
میو حکماء مشاورتی بیٹھک
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم میں قدرت نے بے شمار قابل اور محنتی جواہرات پیدا کئے ہیں۔کوئی بھی شعبہ اٹھاکر دیکھ لیں میں قوم اگلی صفوں میں دکھائی دے گی۔لیکن اس قوم میں لکھنے اور دوسروں تک بات پہنچانے کا رواج کم ہے ۔اس لئے ان کی صلاحیتوں کو ابھرنے اور انہیں متعارف کرانے میں بہت کمی کا سامنا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق میو قوم کے لوگ ہر شعبہ میں پائے جاتے ہیں۔ان کی اپنی نفسیات ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔سچی بات ہے اگر یوں کہاجائے کہ یہ لوگ سوچ کے لحاظ سے اب بھی خول میں بند ہیں ،تو مبالغہ نہ ہو۔
البتہ آہستہ آہستہ ان میں سوچ کی تبدیلی کا عمل بتدریج جاری ہے۔اجتماعی طورپر نہیں لیکن انفرادی طورپر بہت سے لوگوں نے بے شمار اہمیت کے حامل کام کئے ہیں۔ان کی شہرت یا قدر اس وجہ سے نہ ہوسکی کہ ایک دوسرے کی تعریف کرنا ان کے لئے سکرات الموت جیسی کیفیت پیدا کردیتا ہے۔
میو قوم میں حکماء معالجین۔عاملین۔آئمہ کرام۔مدرسین،محدثین۔علوم و فنون سے جُرے ہوئے بے شمار قابل لوگ موجود ہیں،روابط کا فقدان ،یکا وتنہا کام کرنے کی عادت،خودی میں رہنے والی نفسیات نے ان کے علوم و ہنر کو چھپایا ہوا ہے۔
عدم تعاون اپنوں کی ناقدری کا تجربہ ہم سالوں سے سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی شکل مین کررہے ہیں ،یہ ادارہ علوم و فنون،ڈیجیٹل سکلز،آمدن کے جدید ذرائع ،ہنر سکھانے کےلئے کوشاں ہے،خدا کی شان کہ میو قوم کے علاوہ ،ہر قوم نے اس سے استفادہ کیا۔ملک بھر میں اس ادارے کی علمی و ادبی خدمات کے اعترفات موجود ہیں۔میدان طب میں سعد طبیہ کالج 2017 سے کام کررہا ہے۔دس ممالک سے زائد تعلق رکھنے والے لوگ استفادہ کررہے ہیں ۔لین میو قوم سوچ میں پڑی ہوئی ہے

مولانا مشتاق الحسینی صاحب نے ایک کوشش فرمائی۔
ساتھ میں صوفی عرفان انجم میو مرکز دارلاشفاء والوں نے بھی ہاتھ میں ہاتھ دیا۔
راقم الحروف کو بھی ساتھ میں ملایا،اور رائیونڈ کے اجتماع کے موقع پر میواتی اطباءو معالجین کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا۔
اشتہار کا عنوان ہے،جو میڈیا کو دیا گیا۔
۔”آل پاکستان میو اطباء فورم کے زیر اہتام

،
میو حکماء مشاورتی بیٹھک۔
۔اگر آپ کوالیفائیڈ حکیم ہیںیا طب و حکمت سے شغف رکھتے ،خود بھی اس بیٹھک کا حصہ بنیں اور دیگر میو اطباء کو بھی لے کر آئیں۔
مورخہ 7 نومبر بروز ہفتہ،بعد نماز مغرب تا عشاء۔
بمقام جامع مسجد محمد رسول اللہ۔عجوہ ٹائون نزد پنڈال رائیونڈ۔
اس وقت رائیونڈ کا سالانہ اجتماع جاری ہے ،دنیا بھر سے لوگ کے قافلے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہورہے ہیں۔اہل میوات تو اس اجتماع کو اپنا سمجھتے ہیں ان کے آباءو اجداد کی محنت رنگ لائی۔
جب چند میو قوم کے لوگ اٹھے،گھر چھوڑا،ان مبارک گھڑیوں کو قدرت کی طرف سے شرف قبولیت ملا ۔ آج پوری دنیا میں اس طریق دعوت کو پزیرائی ملی ہے۔
احباب نے اسی بابرکت اجتماع کو بطور شگون لیتے ہوئے اطباء کو یکجا کرنے کی تحریک کا آغاز کیا ہے۔اللہ کریم اسے عالم انسانیت کے لئے خیر کا سبب بنائے۔بالخصوص میو قوم میں طب و اطباء کی خدمت کا ایک میدان عمل بنادے۔
اس بیٹھک کے مقاصد میں ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اطباء کرام ۔اور علاج و معالجہ سے وابسطہ لوگوں کے قانونی تحفظ فراہم کرنے کی قانونی راہ ہموار کی جائے۔
