
حکیم موجد قانون مفرد اعضاء هیم ما حکیم انقلاب جناب دوست محمد صابر ملتانی کے بارے حکیم بشیر احمد علوی ( مرحوم) مدیر ماہنامہ طبی ڈائجسٹ لاہور کے تاثرات ملاحظہ ہوں ،
حکیم انقلاب کو موجودہ دور کا نابغہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا ۔ آپ نے اپنی ساری زندگی تحقیق و جستجو میں گزار دی اور فن کے گھسے پٹے رہتے کو چھوڑ کر خار زارفن کی آبلہ پائی میں حیات مستعار گزاردی اور اپنے نتائج فکر کو ایک لازوال یادگار کے طور پر حاملین فن کے حوالے کر گئے ۔“ انہوں نے مزید لکھا کہ
حکیم مرحوم کے اس کارنامہ حیات کو ہدیہ قارئین کرنا چاہتا ہوں، جس پر ان کے مطب کی کامیابی کا تمام تر وارد مدار تھا۔ یہ وہ آسان اور ضامن شفاء مجموعہ نسخہ جات ہے اور تحفہ نادرہ ہے، جس نے بھی آزمایا، وہ فورا پکار اُٹھا :
ز فرق تا بقدم ہر کجا کر می نگرم
کرشمہ دامن دل می کشد کر جا انجاست
حکیم انقلاب نے اس فارما کو پیا کی ترتیب میں کس قدر خونِ جگر پیا، اس کا اندازہ صرف ارباب بصیرت ہی کر سکتے ہیں۔ آپ بھی انشاء اللہ ! اس کی نافعیت کو محسوس کئے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔“