Home Tibbi Books طبی کتب تشخیصات متعددہ ۔نیو ڈیجیٹل ایڈیشن

تشخیصات متعددہ ۔نیو ڈیجیٹل ایڈیشن

by admin

تشخیصات متعددہ ۔نیو ڈیجیٹل ایڈیشن


از۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
ناشر سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ
سعد ورچوئل سکلز پاکستان
تشخیصات متعددہ

کتاب سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کے نصاب کے لئے ترتیب دی گئی تھی۔2017 میں آن لائن کلسز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا پھرکرونا کے دنوں میں لوگوں نے بہت زیادہ رجوع کیا ۔تقریبا دس ممالک سے طلبہ نے داخلہ لیا ۔پچھلے سال انڈیا کے علماء کی کلاسیں تھے سیکڑوں علماء کرام نے شرکت کی اور طب نبوی کی طرف توجہ کی۔طب نبوی پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔اس لئے طب نبوی کو بطور تبرک لیا جاتا ہے ۔الحمد اللہ ہمارے ادارہ نے اس سلسلہ میں کئی تحقیقی کتب لکھیں اور قران و احادیث میں مذکورہ غذائیں دوائیں بطور علاج شامل کیں۔بہترین نتائج سامنے آئے۔


کلاسز کے بعد لوگ امرااج و علاج اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاکرتے تھے۔یہ حقیقت ہے کہ کچھ چیزیں خود مجھے سیکھنے کو ملیں۔علوم وفنون اور تجربات کا ایک جہان کھلا۔
اس کے بعد کئی ممالک سے حکماء نے ایک معاہدہ کے تحت تشخیصات امراض وتجویز علاج پر کام شروع کیا۔ترتیب یہ تھی کہ جو پیسے آتے وہ تین حصوں میں تقسیم کئے جاتے ۔ایک حصہ دوا کے لئے مختص ہوتا ہے۔ایک

میرا حصہ میرا ہوتا ہے ایک حصہ مقامی معالج کا ہوتا ہے۔
اس سے یہ فائدہ ہوا کہ بہت سارے ایسے امراض دیکھنے کو ملے جو پہلی بار سنے تھے یعنی میرا اس بارہ میں کوئی تجربہ نہیں تھا۔میڈیکل رپورٹیں اتنی پیچیدہ اور الجھی ہوئی تھیں کہ معالجین پریشان ہوکر علاج سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں۔بحمد اللہ ایسے بہت سے مریض شفایاب ہوئے۔خواتین کی ایسی بیماریاں جنہیں لاعلاج قرار دیکر فارغ کردیاگیاتھا کا احسن طریقے سے کامیاب علاج کیا۔


تشخیصات متعددہ۔ہمارے نصاب میں شامل کتاب۔اس پر نظر ثانی بہت ضروری تھی۔لہذا دیگر مصروفیات کی گہماگہمی کے باوجود اس پر کام شروع کردیا گیا۔۔اور آٹھ سالہ تجربات بھی اس کا حصہ بنا دئے گئے۔
تشخیصات متعددہ۔میں شامل جو باتیں تجربات میں صحیح ثابت نہ ہوسکیں انہیں خذف کردیا گیا ہے
تشخیصات متعددہ۔ڈیجیٹل فارمیٹ میں ترتیب دئی ہے ،اس میں سیرچ کا آپ موجود ہے۔اپنی ضرور کی کوئی بھی چیز اور کوئی بھی بیماری وعلاج سیرچ کیا جاسکتا ہے ۔
تشخیصات متعددہ۔کمپیوٹر اور موبائل فرنڈلی ۔ویب سرچنگ۔کاپی پیسٹ کا آپشن موجود ہے۔اس کی ڈیجیٹل کاپی موبائیل میں رکھیں یا کمپیوٹر میں یکساں مفید ہے۔
تشخیصات متعددہ۔نئی شروع ہونے والی کلاس کے لئے منتخب کیا گیا تمام طلبہ کو اس کی کاپیاں بھیج دی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment