+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات/1

My experiences and observations about Kuchla

Part One.

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات.1

My experiences and observations about Kuchla

Part One.

………………………..

تحریر :حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نولاہور پاکستان

(کچلہ کے بارہ میں یہ مضمون ہماری ویب سائٹ(www.tibb4all.com)پر 25 قسطوں میں شائع ہوچکا تھا۔ویب سائٹ ہیک ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مضمون کے مطالعہ میں مشکلات پیش آرہی تھیں اس لئے دوبارہ (www.dunyakailm.com) پر اس مضمون کو نظر ثانی جدید انداز میں پیش کیا جارہااہے۔شکریہ)

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے پنا ہ نعمتوںسے نوازا ہے۔اس کے لئے ایسی نعتمیں مہیا ردیں ہیں جن کا اظہار صدیوں سے ہوتا آیا ہے اور رہتی دنیا تک انکشافات و اظہار کا سلسلہ جاری رہے گا۔

طب انسانی زندگی میں سب سے زیادہ کام آنے والا فن و ہنر ہے جس کی بلا امتیاز ہر طبقہ و معاشرہ کے ہر فرد کو ضرورت رہتی ہے۔ یہ سلسلہ ہبوط آدم ؑ سے تاہبوز ،اور تا دم واپسیں جاری رہے گا۔

طب کا ایک حصہ تو وہ ہے جسے کتب میں مرقومہ حالت میں دیکھتے ہیں۔ایک حصہ وہ ہے جسے بے شمارلوگ اپنے ساتھ قبروں میں ساتھ لے گئے۔عملی طورپر جتنا حصہ کتب میں موجود ہے یا جس کے چرچے سنے جاتے ہیں ۔اس حصے کی نسبت بہت کم ہے جو سینہ بہ سینہ نسلا بعد نسل منتقل ہوتا رہتا ہے۔حادثاتی طورپر نابود بھی ہوجاتا ہے۔

کچلہ ایک اکسیری دوا ہے جسے حذاق حکماء بوقت ضرورت کام میں لاتے ہیں ۔اس سے امراض کہنہ اوربدن کے لئے اکسیرات مین استعما ل کرتے ہیں۔یہ دوا صدیوں سے طب مین استعمال ہوتی آئی ہے ج بھی بے دھڑک استعمال کی جارہے ہے۔اس پر مفصل مضامین اور رسائل و کتب لکھی گئیں ۔عقاقیر پر لکھی جانے والی کتب میں اس کا تذکرہ شرح و بسط سے پایا جاتا ہے۔

کچلہ کے بارہ میں جتنا ڈرایا جاتا ہے یا پہلے لوگوں نے اس کے استعمال کے بارہ مین جو احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں جو طریقے تبدیر ور اصلاح کے لکھے ہیں وہ اتنے طویل اور ڈرائونے لکھے ہیں کہ پڑھنے والا اور سننے والااستعمال سے پہلے ہی کانپ جاتا ہے۔کچلہ مارنا یا اسے تیار کرنا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے والی بات سمجھی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات

عمومی طور ۔کچلہ ۔شنگرف۔سنکھیا۔رسکپور۔دار چکنا۔تیلا مکھی۔بیلا ڈونا۔مٹھا تیلہ وہ دوائیں سمجھی جاتی تھیں کہ ان کا مارنے والا یا انہیں قابل استعمال بنا نے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔اچھے بھلے حکماء ان چیزوں کی تیاری کے جھنجٹ میں پڑنے پر آمادہ نہ ہوتے تھے۔استاد الاطباء مولانا حکیم محمد عبد اللہ جھانیاں منڈی والوں کی کتب اس کی گواہی دیں گی۔

اس کے بعد حضرت مجدد الطب صابر ملتانی نے میدان طب میں ایک غلغلہ پیدا کردیا ۔طب کو اطباء کے لئے سوورہ فاتحہ بنا دیا۔قانون صابر نے ایک قابل عمل سہل لاحصول طریقہ تشخیص۔تجویز غذا،ترتیب نسخہ جات۔ادویہ سازی متعارف کرایا۔حکیم صاحب کی زندگی کانٹوں کی سیج ثابت ہوئی ایک طرف وہ اپنے قانون کو ترتیب دے رہے تھے۔دوسری طرف فسطائی ذہنوں والے حکماء سے نبرد آزما تھے ۔انہوں نے کتب بھی لکھیں ۔اعترضات  کے جوابات بھی قلمبند کئے۔اپنی تھیوری کا پریکٹیکل بھی مہیا کیا۔وہ اجتماعات میں اپنا نکتہ نظر پیش کرتے۔ایلو پیٹھی کے طلسم کو پاش پاش کرتے اور اپنی بات کو مدلل انداز میں پیش کرتے۔

صابر صاحب مرحوم نے جو نظریہ پیش کیا ،اس کا فارماکوپیا بھی دیا۔ فارماکوپیا کی ترتیب میں ان کی دلکش ترتیب۔ان کا خلوص۔تجربہ باریک بینی بلکہ ان کے اخلاص کی بنیاد پر اس ترتیب کو الہامی ترتیب کہا جاسکتا ہے۔ اس فارماکوپیامیں کچلہ کو بطور ایک بنیادی جزو کے شامل کیا گیا۔گوکہ طبیب لوگ کچلہ ا پہلے بھی استعمال کرتے تھے۔لیکن مفرد اعضاء والوں نے اس کے استعمال اور اس کی تدبیر کو کمال درجہ تک پہنچ دیا۔

مجھے بے شمار طبی لٹریچر پڑھنے کا اتفاق ہوا۔عربی فارسی ۔اردو پنجابی وغیرہ زبانوں میں لکھی گئی کتب قرابادینیں۔ بیاضیں۔ڈائریاں۔یاد داشتیں نظروں سے گزریں۔بقراط کی لکھی ہوئی کتب سے لیکر خاندان شریفی۔مسیح الملک حکیم اجمل خان مرحوم وغیرہ تک کتب سے شغف رہا ۔لیکن جو تفہیمی انداز مفرد اعضاء والوں کا ہے،اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔

کچلہ اس سب میں مفید بتایا گیا ہے۔لیکن جو استعمال مفرد والوں نے بتایا ہے۔اس کی ہمت کسی کو نہ ہوئی ۔کچلہ کی تیاری ،ہمالیہ چوٹی سرکرنے والی بات تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm