طب میں مہارت پیدا کرنے کا راز
طب قدرت کا انمول تحفہ ہے اس کے خدمت گزار قابل قدر لوگ ہیں۔جسے خدا یہ ہنر عطاء فرمادے وہ خوش نصیب ہے۔لیکن اس بدقسمتی ہے کہ اس کی نمائیدگی عمومی طورپر جہلا کررہے ہیں گوکہ ایک بڑا طبقہ ماہرین طب کا بھی موجود ہے۔لیکن جولوگ طب کے نام پر کاروبار کرتے ہیں دوا فروشی کا دھندہ کرتے ہیں ۔ان کا طب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔طب کے محسنین وہ ہیں جو اس میں تحقیق و تدقیق سے کام لیتے ہیں۔
کسی نسخہ کے بارہ میں غیر ضروری فوائد ،اور غیر حقیقی باتیں کہنا طب کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔سوشل میڈیانے ایسی راہ بتادی ہے کہ ہر کوئی استاد الاطباء اور سنیاسی اور ماہرین طب بنے ہوئے ہیں۔امراض کی تعداد،مریضوں کی پریشانی دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔یہ عطائی قسم کے لوگ ایک چختی مین تمام امراض ختم کرنے کا دعویٰ کئے ہوئے ہیں۔دونوں صورتوں میں کہیں نہ کہیں تو خلا موجود ہے؟