
نئی جوابی،
مصنف۔پنڈت کرشن کنور دت شرما
ڈیجیٹل۔اشاعت۔سعد ورچوئل سکلز پاکستان
(حصول کتاب کے لئے ڈائون لنک دیدیا گیا ہے)
اس میں شک نہیں کہ اس وقت میڈیا ہر ہرشخص بلکہ ہر بیڈ روم تک پہنچ چکا ہے،جو چیزیں انسان کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا وہ اب ہر گھر اور ہر جیب تک پہنچ چکی ہے۔موبائل فون اور سوشل میڈیا نے انسانی زندگی کے رہن سہن اور طورطریقے بدل دئے ہیں۔یہ طوفان اتنی شدت سے زندگیوں گھسا چلا آرہا ہے۔جب تک انسان سمجھ پاتا ہے اس وقت تک بہت کچھ ہاتھ سے جاچکا ہوتا ہے۔جس وقت یہ پنڈت کنور دت شرما صاحب نے یہ کتاب لکھی تھی اس وقت موجودہ صورت حال کے بارہ میں کسی کو خواب خیال بھی نہ تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔
البتہ ایک بات ضرور ہے انسانی طبیعت اپنی خواہشات کی تسکین و تکمیل کے لئے ہمیشہ ہاتھ پائوں مارتی رہی ہے۔جوانی کے چند سال ایسے ہوتے ہیں جب عقل ناقص ہوتی ہے۔لیکن جذبات و ابھار طوفانی ہوتے ہیں۔ایسے میں جوانوں کی اخلاقی نگہداشت کے ساتھ ساتھ ان کی تنہائیوں میں بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بہت کم عرضہ ہوتا ہے۔پھر ساری زندگی کا پچھتاوا ہی بچتا ہے۔
نئی جوانی نامی کتاب قوت رجولیت۔اور جنسی صحت کی حفاظت کے لئے لکھی جانے والی کتاب ہے جس میں قدرتی غذائوں اور فطری انداز کی تدابیر بیان کی گئی ہیں۔

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان۔۔
اہم اور ضروری کتب کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں تیار کرکے اہل ذوق کے لئے پیش کرنے کا سلسلہ سالوں سے جاری رکھے ہوئےہے۔یہ بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔
کتابوں کی فہرست اس کتاب کے آخر میں موجود ہے۔دیکھی جاسکتی ہے۔
