+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

مالیخولیا کا علاج

مالیخولیا کا علاج

مالیخولیا کا علاج
مالیخولیا کا علاج

مالیخولیا کا علاج

امام رازی کی کتاب کتاب الفاخر فی الطب سے ماخوذ
ناقل
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

مالیخولیا کا سبب تمام بدن کا سوءمزاج سوداوی ہوتا ہے اور اس کا ضرر باالخصوص دماغ کو پہونچتا ہے۔ اس قسم میں سودا کی علامات تمام بدن میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس کی ایک دوسری قسم بھی ہے جس میں پورے بدن میں سودا کی کثرت کے ساتھ ساتھ ورم طحال، ریاح کی کثرت اور پیٹ پھولنے جیسی علامات بھی پائی جاتی ہیں ۔ دونوں اقسام کے اعراض کے طور پر ابتداء میں خراب و خیالات، بزدلی ، بد گمانی اور نا امیدی ظاہر ہوتی ہے۔

علاج

:
جالینوس نے اس کا علاج یہ بتایا ہے کہ تیزمسہل دوائیں استعمال کریں۔ پہلی قسم کے مالیخولیا میں قيفال نامی رگ کی فصد کھولیں اگر سیاہ خون خارج ہو تو طاقت و قوت کے لحاظ سے اسے خارج کریں۔ کیونکہ یہ مرض کے پورے بدن میں پھیل جانے اور دماغ پر غلبہ پا جانے کی دلیل ہے اور اگر سرخ خون خارج ہوتو اسے بند کر دیں کیونکہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خراب کیموں صرف دماغ کی رگوں میں ہے اور ابھی پورے بدن میں نہیں پھیلا ہے۔

لیکن یہ ضروری ہے کہ پیشانی کی رگوں سے خون خارج کر یں۔ اس کے بعد ساری ضروری تدابیر اختیار کریں۔ چنانچہ اگر دوسری قسم کا مالخوليا یعنی کے ورم طحال کے ساتھ ہو تو ورید اسلیم سے برداشت کی حد تک خون خارج کریں چنانچہ اگر خون سیاہ ہو تو اسے زرد ہونے تک خارج کرتے رہیں۔ اس کے بعد ہضم کی تقویت اور بدہضمی سے بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔ پانی کم پلائیں اور طحال کے علاج کے لیے مسہلات سودا اور طحال کے ضمادات استعمال کریں تا کہ اس کا مزاج تبدیل ہو جائے ۔ بدن کی ترطبیب پر بطور خاص پہلے قسم میں خاص دھیان دیں۔
یہ مرض بکثرت تنقیہ اور علاج میں صبر کا تقاضہ کرتا ہے۔ کیونکہ یہ مرض نیز تمام سوداوی امراض علاج بہت مشکل سے قبول کرتے ہیں۔ بہرحال اس کے لیے بہترین دوامعجون نجاح ہے جس کا نسخہ درج ذیل ہے۔
ہلیلہ، بلیلہ، آملہ ہر ایک ۳۵ گرام، بسفایج ، افتیمون، اسطوخودوس، تر بد ہر ایک ۱۸ گرام، سب دوا میں کوٹ چھان کر شہد میں معجون بنائیں اور مریض کی قوت کے مطابق استعمال کرائیں۔ اگر اس میں اسہال کی صفت پیدا کرنا چاہیں تو اس میں غاریقون ، خربق سیاہ اور سقمونیا کا اضافہ کر کے پہلے حب شبیارکھلا کر پھر اسے استعمال کرائیں۔ اسے دیگر سوداوی امراض مثلا پرانی غلیظ خارش، جذام اور سیاہ چھیپ میں بھی استعمال کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

– معجون نجاح (Majoon Najah) ذہنی انتشار

نسخہ جوشاندہ افتیمون:
ہلیلہ سیاہ ۷۰ گرام، بسفائج نیم کوب ۱۴ گرام تر بد ۵ گرام، مویز منقی ۵۲ گرام، تمام دوا ئیں پانی 1600ملی لیٹر میں اتنا جوش دیں کہ صرف400 ملی لیٹر پانی رہ جائے۔ پھر اس میں ۲۴ گرام تازہ افتیمون شامل کر کے دوبارہ جوش دے کرمل چھان لیں اور پہلے غاریقون ۳ گرام ،شحم حنظل 10گرام نقطی نمک گرام شہد میں معجون بنا کر کھانے سے تین گھنٹہ پہلے کھلا کر مندرجہ بالا جوشاندہ پلائیں اور وحشت پیدا ہوجانے کے بعد ۲۴ گرام افتیون باریک کر کے سکنجبن میں ملاکر پلائیں کیونکہ یہ تیز مسہل سودا ہے اور ہلیلہ، مویز منقی اور افیون سے تیارشدہ معجون برابر استعمال کراتے رہیں۔
جوشاندہ دیگر۔
ہلیلہ زردوسیاہ ہر ایک ۳۵ گرام، شاہترہ ۸اگرام سنامکی 10گرام،افسنتین ، بسفائج وتر بد، غافث، برگ تلسی تخم بادرنجو یہ ، رام تلسی ، گاؤ زباں ، منڈی،ککروندہ ہر ایک کے گرام، سنگ لا جور د نیم کوب 2گرام، مویز منقی70 گرام۔ تمام دوا ئیں 1600 ملی لیٹر پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا کر جب پانی چوتھائی حصہ رہ جائے تو اتار لیں۔ پھر اس میں ۱۴ گرام بار یک افتیمون شامل کر کے مل کر چھان لیں اور اس میں سے ۲۸۰ گرام پلائیں اور ۔اگر اس سے قے آجائے تو باقی جوشاندہ بھی پلا دیں لیکن
اس سے قبل رات کی ابتداء میں بھی معجون دیں۔
نسخہ:
ایارج فیقر4 گرام، غاریقون ۲ گرام نفطی نمک۳ گرام،سقمونیا250 ملی گرام – تمام دوائیں شہد میں ملا کر استعمال کرائیں۔ یا جوشاندہ ہلیلہ استعمال کرائیں ،یا بوڑھا مرغ خوب نمکین پانی میں پکا کر استعمال کرائیں۔ یا بسفائج کا جوشاندہ دیں کیونکہ یہ تمام دوائیں بکثرت سودا کا اخراج کرتی ہیں۔ راحت کے ایام میں دوام کے ساتھ معجون نجاح استعمال کرائیں، نمکسود،نمکین اشیاء، بینگن،لہسن، کرم کلہ ، دال مسور، باقلا، پہاڑی جانوروں اور پرندوں کا گوشت، پرانی شراب اور تمام نمکین، چر پری، ترش وکسیلی اشیاء سے پرہیز کرائیں۔ غذا میں چکنائی والے ، شیر ہیں اور لذیذ کھانے مثلا روغن بادام اور شکر سے تیار شدہ پتلا و پختہ فالودہ ، بکری کے بچے اور موٹی مرغی کا گوشت اور خوب پانی ملائی ہوئی شراب دیں ۔ مخلوط شراب سے بہتر ترطيب بدن کے لیے کوئی چیز نہیں بالخصوص جب اس میں گاوزباں بھی بھگو کر استعمال کیا جائے ۔ اس کے علاوہ بدن میں تروتازگی پیدا کرنے کے لیے جب غذا ہضم ہونے لگے اس وقت مریض کو گرم پانی میں بٹھا دیں۔ اس کے بعد مریض کو سلادیں۔
معجون مفرح:
گاوزباں ، زرنبار ہر ایک ایک حصہ کوٹ چھان لیں اور ۴ گرام مخلوط شراب کے ہمراہ دیں یا گاو زبان ، شراب میں بھگو کر چھان کر وہ شراب پلائیں۔

معجو ن براے ایام راحت

اسپند، تلسی ، کنوچہ سفید، افتیمون، اسطوخودوس ہر ایک ۳۵ گرام لے کر تمام دواؤں کے تین گنا پانی میں تین دنوں تک بھگوکر ہلکی آنچ پر دو تین جوش دیں۔ پھر پانی نچوڑ کر چھان لیں۔ اس کے بعد اس پانی کے ہموزن زرد آلو لیں اور انہیں کوٹتے ہوئے یہ پانی اس پر ڈالتے جائیں یہاں تک کہ دونوں مل جائیں پھر انہیں ہلکی آنچ پر جوش دیں اور ہر400 ملی لیٹر میں لونگ ، با درنجبو یہ،مصطگی، رام تلسی ، زعفران بجورا کا خشک چھلکا ہر ایک 10گرام باریک کر کے شامل کردیں۔ یکجان کرنے کے بعد استعمال کرائیں۔
علم و فکر اور خوف کے ازالے کے لیے تقویت قلب بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے تنقیہ بدن کے بعد قلب کا جائزہ لیں چنانچہ اگر وہ مائل بہ حرارت ہوخفقان مع حرارت کی کچھ دوائیں دیں اور اگر وہ مائل بہ برودت ہو تو ۵ گرام تریاق ، گاؤ زباں، بھیگی ہوئی شراب کے ہمراہ دیں اور دواء المسک شیریں وترش آب بادرنجبویہ کے ساتھ دیں۔ بادرنجبویہ کی سبزی روٹی کے ساتھ کھلائیں۔ مفرحات یا وہ دوا جو ہم اس سے پہلے بیان کر چکے ہیں یا سفوف گاؤ زباں اور سفوف زرنبار استعمال کرائیں۔ اگر مرض کا ظہور سر میں دھوپ لگنے یا گرم دوائیں اور غذائیں مثلالہسن، پیاز ، رائی ، سیاہ مرچ، سداب اور جوارشات کے استعمال سے ہوا ہو تو دھوپ لگنے کی صورت میں روغن بنفشہ، روغن نیلوفر اور روغن کدو ناک میں ڈالیں اور تم خیارین، مغز بادام شیریں، تم خس اور خشخاش سفید، آب نیلوفر میں تین سے ۱۰ مرتبہ پروردہ کر کے پھر اس کا روغن کشید کر لیں ۔ مریض کو کا فور کے استعمال سے پرہیز کرائیں کیونکہ یہ مزید خشکی و بے خوابی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس مرض میں درج ذیل نطول بھی مفید ہے۔
نسخہ
نفشہ خشک، گل نیلوفر، خشخاش، جوکا گاڑھا شیرہ،خطمی کی ٹہنیاں اور کدو کے پتے ایک بڑے گھڑے میں جوش دے کر اسے سر پر دھار یں اس کے بعد سر پر عورت کا دودھ دو ہیں۔اور اگرگرم دواؤں یا غذاؤں کے استعمال سے مرض پیدا ہوا ہو اور مریض کو بخار ہو تو مندرجہ ذیل جوشاندے سے بدن کا تنقیہ کریں۔
نسخہ۔
ہلیلہ زرد، آلو بخارا، املی ، سپستاں، شاہترہ پانی میں جوش دے کر چھان کر شکر کے ساتھ پلائیں اور اگر بخار نہ ہو تو ۱۴۰ملی لیٹرآب کاسنی میں ۴ گرام صبر بھگو کر اسے پلائیں۔ سکننجبین اور گرم پانی سے قے کرائیں۔ سکنجبین اور رب انگور سے غرغرہ کرائیں۔ اس کے بعد تمام مرطب تدابیر مثلا سعوط اور اور سر پر پانی ڈالنے کی تدابیر اختیار کریں۔ نیز حمام میں لے جا کر سر پرخوب پانی ڈالیں۔ گوشت سے پرہیز کرائیں صرف آش جو، انڈے کی زردی اور خوب سفید مچھلی پر اکتفا کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm