علاج میں طاقت کا تصور۔
حکیم المیوات قاری مھمد یونس شاہد میو
ہر انسان طاقت چاہتا ہے یہ طاقت مال و دولت والی ہو یا جسمانی۔یا پھر تعلق داری والی۔ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ طاقتور بن جائے یا پھر کسی طاقتور کے ساتھ مل جائے۔اس کی ضرورت ہے یا نہیں یہ الگ بات ہے۔
ہمیں تو طاقت کے نام سے ہی انس ہے۔
عملیاتی طورپر عاملین طاقت کے طالبگار ہیں ۔طب کی دنیا بھی طاقت کا بھوت سوار ہے ۔لیکن ابھی تک طالعہ میں کوئی ایسی تعریف نہیں گزری کہ کوئی سمجھا سکے کہ طاقت کسے کہتے ہیں?.
طاقت کا مفہوم کیا ہے۔
اگر اعتدال کے ساتھ طاطت کی تعریف کی جائے تو یہ بنتی ہے جتنا کسی کا وجود ہے اسے ٹھیک حالت میں کام کرنے کے لئے جتنی توانائی درکار ہے میسر آجائے۔
حکماء و اطباء کو ایک طرف رہنے دیں ایلو پیتھی میں بھی اس نفسیاتی وہم سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے