طب قران کریم کی روشنی میں
طب قران کریم کی روشنی میں

طب قران کریم کی روشنی میں
مع الطب القران۔کا اردو ترجمہ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی: سعدسعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ۔سعد ورچوئل سکلز پاکستان

Advertisements

قران کریم ایک ابدی معجزہ ہے ان لوگوں کے لئے قدرت کی عظیم نشانی ہے۔جب سے مسلمانوں اسے بطور بریک گھر وں میں رکھ دیا ہے اور غور و تدبر ترک کرکے اس سے غافل ہوئے ہیں ۔رحمت ایزدی نے بھی ان سے نظریں پھیرلی ہیں۔قران کریم ہر کسی کو مخاطب کرکے کہتا ہے۔۔تم قران پر غور کیوں نہیں کرتے ،کیا تمہارے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں؟(القران)دوسری جگہ ارشادی باری تعالیٰ ہے۔:ہم نے اس قران کریم کو نسیحت کے لئےبہت آسان بنایا ہے ۔کوئی ہے جو فائدہ حاصل کرے؟(سورہ القمر)
ہمیں یہ خیال خبط کی طرح سماگیاہے کہ مسلمان کبھی ناکام نہیں ہوسکتا،لیکن حقائق کی دنیا سے بے خبری نے ہماری صلاحیتوں کو آلودہ کردیا ہے۔رب ،رسول،قران،کو لیکر جو کوڑ کباڑ کجروی کی وجہ سے عمومی طور پر ذہنوں میں بھردیا گیا ہے،اس کا دین اسلام اور قرانی منشاء سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔قانون قدرت معطل ہوئے ہیں نہ فطرت بدلی ہے۔البرہ مسلمانوں کے نظریات بدل گئے ہیں۔قران کریم نے شروع میں ہی بتادیا ہے کہ”اس قران کریم کے ذریعہ سے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیاجاتا ہے۔بہت سوں کو ہدایت دی جاتی ہے(البقرہ)
اگر اس وقت مسلمانوں کو یا قران کریم کے ماننے والوں کو رفعت و بلندی ملی ہوئی ہے تو یہ اس آیت کے ہدایت و رفعت والے قانون کے مصداق ہیں۔بصورت دیگر گمراہی و ذلالت کا شکار ہین تو غور

کرنا چاہئے کہہمارا شمار کس خانے میں ہوتاہے؟
اگرسورہ الفرقان کی اس آیت کے ساتھ ملاکر پڑھ لیا جائے تو عبارت مکمل ہوجاتی ہے
وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا(30)۔
اے رب میری اس قوم نے قران کر چھوڑدیا تھا یعنی اسے قابل الفات ہی نہ سمجھا تھا۔
قران کریم نے انسانی ضروریات کی تکمیل کے لئے تمام قوانین ابدیہ کھول کر بیان کردئے ہیں۔ایک مسلمان ہیں جو در در دریوزہ گری میں مصروف ہیں۔جب بھی کسی صاحب نظر نے قران کریم کا مطالعہ بغور و تدبر کیا ہے اس نے گوہر نایاب تلاش کئے ہیں۔۔ عبدالحمید دیاب اور احمد قرقوز نے عربی زبان میں”مع الطب القران “نامی کتاب لکھی۔اس کی افادیت کے پیش نظر اس کتاب کو اردو میں ڈھالا گیا ہے۔
کتاب کے ابواب پر ایک نظر
موضوعات
پہلا باب: قرآن میں طبی معجزات کا مجموعہ
باب دوم: قرآن اور انسان کی تخلیق
تیسرا باب: قرآن اور زندگی کے کچھ قوانین
چوتھا باب: قرآن اور احتیاطی دوا
پانچواں باب: قرآن اور علاج معالجہ
پہلا باب: قرآن میں طبی معجزات کا مجموعہ
واضح آیات
سوالات ۔طبی سرگوشیاں
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی //سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی طرف سے اہل ذوق کے لئے ایک تحفہ ہے،بالخصؤص معالجین و اطباء حضرات کے لئے دعوت فکر ہے کہ قران کریم سے طب مسائل کے حل کے لئے رجوع فرمائیں۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme