میو قوم کو اکٹھ،عقیدت کے بجائےحقیقت پسندی

0 comment 103 views

میو قوم کو اکٹھ،عقیدت کے بجائےحقیقت پسندی
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم میں یا وقت کافی ہل جُل کو ماحول ہے،ایسو لگے ہے کہ اللہ میو قوم کے مارے کوئی بہتری کو فیصلہ کرچکو ہے ۔حرکت میں برکت ہے ،جب تک ہاتھ پائوں نہ ہلانگا کام کیسے ہوئے گو؟۔میو قوم کی دو صفات ایسی ہاں اگر برَوقت استعمال کری جاواں تو اعلی تربیت و بہترین اخلاق کی ضمانت ہاں ،لیکن بے وقت یہی بات ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جاواہاں۔

Advertisements

بڑان کو ادب۔حقیقت پسندی۔
یہ دونوں چیز عطیہ خداوندی ہاں۔لیکن ان کو غلط استعمال زوال کو سبب ہے۔مثلاََ ادب یاتو کائی صفت میں بڑ ھا ہویا کو کرو جاوےہے۔جیسے علم۔علم تجربہ ،مرتبہ وغیرہ۔لیکن اگر یائے مال و دولت کی بنیاد پے بطور ہتھیار استعمال کراں تو یہی پیچھے رہن کو سبب بن جاوے ہے۔
گزشتہ سوشل میڈیا پے علامہ محمد احمد قادری سو منسوب ایک خبر گردش میں ہے۔
پہلے خبر پڑھ لئیو
مکرم و محترم جناب،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مودبانہ التماس ہے کہ میو برادری آل پاکستان کا ایک بہت ھی اہم اجلاس جو کہ ماہ نومبر میں پانچ اہم جگہوں پر منعقد کروائے جانے کا فیصلہ ہو ا ھے جن کے مہمانان خصوصی پاکستان بھر سے میو برادری کے معززین ہونگے جن کے نام اشتہارات ودعوت ناموں پر بروقت لکھ کر مطلع کر دیا جائیگا۔
وقت اور جگہ کے تعین کیلئے مشورہ 20اکتوبر 2025 بروز سوموار صبح دس بجے تا ایک بجے بر مکان محمد احمد قادری بمقام پرانا کاہنہ لاہور
جگہوں کا فائینل مشورہ میں کیا جائیگا۔
7 نومبر2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بیدیاں روڈ۔
14 نومبر2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ کوٹ رادھا کشن
21 نومبر 2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جلو موڑ لاہور
28نومبر 2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ پرانا کاہنہ
بعض دوستوں کا اسرار ھے کہ31 اکتوبر 2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ پرانا کاہنہ رکھا جائے
اور 28 نومبر 2025 بروز جمعہ کا پروگرام پتوکی شہر رکھا جائے
تاہم تا حال یہ بعض دوستوں کی رائے ھے فائینل نھیں ھے
یہ تمام جگہیں اور ٹائیم مشورہ میں طے کیا جائیگا۔
منجانب محمد احمد قادری لاہور
علامہ محمد احمد قادری کو میو برادری جمع کرن کو جذبہ قومی مفاد کو عکاس ہے۔کاش کہ میو قوم یا بارہ میں مثبت جواب دئے۔جمع ہوجائے ۔ای وقت کی ضرورت بھی ہے میو قوم کی طاقت کو اظہار بھی ہے۔۔کاش یہی کام اٹھتر سالن سو جاری و ساری رہتو تو میو قوم کی ہیئت بہت الگ ہوتی۔
رہی بات چوہدر اور ناک کی۔میو برادری پے لازم ہے جو اجتماعی کامن میں ٹانگ آڑاواں ان ٹانگن نے کھینچ کے باہر پھینک دئیو۔خدمت گزارن نے اور کچھ میو قوم کے مارے کرن کا جذبہ والا لوگن نے آگے آن دئیو۔
جو لوگ کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کی مثال ہاں اُنن نے دعاء اور ذکر کے مارے ایک تھاں بٹھا دئیو۔کوئی بھی کام جو برادری اور قوم کے مارے بہتر ہوئے کوئی بھی کرے واکو ساتھ دئیو ۔
علامہ صاحب اگر ان پنچائتن کو مقصد ، قوم کے مارے اہمیت اور ضرورت واضح کردئےتو لوگ مکمل تیاری اور مائنڈسیٹ بناکے حاضرہو تا۔بسا غنیمت کم از کم میری زندگی میں کوئی کام اجتماعی ہوجائے۔کائی نکتہ پے قوم جمع ہوجائےاتنی بڑی قوم کے مارے کوئی کام مشکل نہ ہے۔دس بیس مخلص لوگ بھی جمع ہوجاواں تو پہاڑ ڈوڈھو کرسکاہاں۔۔
اللہ کریم سو دعا ہے علامہ صاحب میو قوم اے اکھٹا کرن میں کامیاب ہوجاواں۔شاید ای آخری موقع ہوئے جو میو قوم اے بھیلا کرسے۔جب موجودہ نسل مر گئی تو یاکاامکان بہت کم رہ جانگا۔ابھی تک کچھ پرانا لوگ موجود ہاں۔کچھ نیا اور پرانی سوچ کا بھی پایا جاواہاں۔یانسل سو پیچھے جمع ہونا،یا کرنا کو داعیہ ختم ہوتو دکھائی دیوے ہے۔کیونکہ اب وقت کی ترجیحات بہت بدل چکی ہاں۔۔
جن باتن نے بڑا بوڈھا عزت کو معیار اور چوہدر کی نشانی سمجھے ہا۔آج کی نسل ایسی باتن نے وقت کو ضیاع سمجھے ہے۔۔اجتماعی کام،اجتماعی سو چ کے بجائے انفرادیت اور ذاتی مفادات زیادہ اہم سمجھا جاواہاں۔
باقی نام رہے اللہ کو۔۔۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme