پنیر ڈوڈی۔۔۔قہوہ۔بناکر استعمال کریں صحت پائیں
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
پنیر بوٹی کو تخم حیات بھی کہتے ہیں، اسے فارسی میں پنیر بادا، پنجابی میں پنیر ڈوڈی ہندی میں اکری، پہاڑی میں خم زیرہ، سندھی میں پنیر بند اور انگریزی میں ویجی ٹیبل رینٹ کہتے ہیں۔
پنیر بوٹی کے طبی فوائد:
پنیر بوٹی کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے اثرات کو سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے، یہ جڑی بوٹی شوگر کے مریضوں کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، یہ انسولین کی قدرتی افزائش میں کردار ادا کرتی ہے، معدے کو طاقت بخشتی ہے، اپھار میں کمی لاتی ہے، بد ہضمی، تیزابیت اور پیٹ کے درد کا خاتمہ کرتی ہے، جِلدی امراض یعنی کیل، مہاسے، جھائیاں دور کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، بڑھے ہوئے بلڈ کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی لاتی ہے۔پنیر ڈوڈی ہاصمہ بھوک کی کمی۔بد پہضمی اور اعصابی شوگر کجے لئے اعلی فوائد کا حامل قہوہ ہے۔۔
معدہ کو طاقت دے:
ایک دودانے پانی میں بھگو کر رس نکا ل کر شیرخورا بچوں کو پلانے سے بد ہضمی نفخ دردشکم دور ہوجاتے ہیں۔ چار پانچ دانے پوٹلی میں باندھ کرآدھ سیر ٹھنڈے دودھ میں بھگو دیں یا ان کو پانی یا دودھ میں رگڑ کر دودھ میں ڈال دیں تو آدھے گھنٹے کے بعد اعلیٰ قسم کا دہی تیا ر ہوجاتا ہے۔ پیٹ میں رہاحی درد ہو تو چند دانے ہمراہ نیم گرم پانی کھلانے سے فوراً تسکین ہوتی ہے۔
پنیر بوٹی استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک گلاس پانی میں 12 دانے پنیر بوٹی کے بھگو دیں اور رات بھر کے لیے گلاس کو ڈھانپ کر چھوڑ دیں۔پنیر بوٹی کے اس پانی کو نتھار کر صبح نہار منہ پی لیں۔بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے کم از کم 3 ماہ تک اس نسخے کو جاری رکھیں۔
جسم، جوڑوں کا درد:
پنیر بوٹی شوگر، وزن میں کمی، رنگ صاف کرنے، پیٹ، جسم اور جوڑوں کے درد وغیرہ میں بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔
مردانہ علاج:
پنیر ڈوڈی سے جمے ہوئے دہی میں چینی مکس کر کے کھانے سے جریان، احتلام اور سیلان الرحم کے مریضوں کے لے بے حد فائدہ مند ہے۔