انجمن اتحاد ترقی میوات کاالیکشن۔جعلی ووٹوں کا اندراج۔

0 comment 3 views
انجمن اتحاد ترقی میوات کاالیکشن۔جعلی ووٹوں کا اندراج۔
انجمن اتحاد ترقی میوات کاالیکشن۔جعلی ووٹوں کا اندراج۔

انجمن اتحاد ترقی میوات کاالیکشن۔جعلی ووٹوں کا اندراج۔
یہ گھٹن کسی طوفان کی آمد کا عندیہ ہے۔

Advertisements


حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سعد ورچوئل سکلز پاکستان۔


اس وقت میو قوم میں بدلائو کی ہوائیں چل رہی ہیں۔بلکہ ہاتھوں میں پنکھا لیکرارتعاش پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک انجمن اتحاد ترقی میوات، جس کا مقصد فلاح و بہبود اور قوم کے لئےکچھ بہتر کرنا تھا۔اس کی کچھ حدود و قیود تھیں۔اسے میو قوم کی رجسٹرڈ پہلی این جی او۔کہہ سکتے ہیں۔اس کا وجود سرزمین پاکستان میں کسی بھی میو تنظیم سے قدیم تر ہے۔لیکن اس کے ساتھ۔دانستہ و غیر دانستہ جو کچھ ہوا یا قصدا کیا گیا۔میو قوم کے لئے اس میں فخر کی کوئی بات نہیں ہے۔اسے جتنے وسائل ملے۔شروع دن ہی سے یہ اُدھیڑ بن کا شکار رہی۔اس کے بعد جب بدوکی گائوں میں مخیر لوگوں نے کچھ اراضی میو قوم کی تعلیم و تربیت کے لئے وقف کی،وہ بھی باہمی آویزش اور کھنچا تانی کا شکار ہوگئی۔ایسا نہیں ہے کہ انجمن سب لوگ ہی غیر مناسب تھے۔
اس سے وابسطہ لوگ بچوں کی طرح روٹھے اور منتے رہے ۔عورتوں کا سا کردار رہا۔اس روٹھنے منانے میں قوم کے چالیس سال بیت گئے۔ایک معمولی انسان بھی اگر چالیس سال کا ہوجائے تو اسے دنیا میں معتبر تسلیم کیا جاتا ہے۔لیکن ایک قومی تنظیم چالیس پچاس سالوں میں ابھی تک اپنی قوم

میں ٹھیک انداز میں شناخت تک قائم نہ کرسکی۔
اس وقت جو ممبر شپ کی جارہی ہے وہ مخصوص طبقے سےعام گلی محلے تک جاپہنچی ہے۔مزیداری کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو ممبر بنایا جارہا ہے،وہتنظیم کا نام تک نہیں جانتے۔اغراض و مقاصد تو دور کی بات ہے،سچی بات تو یہ ہے اغراض و مقاصد کی حقیقت تو وہ لوگ بھی نہیں جانتے جن کی تمنا ہے کہ ان کا تعارف تنظیم کی خدمات کے حوالے سے کیا جائے۔
اس ممبر شب کا ایک دکھ بھرا پہلو یہ بھی ہے کہ ووٹ کا اندراج غیر مناسب انداز میں کیا جارہا ہے۔جعلی ووٹ شامل کئے جارہے ہیں۔میڈیا پر چلنے والی پوسٹوں سے معلوم ہوا کہ اس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی جعلی ووٹ لسٹ میں شامل نہ ہو۔
یہ اطلاع اس بات کی واضحاشارہ ہے کہ آنے والے وقت میں منتخب لوگ کس سوچ اور کس وژن کے ہونگے۔؟
اللہ اس الیکشن کو ہر نظر بدسے محفوظ رکھے۔اور ہر فتنہ سے بچائے۔
لیکن تجربہ و مشاہدہ اس بات سے اتفاق نہیں کررہے ۔یہ گھٹن کسی طوفان کی آمد کا عندیہ ہے۔
اللہ میو قوم کو ہر فتنہ سے محفوظ رکھے لیکن جو عزائم دیکھنے کو ملتے ہیں ان کے مستقبل کے طوفان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ان حالات میں الیکشن کا انعقاد بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اگر الیکشن ہوبھی گئے تو منتخب لوگوں کا کام کرنا انگاروں پر چلنے کے مترادف ہوگا۔کیونکہ جیتنے والے انجمن کے نئے بننے والے ووٹر کے نشانے پر ہونگے۔قوم کئی دھڑوں میں اس انداز میں تقسیم ہوگی کہ اس دراڑ کو بھرنے کے لئے کم از کم ایک نئی نسل درکار ہوگی۔موجودہ لوگ کم عمری کی وجہ سے اس قابل نہ رہیں گے اور اپنے خدا کے حضور جاچکے ہونگے۔
مان لیا کہ اس خاردار جنگل سے جیسے تیسے کرکے نکل بھی آئے تو کیا ایک ادارہ اس انداز میں پروان چڑھ سکتا ہے؟
نئی نسل ایک دوسری کی ٹانگ کھنچائی کا اتنا تجربہ نہیں رکھتی جتنا اس وقت گٹھ جوڑ کرنے والے رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme