
نبض چارٹ۔
نبض چارٹ
1۔اعصابی عضلاتی۔تر سرد
2۔عضلاتی اعصابی۔خشک سرد
3۔عضلاتی غدی خشک گرم
4۔غدی عضلاتی گرم خشک
5۔غدی اعصابی۔گرم تر
6۔اعصابی غدی ۔تر گرم
اعصابی عضلاتی نبض (ترسرد)

اگر قرعۂ نبض ایک انگلی انگشت شہادت سے لیکر ڈیڑھ انگلی تک محسوس ہو اور باقی انگلیوں کے نیچے محسوس نہ ہو تو یہ نبض اعصابی عضلاتی ہوگی۔
نبض نمبر 1 کے بعض علامات : – جسم میں بلغم کی زیادتی درد ،بلغمی، بلڈ پریشر کا لو ہونا – نسيان – ليكو ديا – جریان – بیضہ -اسہال – قئی – ضعف جگر – ضعف گرده -ضعف مثانہ ۔ پیشاب کی زیادتی و سفیدی ، مرگی ، بلغمی کھانسی – اعصابی زکام -اعصابی دمہ – احتباس حيض وغيره
(2) : عضلاتی اعصابی نبض خشک-: سرد

اگر قرعۂ نبض ڈیڑھ انگلی سے ڈھائی انگلی تک محسوس ہو اور باقی انگلیوں کے نیچے محسوس نہ ہو تو یہ عضلاتی اعصابی نبض ہوگی۔
نبض نمبر 2 کے بعض علامات : جسم میں سودا کی زیادتی، ریاح کی زیادتی، تبخیر معدہ، ہچکی، رعشہ، قبض، بے خوابی، بند نزلہ، خشک کھانسی ، خشک دمہ ، ضعف جگر ، یورک ایسڈ کی زیادتی ، پتھری رسولی خون میں تیزابیت بواسیر بادی كثرت احتلام كثرت الطمث ، كالا يرقان وغيره.
عضلاتی غدی نبض خشک گرم :3-

اگر قرعۂ نبض پہلی تین انگلیوں کے نیچے محسوس کی جاتی ہو اور چوتھی انگلی کے نیچی محسوس نہ ہو تو یہ نبض عضلاتی غدى نبض ہوگی۔ اگر قرعۂ نبض چاروں انگلیوں کے نیچے محسوس ہو اور اونچائی کی طرف مائل ہو تو یہ نبض عضلاتی غدی شدید ہوگی اور اس صورت میں مندرجہ ذیل علامات میں پہلے سے زیادہ شدت ہوگی.
نبض نمبر 3 کے بعض علامات : معدہ مثانہ اور جوڑوں میں خشکی ، عضلاتی دردیں نقرس ، عرق النساء، احتلام، جریان خون ، بواسیر خونی ، فتق و ہرنیا ۔ بلڈ پریشر کا ہائی ہونا وغیرہ۔
(4) غدی مشقی نبض گرم خشک)

اگر انگلیوں کو تھوڑا دبا کے رکھ کر قرعہ نبض تین یا چار انگلیوں تک محسوس ہو اور نبض میں تیزی بھی ہو تو یہ غدی عضلاتی نبض ہوگی
نبض نمبر 4 کے بعض علامات یرقان پیلا ، بلڈ پریشر ہائی ہونا ، پیاس کی شدت بہت زیادہ غصہ ہونا، خونی پیچس كثرت الطمث وعسرة الطمث ، پٹھوں کا سو جانا ، سوزاک، ذکاوت حس و سرعت انزال وغيره: ٹائیفائیڈ
(5) : غدی اعصابی نبض گرم تر

اگر انگلیوں کو تھوڑا دبا کر قرعۂ نبض ڈھائی انگلیوں کے نیچے محسوس ہو تو یہ غدی اعصابی نبض ہوگی۔
نبض نمبر 5 کے بعض علامات : سوزش جگر و گرده و امعاء و رحم – بلڈ پریشر کا ہائی ہونا – عسرة الطمث، سوازک پیشاب -کا بار بار جل کر آنا ، ایڈز ، ضعف عضلات ذکاوت حس وغيره
(6) اعصابی غدی نبض ( تر گرم

اگر انگلیوں کو تھوڑ اور دبا کر قرعۂ نبض 2 انگلیوں کے نیچے محسوس ہو تو یہ اعصابی غدی نبض ہوگی۔
نبض نمبر 6 کے بعض علامات : ذکاوت حس اعصابی خسره – بلڈ پریشر کبھی ہائی کھبی لو ہونا ، ضعف باه ، شوگر، احتباس الطمث وغيره.