
پاکستان میو اتحاد کی مرکزی قیاد ت کا دورہ پنجاب
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
پاکستان میو اتحاد اس وقت اپنے تنظیمی ڈھانچے کو نئی جہت دے رہی ۔اور میدان عمل میں نئی صف بندیوں میں مصروف ہے۔عرصہ ہوا پاکستان میو اتحاد اپنی سرگرمیوں کو معطل کرچکا تھا ۔لیکن 2025۔سے تنظیم کو نئی جہت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔2026 میں مرکزی قیادت نے پنجاب کے دورے کئے۔پنجاب میں کئی ایک اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔باڈیوں کی تشکیل نو کی گئی،یہ عمل تاہنوز جاری ہے۔
اس سال اجتماعی شادیاں کی گئیں۔آج بروز جمعرات9اپریل2026،کو بھی 8مستحق بچیوں کے سر پے دست شفقت رکھا گیا ہے۔
انہیں شادی کے سامان اور دیگر امور میں مدد کی جائے گی۔ہر ایک کا اپنااپنا انداز خدمت ہے۔؎
جب کسی کام کی اہمیت کو بار بار بیان کیا جائے تو وہ اہم بن جاتی ہے۔اور جسے نظر انداز کردیا جائے۔وہ غیر اہم ہوجاتی ہے۔
اس وقت یوں محسوس ہوتا ہے کہ برادری میں اجتماعی شادیوں کے علاوہ کوئی اہم مسلہ موجود نہیں ہے۔
میو برادری کا ہر فرد پنے اپنے مقام اور اپنی اپنی حیثیت کے مطابق خدمت خلق میں مصروف ہے۔
جب تک اپنی رائے اور اداروں کا اظہار اپنی زبان سے نہ کرے کسی کی نیت پر شک کرنا مناسب نہیں ہے۔
پاکستان میو اتحاد کی اس صف بندی میں نئی جہات شامل کی گئی ہیں۔۔

ابلاغ اور اپنے پیغامات کی ترسیل کے لئے ویب سائٹ لائونچ کی گئی ہے۔
میڈیا کی خدمات لی گئی ہیں۔
ادبی اور تاریخی وراثت پر کام کررہے ہیں ۔۔
جوانوں کے لئے ان کی قابلیت کے مطابق میدان عمل تلاش کئے جارہے ہیں ۔
تعلیم کے نئے مواقع اور ملازمتوں کے لئے پیش بندی کی جارہی ہے۔
پاکتسان میں اتحاد والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ دو دیہائیوں میں جن لوگوں نے میو اتحاد کے پلیٹ فارم سے کام کیا ہے
،خدمات سرانجام دیں ان کی تاریخ مرتب کرکے اسے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
نے آنے والوں کا تعارف اور عہدہ داروں کے نوٹفکیشنز ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے جائیں گے،
قومی سطح کی پالیسی مرکزی قیادت طے کریگی۔
جدید سسٹم کے تحت خبروں کی ترسیل۔بروقت ان کی پوسٹنگ اور مقامی سطح پر ان کی تشہیر کا جامع نظام ترتیب دیا گیا ہے۔
جدید ڈیجیٹل میڈیا کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔
دنیا بھر سے متعلقین کو ایک مربوط طریقے سے باہمی روابط کی چین میں جوڑا جائے گا۔
جوانوں کے لئے جدید سکلز اور مہارتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
کوئی بھی نظام پنپنے اور آگے بڑھنے کے لئے وقت لیتا ہے۔
خدا خدا کرکے کسی میو تنظیم یا جماعت نے ان کاموں کو اپنی ترجیحات میں شامل تو کیا ہے۔
امید ہے اس کے بہتر نتائج میو قوم کے سامنے جلد آنا شروع ہوجائیں گے۔
