چلہ وظائف میںکونسے لوگ کامیاب ہوتے ہیں؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب سننے کے لئے لاکھوں لوگ انتظار میں ہیں کہ کوئی ایسا انسان ملے جو وظائف و چلوں میں کامیابی کے لئے گُر بتادے۔یا ایسا طریقہ ظاہر کردے کہ عامل و معمول کی ضرورتیں پور ی ہوجائیں۔
عمومی طورپر ان دیکھا خوف واہمہ میں عامل کے پائوں کی زنجیر بنا رہتا ہے۔یہ ڈر و خوف آگے بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔جب کہ ایک عامل کو جری بہادر اور نڈر ہونا چاہئے۔بزدل اور کمزور ارادوں کے مالک لوگ کبھی کامیاب عامل نہیں بن سکتے۔اس لئے چلوں وظیفوں میں کامیابی کے لئے استاد کی تلاش کی جاتی ہے۔دوران عامل استاذ کا کیا کردار ہوتا ہے یا ہونا چاہئے۔اس پر کم لکھا اور سن گیا ہے۔اس ویڈیو میں یہی بات کھول کر بیان کی گئی ہے کہ وظآئف و چلوں میں کونسی طاقت کام کرتی ہے۔