میو قوم کی بٹین کو مان سمان  “اماں جی احمد نساء بیگم”۔ایوارڈ کی تقسیم

0 comment 20 views

Advertisements

میو قوم کی بٹین کو مان سمان  “اماں جی احمد نساء بیگم”۔ایوارڈ کی تقسیم

دنیا میں کچھ تصورات دماغن میں جڑ پکڑ جاواہاں۔عام سوچ ای بن جاوے ہے کہ جو راستہ  عمومی طورپر اختیار کرو گئیو ہے وہی ٹھیک ہے۔یاسو باہر سوچنو عمومی طورپے بےکار سمجھو جاوے ہے۔یا میڈیا کادور میں بھی جب پوری دنیا آدمی کی ہتھیلی پے آچکی ہے ۔استعمال کندہ کی انگلی سکرول کرتے ہوئے  ضرورت کے مطابق دنیا کا کائی خطہ میں بھی پہنچا سکے ہے۔میں بھی میو قوم

اے ٹوکرا کے نیچے موندھنا کی پُر خلوص کوشش جاری ہاں۔

جب میو قوم  مبارک باد دینا، اور جنازہ اور مرحومن کی تعزیتی اشتہار لگانا۔دوسرا کے ساتھ فوٹو کھنچوانا، من پسند لوگن کی چاپلوسی کرنا اے ترقی کی معراج سمجھے ہی  تو  پاکستان میں بسن والا کچھ لوگن نے بیربانی(خواتین) کی صلاحیتن نے اجاگر کرن اور اُنن کی قابلیت اے دنیا کے سامنے لانا کی بہترین کوشش کری۔ لاہور کی سرز مین میں  ایک بہترین اور قابل تقلیدسوچ ۔”اماں جی احمد نساء”بیگم کا عنوان سو  ڈاغ بیل گیری ،یا عنوان سو ایک پروگرام منعقد کرنو نرالی سوچ کو

عکاس ہے ۔

الجبار میو ایجوکیشن گروپ ۔کاچیرمین جاوید احمد میو صاحب

نے پاکستان کی میو خواتین کے مارے،ان کی صلاحیتن نے اجاگر کرنا کی ایک نئی جہت ڈھونڈی اوراپنی امی جان کی یاد میں ایک عظیم الشان اور یاد گار پروگرام کروادیو۔

پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عذرا مجید میو صاحبہ، میڈم نجمہ یاسمین میو اور زہرہ قادر میو  وغیرہ کے ساتھ ذیل کی خواتین اور میو بیربانین نے بھرپور شرکت کری۔

حفصہ،میمونہ راشدہ  عمر میو،تبسم  مدثر میو،ردا فاطمہ میو،عمارہ وحید میو،کشور شاہی میو۔روبینہ نصیر میو،ماہ رخ میو،شازیہ ظفر میو،کوثر ندیم میو،ارم زاہد میو،روبینہ شاہی میو،ڈاکٹر سلمی یونس میو،ڈاکٹر آصفہ میو،کشور قیس میو،صائمہ نواز میو،مستبشرہ رحمان میو۔ناصرہ میو،شازیہ میو خوشاب(سیاست دان) مسز سکووارڈن لیڈر کیرن ارشاد میو۔کرن نشاط میو (سول جج)جنت نصیب میو بیسٹ کمپیئر،زہرا قادر میو۔

میو قوم میں پرو گرام کو تصور اِی رہوے ہے کہ  کئی مہینہ پہلے چند اکھٹو کرنا  کی مہم چل جاوے ہے۔اشتہار بازی کری جاوے ہے۔پھر وہی پرانا اور گھسا پٹا چہران نے سٹیج گھیرنو رہوے۔ہر کوئی اِنن کو ای شیلڈ ایوارڈ۔اور تعریفی اسناد دیوے ہے ۔یہ ایسی جونک ہاں جنن نے پوری قوم کی صلاحیت جڑن سو کھوکلی کردی ہاں ۔۔ایسو لگے ہے ان کے علاوہ کوئی میو قوم کو خیر خواہ ہی نہ ہے۔ای مشق تقریبا ساری میوتنظیمن میں دُہرائی جاوے ہے۔

یا حساب سو الجبار والا  اور میو قوم کی مایہ ناز خواتن  اور یا پروگرام کا منتظمین و شرکاء۔عمران بلا میو۔محمد عمر میو فیصل آباد۔محمد فاروق جان میو(میو نیوز)عبد القادر میو۔عابد میو وڈالہ سندھواں۔حکیم وصی صاحب۔جناب قیس چوہدری ۔مشتاق امبرالیا میووغیرہ ایسا لوگ ہاں ۔جن کی مبارک باد بنے ہے۔

یا پروگرام کی کئی  اہم خصوصیات۔

(1)میو قوم کی بیربانین  کا مان سمان کے مارے منعقد کری گئی ہے۔میو بیربانی میو معاشرہ میں یاقابل بھی نہ سمجھی جاوے ہی کہ ان سو ڈھنگ کو مشورہ تو لے سکاں ۔بیربانین کو بولنو مردن کی توہین سمجھو جاوے ہی۔ای تاثر میو قوم کا مردن کا ذہن سو کھرچن نے پہلی کوشش ہے۔

(2)میو قوم کی بیٹی کائی بھی میدان میں مردن سو کم نہ ہاں۔لیکن انن نے آگے لانو  مردن مانسن کی کن گھٹی سمجھی جاوے ہی۔پتو چلو کہ میون مردن کی طرح میو عورت بھی قابل مان سمان ہے۔

(3)وے میو بچی جن کو حوصلہ نہ پڑے ہوکہ وے اپنی صلاحیتن نے اپنی قوم کے مارے وقف کرسکاں ۔ان کے مارے ایک نشان منزل ہے۔

(4)میو خواتین کا بارہ میں میو قوم کو آگاہی ملی کہ مرد ن کی طریاں بیربانی بھی بہت آگے تک پہنچ چکی ہاں ۔

(5)یا پروگرام سو اندازہ ہویو کہ میو بیٹین کی عزت افزائی پوری قوم کی  عزت افزائی ہے۔کہ میو خواتین میڈیا میں موضوع بحث بنی ہاں ۔

(6)یا اچھوتا پروگرام کا انعقاد سو پتو چلو کہ میو قوم کی خدمت کو رواجی  طریقہ سو الگ بھی کوئی دوسرو  رخ  بھی ہوسکے ہے۔

(7)یا پروگرام کے بعد وہی پرانا گھسا پٹا لوگ پروگرام کی کامیابی اور میزبانن کی دعوت کو اہتمام کرنگا۔ان کے ساتھ فوٹو کھنچوانگا۔اور ان کی محنت اے اپنا کھاتہ میں گیرن کی کوشش کرنگا۔

(8)کچھ لوگ روایتی انداز میں یامیں کیڑا کانٹان نے ڈھوڈنگا۔

(9)کچھ لوگ یا طریقہ سو بیربانین نے خوامخواہ بھی اکھٹی کرنو شروع کردینگا۔کیونکہ ان کے پئے سوائے ٹانگ کھنچائی اور دوسران کی نقل اتارن کے  کوئی بہتر پروگرام ہے ای نہ ہے۔

(10)ساری قوم کے آگے ای بات آچکی ہے کہ رویاتی میو  طریقہ سو ہٹ کے بھی بہت کچھ کرو جاسکے ہے۔اور میو خواتین کی عزت افزائی دراصل میو قوم کا خفیہ جوہر قابل کی شناخت و تسلیم ہے، جاسو جان بوجھ کے آنکھ بند کری جاوے ہے۔

پروگرام کی حقیقی رپورٹ آنا سو پیچھے بہتر انداز میں میو قوم کی آگاہی کے مارے  لکھ سکوں گو۔۔اگلی قسط کی باٹ دیکھو۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme