ہماری غذائیں
Our foods
أطعمتنا
ہماری غذائیں
Our foods
أطعمتنا
شکیل احمد
۔
دیباچه
غذا زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ انسان کی صحت ، قوت اور نشوو نما کا
انحصار بھی غذا پر ہے ۔ یہ ہمیں بیماریوں سے بچانے میں معاون ہوتی ہے۔ دنیا میں مختلف قسم کی غذائیں دستیاب ہیں، ان کی خصوصیات اور فوائد جدا گانہ ہیں۔ آج کے دور میں سائنسی تحقیقات کی بدولت غذا کے بارے میں بہت سی معلومات فراہم ہو گئی ہیں۔ ہم ان معلومات سے استفادہ کر کے غذاؤں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ غذا کے انتخاب میں لا پروائی برتنے اور متوازن غذا نہ استعمال کرنے کے نتیجہ میں لوگ سو – تغذیہ اور نقص تغذیہ کا شکار ہوتے ہیں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ معاشی حالات ، سماجی بندشیں کچھ اس طرح کی ہوتی ہیں کہ درست غذا انسان کو نہیں مل پاتی ہے۔
غذا کے موضوع پر دیگر زبانوں میں بہت سی کتابیں موجود ہیں۔
اردو میں اس موضوع پر ابھی کم کرتا ہیں دستیاب ہیں۔ اس لیے اردو زبان میں ایک ایسی کتاب جو اس سلسلے میں مفید معلومات بہم پہونچا سکے وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔
پیش نظر کتاب اسی ضرورت کو پورا کرنے کی ایک ادنی کا رش ہے۔
اس کتاب میں غذا سے متعلق تکنیکی جانکاری کو عام فہم اور دلچسپ بنانے کی پوری کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک عام قاری بھی اسے آسانی سے سمجھ سکے اور فائدہ حاصل کر سکے ۔
اگر چہ یہ موضوع اسقدر وسیع ہے کہ اس کتاب میں اس کے تمام پہلوؤں کو تفصیلی طور پر پیش کرنا ممکن نہیں ہے تاہم یہ کوشش کی گئی ہے کہ اس موضوع کے تمام پہلوؤں کو اجمالاً پیش کیا جائے۔
میں ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی تکمیل کے مختلف مراحل میں میری مدد کی ہیں ترقی اردو بورڈارٹی کا انتہائی مشکور ہوں جس نے مجھے اس کتاب کو لکھنے کا موقع دیا ۔
اس کتاب پر ماہرین اور قارئین کی لرائے کا خیر مقدم کرونگا۔ شکیل احمد