پاکستان میں سولر ہائیڈریٹرکی تکنیک

0 comment 2 views
پاکستان میں سولر ہائیڈریٹرکی تکنیک
پاکستان میں سولر ہائیڈریٹرکی تکنیک

پاکستان میں سولر ہائیڈریٹرکی تکنیک۔ خشک سبزیوں اور پھلوں کی تیاری
مرتب: حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سعد ورچوئل سکلز پاکستان
عمومی طورپر لوگ احساس کمتری کا شکار پائے جاتے ہیں۔اسی احساس کمتری کو دور کرنے کے لئے وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور اپنی انرجی ضائع کرتے ہیں۔اس سے بڑا احساس کمتری کاشاخانہ کیا ہوگا کہ اپنی پسند و ناپسند سے زیادہ اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے؟۔

Advertisements


ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس کاروبار اور وسائل نہیں ہیں۔یا صلاحیتوں کا فقدان ہے ۔لیکن جس معاشرہ کا حصہ ہیں اس میں محنت کرنے اور رائج الوقت کاموں سے ہٹ کر کام کرنا یا سوچنا عیب سمجھاجاتا ہے۔یہ قومی سطح کی خامی ہے۔ہمیں چاہئے کہ اپنی ضروریات اور صحت کو تمام امور پر مقدم سمجھیں۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان،کئی سالوں سے نوجوان طبقہ کو مختلف علوم و فنون اور ہنری۔ڈیجیٹل سکلز کی تعلیم دے رہا ہے۔اس وقت جو پرو جیکٹ کام کررہا ہے وہ سولر کی مدد سے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرکے انہیں کار آمد بنانے اور دیر تک استعمال کرنے پورا سال ان سے استفادہ کے طریقےاور نئے لوگوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے مواقع تلاش کرنے میں تحقیق و تدقیق۔تجربات سے کام لیا جارہا ہے ۔ محدود وسائل میں بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس وقت ملک میں

ایندھن اور انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کمر دوہری کری ہے۔
اس لئے سولر ڈ ی ہائیڈریٹر(Silver Dehydrator) پر کام کیا جارہا ہے۔یہ کم لاگت دھوپ کی انرجی کوبطور ایندھن کام میں لانا اور ماحولی آلودگی اور جگہ کی کمی وغیرہ مدنظر رکھتے ہوئے۔کم خرچ سولر ہائیڈریٹر(Silver Dehydrator) پر تجربات کئے ہیں۔یہ کام بچے بڑے مردو خواتین کوئی بھی کرسکتا ہے۔قلیل وسائل سے یہ کاروبار کیا جاسکتا ہے۔یہ ہماری تکنیک نہیں ہے یہ تو دنیا میں بہت سے ممالک میں استعمال کی جانے والی ترکیب ہے۔اسے دیہاتوں اور زمینداروں کے فائدے کے لئے کاروباری سطح پر متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔ہم نے جو تجربات کئے ،ان کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ہم ان خشک سبزیوں اور پھلوں کو غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ ادویاتی اجزاء کے طورپر بھی تجربہ کرکے بہترین نتائج حاصل کرچکے ہیں۔
اس بارہ میں کئی سال پہلے ہم نے ایک کتاب”خشک سبزیوں کو بطوردوا کیسے کام میں لائیں؟” لکھی تھی جو ہماری سائٹ
www.tibb4all.com
www.dunyakailm.com
پر مفت مین ڈائون لوڈ کے لئے دستیاب ہے
پاکستان میں خوراک کے ضیاع (Food Waste) اور بڑھتی ہوئی توانائی لاگت کے درمیان۔ سولر ہائیڈریشن ۔ ایک ابھرتی ہوئی صنعت بن چکی ہے۔ خاص طور پر لاہور، فیصل آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب جیسے علاقوں میں موسمی پھل اور سبزیاں بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہیں لیکن مناسب پراسیسنگ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔
سولر ہائیڈریٹر اس مسئلے کا ایک کم لاگت، ماحول دوست اور منافع بخش حل ہے۔
سولر ہائیڈریٹر کیا ہے؟
سولر ہائیڈریٹر ایک ایسا نظام ہے جو سورج کی حرارت اور ہوا کے بہاؤ کی مدد سے پھلوں اور سبزیوں سے نمی خارج کرتا ہے تاکہ انہیں زیادہ عرصہ محفوظ رکھا جا سکے۔
عام دھوپ میں خشک کرنے کے برعکس، سولر ہائیڈریٹر:
گرد و غبار سے محفوظ رکھتا ہے
غذائیت بہتر محفوظ رکھتا ہے
رنگ اور ذائقہ برقرار رکھتا ہے
مارکیٹ گریڈ پروڈکٹ تیار کرتا ہے
لاہور جیسے شہروں میں کون سی مصنوعات زیادہ فروخت ہوتی ہیں؟
1۔ خشک آم (Dried Mango)
سیزن: مئی تا اگست
مارکیٹ: اسنیک، گفٹ پیک، ایکسپورٹ
2۔ خشک ٹماٹر (Sun Dried Tomato)
استعمال: پیزا، ریسٹورنٹس، فوڈ انڈسٹری
3۔ خشک کریلا
استعمال: ہربل اور گھریلو خوراک
4۔ خشک لیموں
استعمال: چائے، مصالحہ، پکوان
5۔ خشک پیاز اور لہسن
استعمال: فوڈ پروسیسنگ، ہوٹل سیکٹر
6۔ امچور (خشک کچا آم)
استعمال: مصالحہ مارکیٹ
ایک مؤثر سولر ہائیڈریٹر کی ساخت
ایک تجارتی یونٹ میں عام طور پر:
سولر کلیکٹر
سیاہ دھاتی پلیٹ
شفاف پولی کاربونیٹ کور
ڈرائنگ چیمبر
فوڈ گریڈ ٹرے
ہوا کے اخراج کا نظام
ایئر فلو سسٹم
قدرتی یا سولر فین
درجہ حرارت

45°C–65°C (مصنوعات کے مطابق)

پروڈکشن پراسس
مرحلہ 1: خام مال کا انتخاب
تازہ، بغیر خراب پھل و سبزی۔
مرحلہ 2: دھلائی اور کٹنگ
یکساں سائز میں کٹائی۔
مرحلہ 3: پری ٹریٹمنٹ
لیموں محلول
ہلکی بلانچنگ (ضرورت کے مطابق)
مرحلہ 4: سولر خشک کرنا
8–36 گھنٹے
نمی تقریباً 10–15٪ تک
اس پر ہم نے ویڈیو بناکر tibb4all.Tvیوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردی ہے۔
جیسے جیسے تجربات آگے بڑھیں گے شئیر کردئے جائیں گے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme