+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

شاہترہ (پت پاپڑہ)کے حیرت انگیز فوائد

شاہترہ (پت پاپڑہ)کے حیرت انگیز فوائد

شاہترہ (پت پاپڑہ)کے حیرت انگیز فوائد
شاہترہ (پت پاپڑہ)کے حیرت انگیز فوائد

شاہترہ (پت پاپڑہ)کے حیرت انگیز فوائد
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

شاہترہ کا قہوہ۔۔صحت کا خزانہ۔۔۔۔۔

قدرت نے انسان کو بے بہا نعمتوں سے نوازا ہے۔بے شمار نعمتوں کی ناقدری انسان کا شیوہ ہے،جس سر زمین میں انسان زندگی گزارتا ہے اس کے لئے جس طرح غذا و خوراک کا بندوبست اسی سر زمین میں ہوتا ہے ،اس کے علاج و معالجہ کا بندوبست بھی انہیں کھیتوں یا ویرانوں میں موجود ہوتا ہے
گھاس پھونس پیروں میں روندے جانے والی اور بے قیمت سمجھی جانے والی جڑی بوٹیاں طبی لحاظ سے فوائد کا خزانہ ہیں ہم لوگ اتنے ناسمجھ بنتے ہیں کہ گندم کے کھیتوں میں اگنے والی اس بیش قیمت بوٹی کو سپرے کی مدد سے تلف کرتے ہیں۔۔آئے اس بیش قیمت اورفائد سے بھرپور جڑی بوٹی کے بارہ میں گفتگو کرتے ہیں۔
شاہترہ۔۔۔
شاہترہ ایک خودرو جڑی بوٹی ہے۔ آبائی طور پر اس کا تعلق یورپ، ایشیا اور افریقہ سے ہے لیکن یہ تقریباً دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔اسے اردو اور فارسی میں شاہترہ اور ہندی میں پاپڑا،عربی میں شاہترج اورآیورویدک پرپٹ یاپت پاپڑاکہتے ہیں۔ انگریزی میں اسے (fineleaf fumitory) کہتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نام (Fumaria parviflora) ہے۔یہ زیادہ تر امراض فساد خون مثلاً خارش‘ آتشک‘ داد‘چنبل‘پھوڑاپھنسی وغیرہ میں جو شاندہ کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔

شاہتراہ کا پودا چھ انچ سے ڈیڑھ فٹ تک اونچا،نازک، سفیدی مائل سبز اور زردی لئے ہوتا ہے۔ پتے دھنیہ یا گاجر کی طرح کٹے پھٹے، آدھ انچ سے ڈھائی انچ تک لمبے اور آدھ انچ کے قریب چوڑے ہوتے ہیں۔پھول سفید یا گلابی رنگ کے چھوٹے چھوٹے جن کا اگلا حصہ بیگنی رنگ کا ہوتاہے۔ یہ گلابی پھول والا زیادہ مفید ہوتا ہے۔ پھول گول چھوٹے چمک دار چکنے خشک ہونے پر نیلے یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔
شاہترہ کا پودا تقریباً تمام ممالک میں گیہوں اور جو کے کھیتوں میں موسم سرما میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ گرمیوں میں خشک ہوجاتا ہے مگر موسم برسات میں اس کی جڑپھر سبز ہو جاتی ہے۔ اس کو عام لوگ پہچان لیتے ہیں۔ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔

شاہترہ میں پائے جانے کیمیائی اجزا:

جدید تحقیق کے مطابق شاہترہ میں بنیادی کیمیائی جز فیورک ایسڈ ”فیومیرین“ پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھی دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔خون صاف کرنے والی جتنی ادویات بنتی ہیں، ان میں خصوصاً شاہترہ اور چرائتہ استعمال کی جاتی ہیں۔

شاہترہ کے طبی فوائد:

فاسد مادوں کا اخراج:
شاہترہ میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بلغم اور دیگر فاسد مادوں کو جسم سے براہ راست نکالتا ہے۔

زبردست مصفیٰ خون:
شاہترہ میں دوسری سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ زبردست مصفیٰ خون ہے۔خون صاف کرنے والی اکثر ادویات میں شاہترہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خون سے زہریلے مادے کو بالکل ختم کردیتا ہے۔اور جلد کو صاف شفاف بنا دیتا ہے۔
پھوڑے پھنسیوں کا علاج:
مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے شاہترہ خارش خشک اور تر،داد، چنبل، پھوڑے،پھنسی اور فساد خون کیلئے انتہائی موثر دوا ہے۔ اس کے پتوں کا بنا ماؤتھ واش سے غرارے کرنے سے تالو اور زبان کے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
دوائے ملیریا:
شاہترہ کے پتے سایہ میں خشک کرکے باریک پیس لیں۔3رتی صبح اور 3 رتی شام پانی سے استعمال کریں۔ملیریا بخارکے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔

پھوڑے پھنسیوں کا شربت:
پھوڑے پھنسیوں کیلئے شاہترہ کا بنا ہوا شربت بازار سے ملتا ہے۔ تاہم گھر پر بنانے کیلئے درج ذیل طریقہ ہے۔
شاہترا(پاپڑا)صندل لال،ہرڑ کالی،مُنڈی،چرائتہ،عشبہ،برہم ڈنڈی، شیشم کا برادہ ہر ایک 25 گرام،عناب 40 عدد۔ تمام دواؤں کو چھ گنا پانی میں ملا کر رات کو پڑا رہنے دیں۔دن کو جوش دیں۔ جب آدھا رہ جائے تو مل چھان کر ڈیڑھ گناکھانڈ ملا کر قاعدہ کے مطابق شربت تیار کریں۔یہ 20 گرام شربت، 50 گرام عشبہ ملا کر پئیں۔ یہ پھوڑے، پھنسیاں، خارش اور عام جلدی امراض کے لئے مفید ہے۔

خون صاف کرنے کا شربت:

یہ بھی بازار سے ملتا ہے، لیکن گھر پر بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
شاہترہ 50گرام،سرپھوکہ 50گرام،برادہ لکڑی شیشم50 گرام،مُنڈی 50 گرام، مہندی کے پتے 50 گرام،بسفائج 50 گرام، کالی ہرڑ، 50 گرام، چرائتہ 20گرام، گاؤزبان، عشبہ مغربی 20 گرام، پرسیاؤشاں 20 گرام، کاسنی 100 گرام، مکوخشک 100گرام، عناب 50 گرام۔ سب کو 16 کلو پانی میں رات کو تر کریں، صبح جوش دیکر8 کلو عرق نکالیں۔ خوراک 30گرام ہمراہ شربت عناب 20 گرام استعمال کرائیں۔ بغیر شربت کے بھی استعمال کرسکتے ہیں
۔۔۔۔
شاہترہ کا جوشاندہ کئی بیماریوں کا بہترین علاج ہے ۔۔ جانیئے شاہترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد
شاہترہ ایک پودا ہے جو موسمِ بہار میں کھیتوں باغات اور سڑکوں کے کنارے اُگتا ہے ۔گاؤں وغیرہ میں رہنے والے افراد اس پودے کو بخوبی پہچانتے ہیں اور اس کے فوائد سے بھی واقف ہوتے ہیں، شاترہ کے پھول پتے اور شاخیں سب ہی طبی فوائد سے بھرپور ہوتی ہیں۔
شاترہ کے بےشمار فوائد میں خون صاف کرنا اور بخار اُتارنا شامل ہے، یہ جگر کے لئے بھی مفید ہے اس کا جوشاندہ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے جو کئی قسم کی بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے بہترین ہوتا ہے شاترہ کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔
• شاہترہ کے حیرت انگیز فوائد
• بخار میں مفید ۔اگر بخار نہ اُتر رہا ہو تو ایسے میں شاترہ کا استعمال مفید ہے بخار کے مریض کو اگر شاترہ کا جوشاندہ بنا کر دیا جائے تو اس سے فوری پسینہ آنے لگے گا اور جسم کا درجہ حرارت کم ہو کر بخار اُتر جائے گا۔
• خون صاف کرنے کے لئے مفید
شاہترہ کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے یہ جسم میں فلٹر کا کام کرتے ہوئے خون کو فلٹر کرتا ہے اور خون سے فاسد مادوں، زیریلے مادوں اور گندگی کو صاف کر کے خون کو صاف کرتا ہے، شاترہ کا جوشاندہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں خون صاف ہونے لگا اور یوں نہ صرف صحت بہتر ہوگی بلکہ جلد میں بھی نکھار آئے گا۔
• جگر کے امراض میں مفید
شاہترہ جگر کے امراض سے نجات دلانے کے لئے بھی جانا جاتا ہے، یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس سے جگر کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے ساتھ ہی یہ جگر کو کئی قسم کے مسائل اور بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔
شاہترہ جسم کی فالتو چربی ختم کرتا اور پتھریوں کو تحلیل کرکے خارج کرتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں اس کی طاقت گیا رہ ماہ تک برقرار رہتی ہے
• منہ کے چھالوں سے نجات
شاہترہ کو منہ کے چھالے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، چاہیں تو سوکھے شاہترہ کو منہ میں لے کر چوس لیں یا پھر شاترہ کا جوشاندہ بنا کر اس سے کلیاں کریں تو منہ کے چھالے دور ہو جائیں گے۔
• شاہترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ
ایک گلاس پانی میں 4 گرام شاترہ ڈال کر اسے 10 سے 15 منٹ بالکل دھیمی آنچ پر پکائیں اب جب یہ پانی آدھا گلاس رہ جائے تو چولہا بند کر دیں اور اسے چھان کر کپ میں نکال لیں اب اس میں ایک چمچ شہد ملائیں اور پی لیں.

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm