
میو قوم کے مارے نیا سال کا تین تحفہ۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
پوری دنیا میں ٹھاہ ٹھاہ سوُ کان پڑی سنائی نہ دے ری ہے۔ہپی نیو ائیر کا ہلہ گلہ جاری ہاں۔میو قوم بھی کائی سو پیچھے نہ ہے۔
کیونکہ فضولیات میں دلچسپی ہماری بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔
سارا سوشل میڈیا نیا سال کی خوشی کی پوسٹن سو اَٹو پڑو ہے۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان کا کارکن اور منتظمین بھی بہت خوش ہاں کہ نئیو سال آچکو ہے۔2026 چڑھ چکو ہے۔
لیکن موئے یا بات کی فکر بھی ہے کہ 2025 میں ہم نے کہا کرو ۔کہا کھوئیو۔کہا پائیو۔
ہم کائی بات پے خوش ہاں ۔کونسو ایسو ٹارگٹ ہے جا کے مارے 2925 میں مواقع نہ ہا۔2026 میں ہم کو ئی تیر مارلینگا؟
ہر کوئی اپنی مرضی کو مالک ہے،جہاں ساری دنیا ایک دوسرا کو 2026 کی مبارکی دے ری ہے۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان
میو قوم کے مارے تین تحقہ حاضر ہاں۔اِن سوُ فائدہ اٹھا نو میو قوم کو کام ہے۔ ہم نے میو قوم کو

تحفہ پیش کردیا ہاں۔
(1)۔مصنوعی ذہانت(Artificial Intelligence) اے آئی کورس۔
سعد ورچوئل سکلز کا مہیں سو میو قوم کا دس”10۔ بچان کے مارے مفت اے آئی(Artificial Intelligence) کی ٹریننگ کو بندو بست،جامیں ویب سائٹ بنا نو،موبائل ایپ بنانو۔تحقیق و ریسرچ کرنو۔ڈیجیٹل مارکٹنگ۔ای کامرس۔ جیسی مہارات شامل ہاں۔

(2)۔طب و حکمت کورس۔(طب نبویﷺ)
یامیں نبض شناسی،قارورہ بینی۔غذاو خوراک میں مہارت۔خواص الادویہ۔نسخہ نویسی۔ تشخیص امراض۔ بغیر دوا کے علاج۔ جیسی مہارت شامل ہاں۔
(3)میواتی بولی ایپ۔(Mobile app)
میو قوم کے مارے سب سو پہلی کوشش ہے کہ میواتی زبان میں بات کرے۔سوالن کا جوابات دئے۔میواتی کتابن نے پڑھن کی صلاحیت راکھے۔میواتی ادب کی حفاظت کرسکے۔میواتی میںبات چیت کرسکے۔
یا ایپ کا موٹا موٹا فنکشن(Function) یہ ہاں۔
۔میواتی بولی سیکھو۔ میواتی کہانیاں۔میواتی لغت۔میواتی سنیں۔میواتی الفاظ کے ساتھ۔صوتی مواد(نعت،گانا۔بات ۔کہانی وغیرہ)ڈیجیٹل لائبریری۔آواز کی مشق۔
جتنی محنت یا ایپ پے کرنی پڑی ہے بتا نہ سکوں ہوں۔کیونکہ جو مواد درکار ہو۔نیٹ پے موجود نہ ہو۔
میں نے اپنی قوم کے مارے یہ آفرز لگادی ہاں۔فائدہ اٹھا نو ۔نہ۔ اٹھانو میو قوم کے اوپر ہے
کہن کو تو یہ تین تحفہ میو قوم کے مارے پیش کرا جاراہاں ۔
ان میں سو ایک ایک تحفہ زندگی بھر کو حاصل کہو جاسکے ہے
موکو اللہ تعالیٰ نے علم و بصیرت ۔اور قوم کی خدمت کو جذبہ دئیو۔
بغیر کائی لالچ ۔یا شاباشی کے اپنا کام سوُ کام راکھو ۔لگو رہو۔
آج ان چیزن نے میو قوم کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوری ہے۔
میو قوم میں جب بھی کوئی ڈھنگ کو کام کرے ہے ۔کوئی کتاب لکھے ۔کوئی شاعری کرے ہے۔
اُو بےچارو میو قوم کا دھنیڑین (امیر لوگ)کا مہیں دیکھے ہے کہ یائے چھپوانگا۔پیسہ خرچ کرنگا؟۔
لیکن اللہ کو شکر ہے کہ اللہ نے میں اور میرو ادارہ ایسی باتن سو بچا راکھوہے کہ کوئی مفید کام پے آنہ دھیلا خرچ کراں۔کائی سو چندہ مانگوں۔
یامارے یہ سارا منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت پائے تکمیل کو پہنچا ہاں۔
میں نے جب بھی کائی کو سمجھانا کی کوشش کری، موئے شرمندگی ہوئی کہ میں نہ سمجھا سکو۔
اِی بھی ہوسکے ہے،جو بات کہنو چاہ رو ہوں واکی سمجھ و عقل سوُ اُوپر کی بات ہوئے،
یامارے موئے ان کا اخلاص میں شک نہ ہے۔
لیکن افسوس یا بات کو ہے کہ میں نے بہت سارو وقت ایسا لوگن نے سمجھانا پے برباد کرو
جن کی عقل سمجھ یا لائق نہ ہی کہ وے کائی بڑا منصوبہ اے سمجھ سکتا ۔
جب میں نے جلسہ جلوس۔کتاب جیسی باتن پے خرچ کی بات کری۔تو بہت سا لوگ آمادہ ہوگیا۔
لیکن جب ڈیجیٹل پروڈیکٹ۔دیجیٹل سکلز کی بات کری تو ان کا سر پے سو گزری گئی۔
میں یا نتیجہ پے پہنچو۔
ابھی تک میو قوم ڈیجیٹل میڈیا۔اور ڈیجیٹل پروڈیکٹ کا بارہ میں سوچ ،سمجھ ،بوجھ کم راکھے ہے
اللہ کو نام لے کے کام شروع کردئیو۔
جب میں نے اپنی کوشش،عملی طورپے ان لوگن کو دکھائی تو بہت خوش ہویا۔دعا دی
پھر موئے افسوس ہوئیو کہ موہے سمجھانا کے بجائے ان لوگن کے آگے کام دھرنو چاہے ہو۔
کوئی بات نہ ہے،ہر لمحہ انسان کچھ نہ کچھ سیکھے ہے۔
جو میں نے سیکھو امید ہے وائے اپنا ساتھ والان کو بھی بتائونگو۔
2025 میں میری ساتھ جن لوگن نے محنت کری ،میرو حوصلہ بڑھائیو۔
سمجھتے نہ سمجھتے ہوئے بھی میری پوری بات سن کے سمجھن کی کوشش کری۔ان کو شکر گزار ہوں
میری ٹیم،میرا قوت بازو۔
چوہدری آفتاب اختر میو۔چوہدری طاہر خاں نمبردار۔عاصد رمضان میو۔مشتاق احمد میو امبرالیا۔شکر اللہ میو۔عمران بلا میو۔چوہدری شہزاد جواہر میو)بنا میں ان کو شکر گزار ہوں۔
میو قوم اے ان کو شکریہ ادا کرنو چاہے ۔یہ لوگ پلے سو خرچ کرکے میو قوم کی خدمت میں لگا رہا۔
باقی نام رہے اللہ کو
