+92 3238537640

Share Social Media

بالوں کے امراض

بالوں کے امراض

بالوں کے امراض
بالوں کے امراض
Advertisements

کتاب الفاخر فی الطب
ابوبکر محمد بن زکریا رازی۔

ناقل:::حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

پہلا باب بالوں کے امراض
داء الثعلب وداء الحیہ (تمرط الشعر-بال جھڑ نا)
محمد بن زکریا کا قول ہے کہ یہ مرض بلغم محترق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ مریض کا رنگ سفید، بدن ڈھیلا، جلد پر بال کم اور وہ نرم ہوتی ہے یہ مرض عام طور سے ان لوگوں کو لاحق ہوتا ہے جو کثرت سرد و تر اورنمکین غذائیں استعمال کرتے ہیں۔ بال اڑنے کے ساتھ جلد کا رنگ سفید ہوتا ہے۔
اس کا علاج یہ ہے کہ ایارج روفس سے اسہال لایا جائے جس کی مقدار خوراک 10 گرام ہے۔ یاشحم حنظل ایک گرام، ایلو 4گرام ، تربد4 گرام مقل ۵۰۰ ملی گرام اور مصطگی ۵۰۰لی گرام کے ذریعہ کئی بار اسہال کرائیں نیز غذا میں مولی ، رائی، چقندر اور نمکین مچھلی شکم سیر ہوکر کھانے کے بعد
سکنجین اور گرم پانی یا مولی کے نچوڑے ہوئے گرم پانی سے کرائیں یا ایک مٹھی سویا کے یہ لے کر ۱۲۰۰ ملی لیٹر پانی میں اس قدر جوش دیں کہ وہ گل کر پھٹ جائیں اور پانی سرخ ہو جائے اب اسے چھان لیں پھر ہر۲۰۰ ملی لیٹر پانی میں ۳۵ گرام شہد ملا کر ۲۰۰ ملی لیٹر کی مقدار میں گرم گرم پلائیں۔ اگر اس سے قے نہ آئے تو دوبارہ۲۰۰ ملی لیٹر پلائیں اور اگر اس کے بعد بھی
قے میں تحریک نہ ہو تو حرشف کا گوند 4گرام اور بورہ ۱۰ گرام لے کر ۲۰۰ ملی لیٹر پانی میں گرم کر کے4 گرام نمک سیاہ شامل کر کے پلائیں۔ (زکریا رازی)
بلغمی علامات
کبھی اس کا سبب خون میں صفراء کی زیادتی ہوتی ہے اس کی علامت رنگ کی زردی اور بدن کی لاغری نیز مریض کے گرم غذاؤں کا عادی ہونا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کا علاج سردغذاؤں کا استعمال اور حمام میں زیادہ دیر تک رکے بغیر شیریں و نیم گرم پانی سے غسل کرنا ہے۔ ماء الجبن کا استعمال اور ایک کٹورے میں وہی کے پانی میں سقمونیا ایک گرام حل کر کے پلانا بھی مفید ہوتا ہے۔
سوداوی علامات۔
کبھی اس کا سبب مرہ سودا ہوتا ہے جس کی علامت بدن کی سیاہی ، لاغری اورخشکی ہے نیز مریض سودا پیدا کرنے والی غذائیں مثلا مسور، کرم کلہ، سوکھا و نمکین گوشت کھانے اور سخت محنت کا عادی ہوتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بار بارا فتیمون کا جوشاندہ پلائیں یا مندرجہ ذیل حب کا استعمال کرائیں۔
افتیون ۳۵ گرام، بسفائج ۳۵ گرام، غاریقون اگرام،شحم حنظل ۵ گرام نمک نبطی4 گرام ،لونگ4 گرام کوٹ چھان کر گولیاں بنالیں اور9گرام کی مقدار میں استعمال کرائیں۔ بعد کی دونوں انواع میں رنگ سے استدلال کرنا ضعیف ہے۔ خاص طور سے صفراوی میں کیونکہ اس سے پہلے یرقان لاحق ہو چکا ہوتا ہے۔
داء الثعلب کی تمام اقسام میں استفراغ اور مرض پیدا کرنے والی خلط کے مخالف مزاج والی غذا کے ذریہ تعدیل و اصلاح کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی علاج بھی کیا جاتا ہے جس کی دوقسمیں ہیں۔ چنانچہ نازک اندام افراد مثلابچے اور ہجڑے اور جن کی جلد کی رنگت سفید ہو اور بال کم ہوں، ان میں مقام مرض کی کھردرے کپڑے سے مالش کر کے اسے سرخ کردیں اس
کے بعد پیاز خوردنی بانرگسی پیاز سے مالش کریں اور ریٹھے کے چھکے کی راکھ اور بادام تلخ کو گرم توے پرسے جلا کر دونوں کو پیس کر روغن زیتون میں شامل کر کے طلاء کریں۔
سوداوی سخت جلد اور مضبوط بالوں والے افراد میں اس نسخہ میں ایک چوتھائی گندھک اور ایک تہائی ثافسیا ملا کر لگا ئیں مرض کی دونوں اقسام میں جب جلد متقرح ہو جائے یا اس کا اندیشہ ہو تو مرہم سفید لگائیں تا کہ تکلیف میں سکون میسر ہو ۔پھر وہی عمل دہرائیں۔
انتشار شعر(بال گرنا)
اس کا سبب غذا کی کمی ہوتی ہے جس کی مثال بھی بیماری کے بعد بال گرنا ہے یا مسامات کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشادگی اس کا سبب ہوتی ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ مریض کا بدن خشک و لاغر ہوتا ہے۔ اس کا علاج غذا میں زیادتی ،نیند دحمام میں اضافہ اور سرخ وغليظ شراب کا استعمال ہے۔
کبھی اس کا سبب جلد کی کثافت ہوتی ہے۔ جس کی علامت یہ ہے کہ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اورکھنچنے پرفوراََ بال نہیں نکلتے ۔ بال موٹے ، شدید سیاہ اورگھنگر بالے ہوتے ہیں ۔
اس کا علاج یہ ہے کہ مستقل حمام کیا جائے ، روغن بابونہ کی مالش کی جائے اور داء الثعلب کی دوائیں مثلا بادام تلخ، و درمنہ، ، سمندر جھاگ کے ساتھ جلا کر روغن زیتون میں شامل کر کے سر پر طلاء کی جائیں۔
کبھی اس کا سبب سر کی جلد کی گانٹھیں ہوتی ہیں۔ جس کی علامت بالوں کا باریک ہونا اور تیزی سے جھڑنا ہے اور اس کا علاج روغن آس کی مالش ہے۔
خشک حب الا س کو نیم کوب کرنے کے بعد اسقدر شراب میں کہ وہ ڈوب سکیں، چند ایام بھگودیں پھر ان کو پکا کر گلالیں بعد ازاں اس میں ایک تہائی مقدار میں روغن سرکہ شامل کر کے دوبارہ اس قدر جوش دیں کہ شراب اڑ جائے اور روغن باقی رہ جائے ،اس سے قوی نسخہ یہ ہے۔ دس گرام اقاقیا اور دس گرام لاذن کو18 گرام شراب قابض میں گرم کیا جائے، پھر اس میں ۱۸ گرام روغن آس مخلوط
کر کے نیم گرم سر پر لیپ کریں۔ روغن آس ولا ذن غذا کی کمی کے سبب سے بال گرنے میں بھی نفع بخش ثابت ہوتے ہیں ۔ ( ثابت بن قرہ)
انتشار شعر اور صلع (بال گرنا اور چند یا صاف ہونا )
میں ہلیلہ سیاہ، آب ترمس آب چقندر چنے کا بیسن، بورہ، آب اندرائن اور گائے کے پتے سے تیار کردہ غسول کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے نیز اس سے بال زیادہ اور مضبوط ہوتے ہیں۔ یا ایلوا پیس کر آب آس میں بھگو دیں اس کے بعد اے حل کر کےحمام میں سر پرلگا کر کچھ دیر بعد دھولیں ۔ ( ثابت بن قرہ)

تشقق شعر بال پھٹ جانا)
اس میں برابر میں تیل ڈالنا، کثرت سر پر پانی ڈالا، تیل اور پانی ملا کر مالش کرنا اور کثرت حمام کرنا مفید ہے۔
العاب اسپغول وطی سے سردھوئیں۔ اگر اس سے ٹھیک نہ ہوتو مریض کے بدن کے مطابق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm