زخم میں پڑنے والی پیپ کیا ہے

0 comment 37 views


پیپ


بر دراصل ایک رطوبت ہے یہ رطوبت کسی عضو پر پھوار کی صورت میں گرتی ہے جو اس کی غذا کے لئے وہاں آتی ہے وہ عضو کسی وجہ سے اسے استعمال میں نہ لا سکے اور وہ زیادہ دیر تک وہاں ٹھہری رہے تو اس میں حرارت عمل کرنا شروع کر دیتی ہے اور حرارت وہاں خمیر پیدا کرتی ہے اور یہ خمیر ایک قدرتی عمل ہے تاکہ اس میں تیزی پیدا ہو کر ورم کے جسم کو کھاناشروع کر دیتی ہے اور اس طرح پیپ کے اخراج کا راستہ بن جائے اور پیپ باہر خارج ہو جائے۔


پیپ بننے کا عمل

Advertisements


یہ ورم کا قدرتی علاج اور فطرتی عمل ہے اس سے ایک طرف تو جسم گرم رہتا ہے دوسرے اس عمل سے قدرت اس میں جراثیم پیدا کرتی ہے جو اس خمیر کو ختم کرناشروع کر دیتے ہیں زخم ورم میں رقیق رطوبت سائل صدیدی ہوتی ہے اور کثیف و غلیظ یا منجمد مادے اس جگہ کی نسیج اور جراثیم جو وہاں مردہ ہو چکے ہوتے ہیں اور کئی دوسرے زہریلے اجزاء جو وہاں پر اکٹھے ہو گئے ہوتے ہیں سب پیپ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور یوں سوزش اور ورم کا ہر قسم کا مواد فاسدہ پیپ میں تبدیل ہو کر ورم سوزش کو ختم کر دیتے ہیں۔


پیپ کی علامات


پیپ جب کسی ورم میں پیدا ہوتی ہے تو مندرجہ ذیل علامات پیدا ہوتی ہیں۔
1 درد جلن جو ورم میں ہوتا ہے کم ہوناشروع ہو جاتا ہے۔
2 بخار کم ہو جاتا ہے یا اتر ہی جاتا ہے۔
3 بھوک بند ہو جاتی ہے۔
4 عام طور پر پسینہ آجاتا ہے۔
5 ضعف کی علامات شروع ہو جاتی ہے۔
6 اگر یہ ورم کسی عضور کیس کے قریب ہو تو فوراً جسم میں زہریلے اثرات پیدا ہونے شروع ہو جائے ہیں۔


پیپ کے فائدے


یہ گو ایک لیسدار بد بودار مواد ہے لیکن اس سے قدرت سوزش اور ورم کا علاج کرتی ہے اور مندرجہ ذیل فائدے اس عضو کو حاصل ہوتے ہیں۔
1 اس سے سوزش کم ہو جاتی ہے۔
2 اس سے ورم میں نرمی اور گڑھا پڑ جاتا ہے۔
3 ہر قسم کے جراثیم مر جاتے ہیں اور زہریلے جراثیم مر جاتے ہیں۔
4 جب ورم میں پیپ بن جاتی ہے تو بخار اتر جاتا ہے یا کم ہو جاتا ہے
5 جب پیپ بن جاتی ہے تو ورم کا زہریلا مواد جسم میں پھیلنے سے رک جاتا ہے۔ 6 اگر ورم میں پیپ پید انہ وہ تو جلد انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔


پیپ کے نقصانات


1 پیپ زیادہ مدت تک رہے تو جسم کے اندر گر دا گر د سے کھا کر غار پیدا کر دیتی ہے۔
2 اگر یہ منجمد ہو جائے تو اس کا عمل رک کر اس جگہ غیر فطری عمل شروع ہو جاتا ہے۔
3 اس مقام پر بوجھ پیدا ہو جاتا ہے۔
4 اگر پیپ زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ ٹھہری رہے تو اس میں پھر جراثیم پید اہو نا شروع ہو جاتے ہیں۔
5 اگر پیپ دوران خون میں شریک ہو جائے تو اس کے زہر سے بخار پیدا ہو جاتا ہے۔ 6 اگر پیپ زیادہ دیر تک ٹھہری رہے تو اس کی شدت سے وہاں کے اعضاء مردہ ہوناشروع ہو جاتے ہیں۔
7 اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ پیپ کی پیدائش کے ساتھ ہی خون کی پیدائش بھی کم ہو جاتی ہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme