اسرار الحکمت کلیات کریمی
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔الحمد للہ رب العلمین
پیش لفظ
تمام تعریفیں رب العالمین کے لئے جس کی عظمت اور جلال کو جاننے اور سمجھنے میں دل و دماغ سر گرداں ہیں اور کائنات میں جس کے نور کی بولی تجلی سے آنکھیں حیران ہیں ساری کائنات کے ظاہری و مخفی راز اور انسان کے قلب و ضمیر کے فعل کا اُس کو مکمل علم ہے وہ ہمیشہ سے اپنی قدرت کاملہ سے قائم و دائم ہے اور ہمیشہ رہے گا وہ بے پرواہ بادشاہ ہے اسے کسی کی کوئی پرواہ نہیں وہ ہمارے عیبوں پر پردہ ڈالنے اور ہمارے قلوب کو الٹنے پلٹنے اور ہمارے سب گناہ معاف فرمانے کی قدرت اور طاقت رکھتا ہے وہ بڑا ہی غفور رحیم ہے۔ کروڑوں درود و سلام و برکات رہبر اعظم محمد مصطفی شفیع المذنبین سید المرسلین خاتم انسین علی یا ہم پر جن کی بابرکات ذات کی تخلیق کے سبب کائنات کی تخلیق وجود میں آئی اور جن کے طفیل اور نبوت کے صدقے پوری کائنات کو علم کے نور سے روشنی حاصل ہوئی بیحد درود و سلام محمد
مصطفی ملی لی ہم پر اور آپ کی آل پر اور آپ کےجانثار اصحاب پر اما بعد.
اسرار الحقیقت کلیات کریمی کتاب لکھنے کا مقصد کائنات میں بکھرے ہوئے علم کی روشنی کے موتیوں کو سمیٹ کر اس کتاب میں شامل کرنا ہے تاکہ پڑھنے والے طالب علم فلدہ حاصل کریں اور ہم نے جو علوم و تجربات و مشاہدات حاصل کیئے ہیں ان کو کتابی صورت میں قلمبند کر کے طالبان حق تک پہنچانے کا ذریعہ بن سکے تاکہ علم قبروں میں دفن ہونے کے بجائے حقداروں میں تقسیم ہو جائے اسرار الحقیقت کلیات کریمی کتاب میں بیک وقت مختلف موضوعات کو شامل کیا گیا ہے بالخصوص علم روحانی و جسمانی کے باریک موضوعات کو اسرار الحقیقت کلیات کریمی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے
روحانی موضوع کو اس لئے شامل کیا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک طبیب حکیم معالج روحانی طب سے نا آشنا ہوں اس وقت تک وہ مکمل حکیم نہیں کیونکہ طب روحانی طب جسمانی کا لازم جز ہے جس طرح جسم کے لئے روح لازم ہے روح کے بغیر جسم نامکمل ہیں اسی طرح روحانی طب کے بغیر جسمانی طب بھی نامکمل ہے اگر معالج صرف جسمانی طب سے واقفیت رکھتا ہو اور روحانی طلب میں ذرہ برابر کا بھی علم نا رکھتا ہو ایسا معالج حکیم کہلانے کا مستحق نہیں
انسانی زندگی جسد نفس اور روح سے مرکب ہے جب تک طالب علم جسد نفس اور روح کے رموز سے آگاہ نہیں اس وقت تک وہ کامل حاذق حکیم طبیب نہیں بن سکتا یہی وجہ ہے کہ ہم نے اسرار الحقیقت کلیات کریمی کتاب میں جسمانی طب کے ساتھ ساتھ روحانی طلب کو شامل کیا ہے روحانی طب کے موضوع پر ہم نے کوشش کی ہے کہ اس سلسلہ میں علم روحانی کی باریکیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ مستقبل میں طالب علموں کو روحانی طب کو حاصل کرنے سمجھنے کا ذوق و شوق پیدا ہو
اس مقصد کے لئے ہم نے اسرار الحقیقت کلیات کریمی کتاب میں روحانی طب پر مختصراً مگر جامع موضوعات کو شامل کیا ہے جیسا کہ آپ اور ہم سمجھ سکتے ہیں کہ علوم روحانی دقیق موضوع ہے اس پر بڑے سے بڑی کتاب بھی ناکافی ہو گی ہم نے کوشش کی ہے که روحانی موضوع پر وہ علم جو ایک معالج کے لئے ضروری ہے اس پر روشنی ڈالی گئی ہے ہمیں اس روحانی علم کو اسرار الحقیقت گلیات کریمی کتاب میں شامل کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی بالخصوص طبی کتب میں ہمیں نفس اور روح کے متعلق مطالعہ کے