے؟
جناب قیس چوہدری کی میو قوم کے مارے خدمات کم ہاں؟
حیرت ہے اُ ن لوگن پے جو اُن سو پوچھ راہاں کہ
ہم کو اپنو ایجنڈو بتائو۔اپنو مقصد واضح کرو؟
سب سے پہلے۔ کہامیں پوچھ سکوہوں کہ
ایسی بات کرن کو حق تم کو کس نے دئیو ہے؟
زیادہ دکھ کی بات ای ہے۔سوشل میڈیا
واٹس ایپ گروپس۔موبائل فون کے ذریعہ
منفی پروپیگنڈہ کرو گئیو۔
یا خالص قومی ابھار پروگرام کا بارہ میں
کہو گئیو کہ مردہ جیوانا کی کوشش ہے؟
ایک بات یا د راکھو۔
میو قوم کے مارے سبن کی خدمات بھلی ہاں
لیکن کائی کی نیت پےشک کرن کی گنجائش نہ ہے
ای کہاں لکھو ہے کہ جو تم کرو اُو میو کی خدمت۔
جو دوسرا کراں۔اُو مردہ جیوانا کی کوشش؟
میو قوم کے مارے کچھ بھی کام کرے ہے
لازمی نہ ہے کہ میو قوم کی خدمت کے مارے
تہاری اجازت ضروری ہوئے؟۔
ایک بات بتاتو چلوں۔
میوملی یکجہتی کونسل کا مہیں سو دیا گیا ایواڑن کی
تقریب جوکہ ۔میو سبھا پاکستان۔کے زیر انتظام
ہوئی ہی۔ میں کائی سو کوئی چندہ نہ مانگو گئیو ہو۔
نہ ایواڑ دینا والان سو کچھ پیسہ دھیلا لیا گیا ہاں
یاکو سہرا میو سبھا کی انتظامیہ کو جاوے ہے
عمومی طورپے میو قوم کا نام پے کرایاگیا
پروگرامن کے مارے چندہ اکھٹو کرو جاوے ہے
امیری غریبی کی بنیاد پے مجلس کی صدرات کرائی جاوے ہے
امیر لوگ سٹیج پے اور پیسہ دین والا
لوگ صدرات کی کرسی پےبٹھایا جاواہاں۔
عام آدمی کی ماررُو بھی نہ لی جاوے ہے۔
جو حساب مانگے اُو غدار۔شرارتی اوگن گارو ٹہرے ہے
میں دیکھ رو ہوں ۔میون کا گروپن میں
کچھ لوگ میو قوم کا پیسہ، پراپٹیز اور جائیدادن کا بارہ
میں سوالا کراہاں تو انن نے گروپ سو
شرارتی کو نام دے نکال دیواہاں۔
جن لوگن نے قوم کے ساتھ پچھتر(75) سالن سو
دھوکہ کرراکھو ہے۔اُن سو کوئی نہ پوچھے ہے
ہمارا گروپن کا روز روز قانون بتایا جاواہاں
کہا قوم کی فلاح و بہبود کا بارہ میںسوال کرنو
تخریب کاری ہے؟
ای کیسو بھائی چارہ ہے۔ٹڑسٹ کا نام پے
میو قوم کا نام پے لی گئی جائیدادن پے مَل ماری بیٹھا ہو
موئے افسوس تو اُن لوگن پے ہے جو اُن کی حمایت میں
بہت آگے جاچکا ہاں۔اُن کا کرتوتن نے کُریدن والان سو
شرارتی اور انتشاری کہواہاں؟
یاد راکھو۔جرم میں حمایتی بھی جرم کرن والا کی طرح ہاں
ایسی مصلحت کہا کام کی ۔جامیں غاصبن کو شہہ ملے
اب وقت بہت بدل چکو ہے۔
ہر آدمی سیانو ہوچکو ہے۔ہر کائی اے پتو چل رو ہے
کون قوم کی خدمت کرے ہے ؟کون میو قوم کا نام پے
جیب بھرے ہے؟۔
میرو مشورہ ہے اگر میو قوم لیڈ کرنی ہے تو
اپنی پالیسی بدلو۔جاسو کچھ دن اور سٹیج پے بیٹھ سکو
ایواڈ کی تقریب الحمد اللہ بہترین انداز میں مکمل ہوئی
کچھ لوگن کو کہنو ہے لوگ کم ہا؟
یاد راکھو کام کرن والا لوگ سدا کم ای رہواہاں۔
کہا کوئی بتاسکے ہے، جن تقریبات میں گھنا لوگ ہا
ان کا نتیجہ کہا نکلا ؟،،
سوائے فوٹو کھچوانا کے۔قوم کے ہاتھ کچھ نہ آئیو۔
پروگرام کا نام پےچندہ ہضم ہون میں آسانی رہی۔
میو قوم کی پراپرٹی جوکہ میو کالج نام سو موسوم ہے
کا بارہ میں ایوارڈ سو پیچھے تلخ کلامی ہوئی
اور جب بھی کائی جگہ موقع ملے ہے لوگ سوال کراہاں
میون کی بیٹھک۔میون کا چوہدری۔میون کا ہمدرد
کہا چند لوگن سوُ قوم کی پراپرٹیز کی تفصیل نہ لی جاسکاہاں؟
جولوگ عام میو کے مارے سخت ڈسپلن کی ہدایت کراہاں
ان مگر مچھن سو بھی دَبائی گئی جائیددن کو حساب نہ لے سکاہاں؟
میں تو نوں کہوں گو۔جولوگ قوم کی جائیدادن نے وا گزار
نہ کرواسکاہاں۔
اُنن نے میو قوم کا بارہ میںٹسوا بہانا کی ضرورت نہ ہے
یہ جائداد قوم کی ترقی میں ایسی رکاوٹ ہاں۔
جن کی بنیاد پے قوم کے مارے دان پُن کرن سو
میو قوم کا لوگ ڈراہاں۔کہ ہمارا پیسہ ٹھگن کی جیب میں جانگا۔
رات ایک گروپ میں کراچی میں ایک پلاٹ کا بارہ میں
گُبیڑ ہوری ہی۔بدوکی کالج کی بارہ میں بہتری غیبت ہوواہاں
کہا میون کی اتنی ساری تنظیم اور اتنا سارا چوہدری ہاں
ان کا بارہ میں کوئی فیصلہ نہ کرسکاہاں؟
لیکن ایسو لگے ہے چوہدری خود ان لوگن کا کانا ہاں
نہیں تو کوئی نہ کوئی قدم اٹھا لئیو جاتو۔
2 Comments
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.
Whatever doubts you have, please ask us and express your opinion so that we can improve. Thanks for visiting our website. Please share your thoughts, so we can make more good posts