
کشتہ ہڑتال ورقیہ
حرف اول
کشتہ جات کا یہ مجموعہ ”کشتہ ہڑتال ورقیہ “ کے زیر عنوان تحقیقات کشتہ سازی گروپ میں جنوری ۲۰۲۵ء سے فروری ۲۰۲۵ء تک مختلف حکماء و کشتہ سازوں کی طرف سے شیئر ہوا۔ حسب سابق عنوان جاریہ کے اختتام پر ڈاکٹر جناب تنویر اقبال بٹ صاحب بانی پاک طینی ریسرچ فاؤنڈیشن کی فرمائش پر بندہ نے کشتہ جات کے اس قیمتی مجموعہ کو استفادہ عام کی خاطر “8×5 کے ریگولر بک سائز میں ایک خوبصورت سی PDF بنادی ہے جس کا پرنٹ بھی بطور کتاب بڑی آسانی سے لیا جا سکتا ہے۔

یہ تمام کشته جات اگر چہ مختلف حضرات و ماہرین کشتہ جات کے مجرب ہیں تاہم اس ضمن میں میرا بهترین مشورہ یہ ہے کہ مبتدی حضرات کسی ماہر کشتہ ساز یا استاد کے زیر سر پرستی یہ کشتہ جات تیار کریں یا کم از کم کسی ماہر کشتہ جات سے اس متعلق ما قبل مشورہ ضرور کر لیں۔ رہنمائی کیلئے گروپ کے ایڈمن حضرات سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
امید ہے کہ کاوش دوستوں کو پسند آئیگی۔
والسلام
حکیم محمد ارشد لاہور کینٹ
0323-4422244