متعفن رطوبات اور جراثیم

0 comment 8 views
متعفن رطوبات اور جراثیم
متعفن رطوبات اور جراثیم

قانون مفرد اعضاء پر پوڈ کاسٹ
متعفن رطوبات اور جراثیم
تحریک ۔تسکین،تحلیل۔
تیار کردہ:سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نولاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

پیٹ کے کیڑے ‘اقسام
پیٹ میں کیڑے ترقی پذیر ممالک میں عمومی شکایت ہے اور خصوصاً بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عموماً پانچ سے نو سال تک کے بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں لیکن یہ اس سے چھوٹے بچوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کیڑوں کی تین بڑی اقسام چلونے (worms thread )، کیچوے ( worms round )

اور کدو دانے ( worms tape) ہیں۔
چلونے
باریک دھاگے کی طرح کے چلونے کیڑوں کی لمبائی بالعموم چوتھائی انچ سے ایک انچ تک ہو سکتی ہے ۔یہ رنگت میں سفید ہوتے ہیں اور زیادہ تر انتڑیوں اورپاخانے کی جگہ یعنی مقعد (anus) میں پائے جاتے ہیں۔یہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں ۔ جس فرد کے پیٹ میں یہ کیڑے ہوں‘ ان میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں :
٭ مقعد کے آس پاس خارش کا ہونا۔
٭بھوک کا بہت زیادہ لگنا۔
٭سانس کا بدبو دار ہونا۔
٭ دانت پیسنا۔
٭ناک کھجانا ۔

٭بچے کا مسلسل بے چینی محسوس کرنا۔


کیچوے


یہ کیڑے لمبائی میں عموماً4 انچ سے 15 انچ تک بڑے اور موٹائی میں تقریباً سوا انچ ہوتے ہیں جو بالعموم آنتوں اور معدے میں پائے جاتے ہیں۔یہ عام طور پر قے آنے کی صورت میں یا پاخانے کے راستے خارج ہو تے ہیں۔ان کی موجود گی میں مندرجہ ذیل علامات سامنے آتی ہیں :
٭پیٹ میں درد
٭پیٹ میں سوزش
٭چہرہ کی رنگت کا زرد ہونا
٭دانت پیسنا
٭بدبو دار اسہال
٭منہ سے رال کا بہنا ( ایسا زیاتر سوتے میں ہوتاہے ۔)
کدو دانے
یہ کیڑے ایک انچ سے 50فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں۔ ان کی رہائش کا مقام چھوٹی آنت ہے لیکن بعض دفعہ ان کا کوئی ٹکڑا کٹ کر پاخانے کے راستے خارج ہو جاتا ہے۔ان کا سر آنت کے ساتھ چپکا رہتا ہے ۔یہ کیڑے مندرجہ ذیل علامات کا باعث بنتے ہیں :
٭ پیٹ میں درد۔
٭پیٹ بوجھ محسوس ہونا ۔
٭ناف والی جگہ سے پیٹ کا بڑھا ہوا ہونا۔
پیچیدگیاں
مندرجہ بالابتائی گئی علامات ابتدائی نوعیت کی ہیں۔ اگر پیٹ میں موجود ان کیڑوں کی بروقت تشخیص اورپھر علاج نہ کیا جائے توپیٹ میں مستقل اورشدید درد کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔ یہ کیڑے انسانی خون پر پلتے ہیں لہٰذا ان کی موجودگی سے انسانی جسم میں خون کی کمی سمیت کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔
وجوہات
بچوں کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں:
٭ میٹھی اشیا ءکا زیادہ استعمال ۔
٭خراب سبزی یا گوشت کھانا۔
٭سبزی یا گوشت کا مکمل طور پرپکا ہوا نہ ہونا۔
٭آلودہ پانی پینا یا واش روم میں گندا پانی استعمال کرنا۔
٭زمین پر ننگے پاو¿ں گھومنا۔
٭غذا کو اچھی طرح چبا کر نہ کھانے کی عادت۔
احتیاطی تدابیر
مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے بچوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے:
٭انہیں تازہ ،صاف ستھری اور مکمل طورپرپکی ہوئی غذا کھلائیں ۔
٭اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کھانے سے پہلے اور بعد میں لازماًہاتھ دھوئیں ۔
٭ بچوں کو فرش پر ننگے پاو¿ں چلنے سے روکیں۔
٭انہیںپینے کے لئے ابلا ہوا یا فلٹر شدہ پانی دیں ۔
٭انہیں نہلانے یادھونے کے لئے صاف پانی استعمال کریں۔
٭بچوں کے ناخن باقاعدگی سے کاٹیں۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme