Muslmānoṉ kā hazār sālah ̒urūj
شکریہ
میں اپنے دوست منفرد کالم نویس اور پاپولر اینکر پرسن جناب جاوید چودھری کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس کتاب کا آغاز اپنے ایک شاندار کالم سے کرنے کی اجازت دی۔
اپنے دوست جناب ڈاکٹر سید صابر حسین ماہر نفسیات (گجرات) کا بھی ممنون ہوں کہ
انھوں نے کتاب کا بغور مطالعہ فرمایا اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
میں منصورہ ڈگری کالج لاہور کے پرنسپل جناب عبدالسلام کا شکر گزار ہوں
کہ انھوں نے کتاب کا تنقیدی جائزہ لیا اور کتاب کی بہتری کے لیے مفید مشورے دیے
۔ منصورہ کالج کے اساتذہ پروفیسر چودھری مقبول احمد، پروفیسر محمد ندیم عادل،
پروفیسر عبدالحفیظ ناصر اور پروفیسر محمد اقبال کا بھی ممنون ہوں کہ انھوں نے اپنے شعبے سے متعلق کتاب کے مخصوص حصوں کا
مطالعہ فرمایا اور حسب ضرورت مواد کی تصحیح فرمائی۔
جناب پروفیسر محمد رفیق سابق پرنسپل منصورہ کالج کا خاص طور پر شکر گزار ہوں
کہ انھوں نے سیاسی عروج کے حوالے سے بہت ہی اہم معلومات فراہم کیں۔
پروفیسرمحمد بشیر احمد (چشتیاں) خصوصی شکریے کے مستحق ہیں کہ انھوں نے جغرافیہ کے
موضوع پر اہم معلومات فراہم کیں۔
فیصل آباد کے نفیس دوست جناب محمد نفیس کا بے حد ممنون ہوں کہ انھوں نے اس کتاب
کے لیے نہایت اہم معلومات فراہم کیں جو اس کتاب کا حصہ نہیں۔
جناب محسن فارانی خصوصی شکریے کے مستحق ہیں۔ انھوں نے ”سیاسی عروج کی
مسلمانوں کا ہزار سالہ عروج
غلطیوں کی نشان دہی فرمائی ۔
برادرم محمد اقبال خالد کا ممنون ہوں ۔ انھوں نے باریک بینی سے کتاب کی پروف ریڈنگ کی اور غلطیوں کی تصحیح فرمائی۔
میں اپنے دوست جناب پروفیسر اختر عباس کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ کتاب کا نام آپ کے مشورے سے طے ہوا۔
نوجوان دوست سید قاسم علی شاہ کا شکر گزار ہوں ۔ آپ اس کتاب کی ریسرچ کے دوران میں مسلسل میری حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ یہ کتاب ہمارے ایک پراجیکٹ Ali Success Education System کا حصہ ہے۔ شاہ جی اس پرا جیکٹ کو عملی صورت
دینے کے لیے بے چین ہیں۔ اس کتاب کو لکھتے ہوئے میں نے بہت سی کتب اور اہل علم سے استفادہ کیا ان میں سے ہر کتاب سیکڑوں کتب کے مطالعہ اور ریسرچ کے بعد لکھی گئی۔ ان کتب میں ڈاکٹر غلام قادر لون کی شاندار کتاب ” مسلمانوں کے سائنسی کارنامے خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عظیم الشان کتاب ہر درد دل رکھنے والے مسلمان کو پڑھنی چاہیے۔ یہ کتاب جماعت اسلامی نے شائع کی ہے۔ اس کی اشاعت کے لیے جماعت اسلامی شکر یہ اور تحسین کی مستحق ہے۔