Maktaba of Mufti Muhammad Rafi Osmani.
.
مکتبہ مفتی محمد رفیع عثمانی ؒ
مجموعہ کتب29
مع اصلاحی بیانات9 مجلات۔
حضرت مفتی محمد رفیع عثمانی صاحبؒ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک،سچے عاشق رسولﷺ، محافظ ختم نبوت، محب وطن،اتحاد امت کے عظیم داعی
، علم و عمل اور زہد و تقویٰ کے پیکر تھے آپؒ ایک متبحر عالم دین،فقیہ،محدث، محقق و مصنف، بہترین منتظم، کامیاب استاد،مدرس و مفتی اور اپنے والد گرامی سابق مفتی اعظم پاکستان حضرت اقدس مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی ؒ کی مسند اور ان کے علوم و معارف کے حقیقی جانشین و وارث تھے
،
آپؒ کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت، مدارس و مساجد کے تحفظ، تحقیق و تصنیف، درس و تدریس اور اعلاء کلمۃ اللہ میں گذری
آپ ؒحقیقت میں اپنے والد گرامی اور اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے جہاں وہ خود پاکیزہ اور نفیس مزاج و طبیعت کے مالک تھے و
ہاں جامعہ دارالعلوم کراچی کی حسین و خوبصورت مسجد اور عمارات بھی آپ ؒکے حسن ذوق کی عکاس ہیں، آپؒ سابق مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کے فرزند اور عثمانی خاندان کے چشم وچراغ تھے