
Amnesiaقانون مفرد اعضاء اور نسیان
قانون مفرد اعضاء کے مطابق نسیان تین قسم کا ہوتا ہے۔ (۱)
اعصابی نسیان (۲) عضلاتی نسیان (۳) غدی نسیان
اعصابی نسیان
دماغ و اعصاب میں تحریک کی وجہ سے رطوبات و بلغم کثرت سے پیدا ہوتی ہے عضلات میں تسکین اور غدد میں تحلیل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے۔ یہ کئی طرح کے اسباب سے پیدا ہوتا ہے مثلاً کیفیاتی اسباب نفسیاتی اسباب، مادی اسباب ۔ کیفیاتی آسیاب : اس اسباب میں تری گرمی یا تری سردی کی کیفیت کا اچانک بڑھ مصر د ادویہ نے مرحبات نام اعلان جانا ، مرطوب جگہ پر بیٹھنا، کام کرنا وغیرہ۔
نفسیاتی اسباب
: اس میں خوف و ندامت کے جذبات کا اچانک نمودار ہو جاتا مادی اسباب : اس میں کھانے پینے کی وہ اشیاء شامل ہیں جو بلغمی رطوبات کی حامل ہوتی ہیں۔ مثلاً مولی ، کدو، شلجم وغیرہ
علامات:
پسینہ کی کثرت، کثرت بول۔
قاروہ کا رنگ
سفیدی مائل زردی یا سفیدی مائل ہلکی سی سرخی ، نبض ست گہری رطوبات کی وجہ سے پھولی ہوئی ہوتی ہے۔ علاج میں غلطی : ایسے مریض کے علاج میں اکثر غلطی کی جاتی ہے۔ کہ تر مزاج کی اغذیہ اور ادویہ دی جاتی ہیں جس سے مریض کو فائدہ ہونے کی بجائے نسیان پہلے سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ قانون مفرد اعضاء کے مطابق صحیح علاج: ایسے مریض کا علاج قاطع بلغم و رطوبات (مولد سودا) اغذیہ اور ادویہ سے کیا جاتا ہے۔
عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی، اغذیہ اور ادویہ اعصابی نسیان کا تریاق ہیں۔
ضرورت کے پیش نظر ملین ، مسہل ، تریاق ، اکسیر، مقویات دے سکتے ہیں۔
یہ نسخہ جات بھی مفید ہیں۔
(۲) حب مرمكى
هو الشافی: دار چینی ، مرکی، سنبل الطیب ، ہر ایک ہم وزن ۔ ترکیب تیاری : جملہ ادویہ کا سفوف بنا کر حبوب بقدر نخود بنا لیں۔
مقدار خوراک: ایک ایک حب صبح و شام ہمراہ آب تازہ یا لونگ دار چینی کا قہوہ افعال و اثرات میں : عضلاتی غدی ہے۔ نسیان ، فالج، لقوہ، دیگری اعصابی تحریک متحمل مبلط یفل اسطخو بھی رمق

(۳) معجون اطریفل اسطوخودوس
هو الشافي: https://dawateislami.net/islamicportal/ur/farzuloom/nisyan-e-khalqاسطو خودوس، پوست ہلیلہ کابلی، پوست ہلیلہ، ہلیلہ سیاہ، آمله مقشر، تربد
مجوف ہر ایک ۴ تولہ شہد یا چینی سہہ چند ادویہ ۔
ترکیب تیاری: معروف طریقہ کے مطابق معجون بنالیں۔
مقدار خوراک: ایک ماشہ سے ۳ ماشہ تک صبح و شام ہمراہ آب تازہ دیں۔ افعال و اثرات میں : عضلاتی اعصابی ہے، مقومی عضلات ہے۔ اعصابی نسیان، مدتوں کا بھول بسر ایا د آ جاتا ہے۔ دیگر اعصابی تحریک کی ہر علامت کے لیے مفید ہے۔
عضلاتی نسیان
اسے عضلاتی نسیان اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوا کرتا ہے عضلات میں تحریک و اعصاب میں تحلیل ، غدد میں تسکین پیدا ہو جاتی ہے۔ اسباب: عضلاتی نسیان بھی کئی طرح کے اسباب سے پیدا ہوتا ہے۔ مثلاً کیفیاتی اسباب، نفسیاتی اسباب مادی اسباب غلطی اسباب، ان اسباب میں سے کسی بھی سبب کے مسلسل قائم رہنے سے عضلاتی نسیان ہو جاتا ہے۔ کیفیاتی اشتباب: خشکی سردی اور خشکی گرمی ان کیفیات کی وجہ سے دماغ کی سردی رطوبات کم ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ضعف دماغ ہو جاتا ہے۔
نفسیاتی اسباب
: اس میں لذت و مسرت کے جذبات کی شدت کی وجہ سے قلب و عضلات میں تحریک پیدا ہو کر دماغ و اعصاب میں تحلیل (ضعف) پیدا ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نسیان ہو جاتا ہے۔
مادی اسباب مادی اسباب میں کھانے پینے کی وہ اشیاء ادویہ شامل ہیں۔ خاص کر پینے میں شراب اور کھانے میں ترشی و تیزابیت والی اغذیه مثلاً آلو، گوبھی ، بیگن ، خشک میوہ جات، مونگ پھلی ، تل وغیرہ ادویہ میں محرک باہ اور امساکی
علامات جسم میں رطوبات کی کمی حرارت غریزی کی کمی سودا کی کثرت خشکی زیادتی ہو جاتی ہے۔ مریض بے خوابی کا شکار ہوتا ہے، تبخیر کا مستقل مریض ہوتا ہے۔ وہمی ہر بات کی کھال اتارنے کی کوشش کرتا ہے۔ دماغ میں خشکی کی وجہ سے یادداشت برائے نام رہ جاتی ہے اپنی بات پر بھی یقین نہیں ہوتا ۔ پیشاب کا کم مقدار میں آنا ، قاروہ کا رنگ سرخی مائل زردی ہونا ، یا سرخی مائل سفیدی ہوتا۔ قبض کا رہنا پا خانہ کا ٹوٹ کر آنا ، لیس دار ہونا۔
علاج میں غلط فہمی : اس عضلاتی نسیان کے علاج میں بھی غلطی کی جاتی ہے۔ خشکی کو کم کرنے کے لیے اور حرارت غریزی کو پورا کرنے کی بجائے تر اغذیہ اور ادویہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جس کے استعمال سے مریض کو وقتی طور پر فائدہ ہوتا ہے مگر مستقل علاج نہیں ہوتا ہے۔
صحیح علاج: قانون مفرد اعضاء کے مطابق اس عضلاتی نسیان کا علاج غدی عضلاتی تا غدی اعصابی اغذیہ اور ادویہ سے کیا جاتا ہے۔ جس سے خلط سودا اور تیزابیت کا خاتمہ اور حرارت غریزی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے اور مرض کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے۔
یہ نسخہ بھی مفید ہے۔
(۴) حب كندر
هو الشافي زنجبیل، فلفل در از فلفل سیاه، خولنجاں ، سعد کوفی ، کندر ہر ایک ایک تولہ۔ ترکیب تیاری : جملہ ادویہ کا سفوف بنالیں۔
مقدار خوراک: ۴رتی تا ایک ماشہ ہمراہ شہد میں ملا کر صبح و شام کھلا ئیں ۔ افعال و اثرات میں: غدی اعصابی ہے۔ قاطع سودا ہے۔ نسیان عضلاتی کے لیے بہت ہی مفید ہے۔
(۵) حب اسگند
هو الشافی: مرچ ساه، سندھ، اسگند نگوری ، ہم وزن ۔
ترکیب تیاری : جملہ ادویہ کا سفوف بنا کر حبوب بقدر نخودی بنالیں۔ مقدار خوراک: ایک ایک حب صبح، دوپہر، شام ہمراہ آب تازہ دیں۔ افعال و اثرات میں : غدی اعصابی ہے، قاطع سودا مقوی دماغ عضلاتی نسیان کے
لیے بہت ہی مفید ہے۔
غدى نسيان
جگر و نداد میں تحریک عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بھی کئی طرح کے اسباب سے ہو جاتا ہے مثلاً کیفیاتی اسباب، نفسیاتی اسباب، خلطی اسباب، مادی اسباب ان اسباب میں سے کسی ایک کی بھی زیادتی سے یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ کیفیاتی اسباب کیفیاتی اسباب یعنی گرمی خشکی کی زیادتی سے یہ مرض ہو جاتا ہے گرم ماحول میں رہنا اور کام کاج کرنا جس کی وجہ سے گرمی خشکی کی کیفیات بڑھ کر دماغ و اعصاب میں ضعف پیدا کر دیتی ہیں اور نسیان کا سبب بن جاتا ہے۔ نفسیاتی اسباب : اس میں غم و غصہ کے جذبات کی وجہ سے نسیان کا عارضہ ہو جاتا ہے۔ مادی اسباب: کھانے پینے میں کثرت سے گرم خشک اغذیہ ادویہ کا کثرت سے استعمال کرنا۔ غلطی اسباب : اس میں خلط صفرا کی زیادتی سے نسیان ہو جاتا ہے۔ علامات: سر کا بوجھل رہنا ، اکثر سر میں درد کا ہونا ، چکر کا آنا، خفقان قلب، بعض دفعہ یادداشت آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے، مریض اپنے بال بچوں کو پہچان نہیں سکتا بلکہ اپنے آپ کو بھی بھول جاتا ہے۔ قاروہ کا رنگ زردی مائل سرخی یا زردی مائل سفیدی ہوتا ہے۔ پیشاب مقدار میں کم آتا ہے۔ کبھی کبھی قطرہ قطرہ آتا ہے، جلن کے ساتھ آتا ہے۔
غصہ بھی جلدی جلدی آجاتا ہے۔
حقیقی نسیان
قانون مفرد اعضاء کی تحقیقات کے مطابق حقیقی نسیان غدی تحریک میں ہی ہوتا ہے۔ اصول علاج اعصابی غدی تا اعصابی عضلاتی اغذیہ اور ادویہ سے کریں، یہ سب نسخہ جات مرکبات مفردا دو یہ میں درج ہیں۔
(٦) سفوف دماغى
هوالشافی: برہمی بوٹی کی پتیاں ۱۰ تولہ، مغز بادام ۵ توله ، مغز پسته ۲ تولہ ، چهار مغز ۵ تولہ، الائچی خور داڑھائی تولہ ، کشنیز خشک ۵ تولہ، اسرول ۳ تولہ۔ ترکیب تیاری : جملہ ادویہ کا سفوف بنالیں ۔
مقدار خوراک: ۳ ماشہ ہمراہ شیر گائے ۔ صبح و شام کھلا ئیں ۔
افعال و اثرات میں : اعصابی غدی ہے، نسیان و مقوی دماغ و نظر ہے۔
(۷) سفوف اسطوخودوس هو الشافی: برنج بادیان، مغز بادام، مغز کشینز ، دانه میل خورد، اسطوخودوس، فلفل سیاه، گل گاو زبان، ہر ایک ایک تولہ سفوف بنالیں۔ مقدار خوراک: ۳ ماشہ ہمراہ دودھ صبح و شام کھلائیں۔
(۸) معجون نسيان نشاسته ، مغز بادام، مغز کدو، مغز خیارین ، مغز خرپزه، مغز تربوز ۳ توله ، مغز پسته،
نارجیل مغز فندق ہر ایک ۵ تولہ ، الائچی کلاں ایک تولہ ورق نقرہ ایک دفتری ۔ ترکیب تیاری: تمام اجزاء کو کوٹ کر چھان کر روغن زرد میں بریاں کر کے نبات سفید ڈیڑھ کلو کے قوام میں ملا کر معجون بنالیں۔ مقدار خوراک: ۳ ماشہ ہمراہ دودھ صبح نہار اور بوقت خواب کھلا ئیں افعال و اثرات میں اعصابی غدی ہے۔ اعلیٰ درجہ کا مقوی دماغ ہے نسیان، دماغی قومی کو پیدا کرتی اور لينا
(۹) حلوه دافع نسیان
کشنیز خشک تخم خشخاش ، مغز بادام ہر ایک ۱۰ توله مغز بادیان ، ۲۰ توله، دال مونگ ۲۰ توله روغن زرد ڈیڑھ کلو ، نبات سفید ڈیڑھ کلو
ترکیب تیاری : جملہ ادویہ کو پیس کر جدا جدا روغن زرد میں بریاں کریں پھر نبات سفید کے قوام میں حسب دستور حلوہ تیار کر لیں ۔
مقدار خوراک: ایک تا دو تولہ ہمراہ دودھ نیم گرم بطور ناشتہ کھلا ئیں ۔ افعال و اثرات میں: اعصابی غدی ہے ۔ محرک اعصاب محلل غدد، و مسکن عضلات ہے، دافع نسیان، مقوی دماغ ہے اس کا مسلسل استعمال دائمی نزلہ حار کیلئے بھی مفید ہے۔
(۱۰) معجون برهمى برہمی مصفا ۲۰ توله، ثعلب پنجه ۵ توله ، مغز بادام ۱۰ توله ، الائچی سبز خوردم توله شتاور ۲ توله، مغز تخم خیار بین ۲ توله مغز تربوز ۲ توله ، مغز تخم کدو شیریں ۲ توله است گلوم توله، کوزہ مصری ڈیڑھ کلون ترکیب تیاری : بر نہی بوٹی کو ایک کلو پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ پانی نصف رہنے۔ پر مل چھان کر روغن زرد میں جوش دیں ، صرف روغن رہ جائے تو باقی اشیاء کو مثل غبار کر کے مصری کے قوام میں شامل کر کے معجون تیار کریں۔
مقدار خوراک: ایک ماشہ سے ۳ ماشہ تک ہمراہ دودھ صبح و شام کھلائیں۔ افعال و اثرات میں : اعصابی غدی ہے۔ محرک اعصاب، مخلل غدد، مسکن عضلات ہے۔ دافع نسیان ، مقوی دماغ فہم و عقل ہے دماغی کرنے والوں کے لیے بے حد مفید ہے۔