
میو قوم کا سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اکٹھ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم کا سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سرگرم عمل ہاں، سوشل میڈیا دنیا بھر میں بطور ٹول کے استعمال کرو جارو ہے۔ان کو استعمال و ترجیحات نفع و نقصان کو تعین کراہاں۔
کچھ مہینان سوُ میواتی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاکستان کا پلیٹ فارم سوُ میواتی ٹک ٹاکرز جمع ہورا ہاں۔جمع کرن کو مقصد ای ہو کہ بکھری ہوئی طاقت یکجا کری جائے۔مختلف مقامات پے مختلف

انداز میں لوگ کام کرراہاں۔
لیکن لاہور کا قرب و جوار میں ای کوشش پہلی بار کامیاب ہوئی ہے۔پانڈو کی گائوںمیں رہن والا چند جوانن نے ای سلسلہ شروع کرو جو پاکستان کی حدود سو باہر دنیا بھر میں میو قوم سے وابسطہ ٹک ٹاکر یاسو جڑرا ہاں۔
شکر اللہ میو کی رپورٹ کے مطابق چوہدری فیاض میو چیئرمین ایم ڈی میواتی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاکستان کی دعوت پے آیاہویا مہمانن نے بات چیت کرتے ہوئےاپنا خیالات کو اظہار کرو،
عبدالوحید میو صدر صدائے میوات پاکستان نے کہو کہ ہماری خدمات ہر وقت نوجوان اور میو برادری کے مارے حاضر ہاں ہمارا مقاصد کھلا ہویا ہاں، کوئی دُبکی بات نہ ہے۔ ہم نے جو کام بھی کرو، یا کرراہاں وامیں اخلاقیات کی حدود،میو سماج اور میو کلچرل کے شفاف انداز میں پیش کراہاں،ہر ایک

کونٹنٹ سلیقہ سو پیش کرو جاوے ہے۔
سوشل میڈیا سو وابسطہ سنجیدہ لوگن نے ہمارو کام کو شاباسی دی ہے۔
میواتی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاکستان کی طرف سو ایک دعوت دی گئی جامیں حاجی ابراہیم میو چیئرمین الیکٹرانک میڈیا،عمر شاہین سینیئر صحافی، تنویر بلوچ سینیئر صحافی، حکیم قاری محمد یونس شاہد میو کالم نگار( میو قوم کا ہیرو کتاب کو لکھاری ) سماجی کارکن سوشل ورکر ٹک ٹاک سٹار میو نیوز ڈائریکٹر شکراللہ میو، چودری الطاف میو، سینیئر صحافی خادم میوات اشفاق چشتی میواتی، عباس میو ،فہیم ،نفیس شہزاد، زید میو، عبدالحمید میو سیالکوٹ ،ارسلان میو لیل،

سلمان میواتی گلیکسو شریک ہویا،
چوہدری فیاض میو پانڈو کی چیئرمین ایم ڈی میواتی سوشل میڈیا پاکستان نے کہو میواتی ٹک ٹاک سٹار اور میو ٹیلنٹن کو لاہور کاہنہ میں عظیم پروگرام ہوئے گو،
جامیں میو قوم سو وابسطہ ٹک ٹاکرز شرکت کرنگا ۔ای ۔میو جوانن کی ایک طاقت ہے۔ای بکھری ہوئی طاقت اے یکجا کرکے ایک پلیٹ فارم پے جمع کردی جائے گی۔میو جوان اتنی گھنی تعداد میں یا شعبہ سو وابسطہ ہاں کہ ، میواتی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاکستان کا مہیں سو ۔ پروگرام کا کئی حصہ کرن کا بارہ میں سوچو جاروہے۔
پاکستان لیول، پنجاب لیول۔ضلع لیول۔ باڈیز کو بہت جلد اعلان کردئیو جائے گو۔
منتخب سٹارز کو تقسیم انعامات ایوارڈ بھی دیا جاں گا۔
