میوات کے کچھ تاریخی مخفی گوشے

0 comment 8 views
میوات کے کچھ تاریخی مخفی گوشے
میوات کے کچھ تاریخی مخفی گوشے

میوات کے کچھ تاریخی مخفی گوشے

Advertisements

حسن میواتی کا تاریخی کردار

از “۔ حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

دو چار ہی تو ہیں دنیا میں خوشنما چہرے

اک سخی کا، اک مخلص کا ،اک تیرا اور اک میرا

آج کل میوات کے لوگ  حسن میواتی کے حوالے سے یادگاری دن منارہے ہیں ۔ اور سوشل میڈیا پر پوسٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔کچھ لوگ اس موضوع پر مضامین لکھ تے ہیں تو کچھ اپنی گفتگو کا موضوع  بنارہےہیں۔

اہل میوات بھی روایتی روش کا شکار رہے ہیں  جیسے عام مسلمانوں کی حالت رہی ہے۔مثلاََ تاریخی اسلامی میں سوائے جنگو اور تفوق کے کچھ خاص موجود نہیں ہے۔جن چیزوں کو اہمیت دی جاتی رہی ہے آج کے دور مین ان کی اہمیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔اس وقت دنیا جن موضوعات پر کام کررہی ہے یا جو موضوعات موضوع سخن بنے ہوئے ہیں ان کی طرف توجہ ہی نہیں دی گئی۔اور نہ اس خود فریبی سے باہر نکلنے کا کوئی ارادہ ہے۔لڑانی بھڑائی کا موضوع ہی سب سے  اور خاص میدان عمل رہا ہے۔ دیگر پہلوئوں کو دانستہ یا نادانستہ چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ چند پاتیں قابل توجہ ہیں۔میوات یا حسن میواتی کے نام پر جولوگ بھی کام کرتے یا بات کرتے ہیں،وہ لگے بندھے  الفاظ و موضوعات کو  منتخب کرتے ہیں ۔ان کا دائرہ بہت محدود رہتا ہے۔یوں محسوس ہوتا  ہے کہ چند مضامین ہیں جو لکھ لئے گئے ہیں انہیں ہرسال پڑھ دیا جاتا ہے۔

 جب کہ میوات میں بسنے والے میو قوم کے باشندے ہزاروں سال وں سے اس خطہ میں مقیم ہیں ۔باقی اکثر قومیں مہاجر ہیں یا حملہ آور ہیں۔میو قوم مقامی ہے اور ان کی تاریخی گہرائی بہت زیادہ ہے۔عمومی طور پر اس موضوع پر باتیں کرنے والے چند کتب یا مضامین پر مبنی  مواد کو عملی کنواں بنائے ہوئے ہیں۔ان کے نزدیک اس کے علاوہ میوات اور میو قوم کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔ان کی سطحی الذہنی سوچ حرف آخر سمجھ لی جاتی ہے۔

عمومی طور پر خانواہ کی لڑائی پر ان کی تان ٹوٹ جاتی ہے گویا کہ میو قوم کے دامن میں خانواہ کی لڑائی کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں ہے۔حالانکہ  بے شمار موضوعات ابھی تک  ادھورے ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے،مانتے ہیں کہ خانواہ کی لڑائی ہندستانی تاریخ میں خاص مقام رکھتی ہے۔لیکن سوچنے کی بات ہے کیا جنگیں یوں ہی ہوجاتی ہیں ۔ان کے پیچھے  کتنا بڑا میکانیزم

کام کرتا ہے۔ اس بارہ میں بہت سا کام ہونا باقی ہے ۔

“تاریخ میوات کے سو مخفی گوشےاور اہم موضوعات”

از”۔ حکیم المیوات قاری محؐد یونس شاہد میو۔

میوات کے تاریخی، ثقافتی اور سیاسی پہلوؤں پر متعدد کتابیں اور تحقیقی کام موجود ہیں۔ ذیل میں میوات سے متعلق چند اہم تاریخی کتب اور ماخذات کی نشاندہی کی گئی ہے:

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme